آپ کا کیمرہ

arifkarim

معطل
دس دن؟ یہاں تو دو گھنٹے میں کر دیتے ہیں۔
نارویجن ایپل والے فون کو آتھورائزڈ ورکشاپ پر بھیجتے ہیں اور قیمت بھی دگنی وصول کرتے ہیں۔ اسلئے کوالٹی میں ہلکا سا نقص برداشت کر کے آدھے میں زیادہ جلدی کام کروایا تھا۔ اگر میرے پاس ایک اور فون ہوتا تو ایپل والوں سے ہی ٹھیک کرواتا۔ چھٹیوں پر جانے کی وجہ سے مجبوری یہ تھی کہ فون اسی دن چاہئے تھا جس دن اسکرین ٹوٹی تھی۔
 

عباس اعوان

محفلین
ایپل والے دس دن مانگ رہے تھے اسلئے کہیں اور سے بدلوا لی

دس دن؟ یہاں تو دو گھنٹے میں کر دیتے ہیں۔
سکرین کی بجائے پورا فرنٹ پینل بدلا جاتا ہے، جو کہ ایک ہی پرزہ ہے۔ سارا پروسیس قریباً 10 منٹ کا ہے۔ باقی کچھ کیلبریشن، ٹیسٹنگ اور کسٹمرز کی تعداد کی بناء پر گھنٹہ دو لگ جاتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
ابھی کچھ عرصے میں سمارٹ فونز میں ڈوئل لینز کیمراز آنے شروع ہو جائیں گے، پھر ڈی ایس ایل آر کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج جائے گی۔
ڈوئل لینز فون آنا شروع ہو چکے ہیں۔ اس سے امیج کوالٹی بہتر ہو گی مگر ایس ایل آر کا پھر بھی مقابلہ نہیں کر سکیں گے کہ سینسر سائز بہت چھوٹا ہے اس لئے noise ہمیشہ زیادہ ہو گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی شاید دو تین سال سے کینن کا 60 ڈی استعمال میں ہے اور ساتھ 55-18 اور 250-55 ملی میٹر کے کینن لینز
 

زیک

مسافر
نائکن ڈی ایکس کا فیصلہ کرنے کے بعد شارٹ لسٹ اب ڈی 5500 اور ڈی 7200 پر مشتمل ہے۔ اب ان میں فیصلہ کرنا ہے۔
ڈی 7200 ہی پسند آیا ہے مگر سوچ رہا ہوں کہ نائکن اکثر دو سال بعد سیریز کا نیا ماڈل لاتا ہے تو موسم بہار تک انتظار کروں یا نہیں۔
 

زیک

مسافر
ترقی صرف سمارٹ فون ہی نہیں کریں گے ایس ایل آر بھی ترقی کر کے کہیں پہیچ جائے گا۔
خصوصا زوم میں ۔
اگر زوم کی ضرورت زیادہ ہو تو نائکن پی 900 جو ایک برج کیمرہ ہے یعنی پوائنٹ اینڈ شوٹ اور ایس ایل آر کے درمیان اس کی رینج 24 سے 2000 ملی میٹر ہے۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

آئی فون 6پلس گرنے سے اس کی ٹچ سکرین ٹوٹ گئی تھی سٹی سینٹر میں 80£ میں مکمل فرنٹ نیا ڈال دیا 15 منٹ میں ہمارے سامنے، اس سے پہلے 4ایس اور نوکیا لومیا 630 کی سکرین مختلف اوقات میں ٹوٹی تھیں جس پر ای بے پر آرڈر کر کے سکرین منگوا کے یوٹیوب سے طریقہ دیکھ کر خود ہی تبدیل کر لی تھیں اس میں کمال صرف ہیئر ڈرائر کا ہے۔ 6 پلس کی سکرین بھی بدلنی تھی مگر یہ 600£ کا لیا تھا اس لئے اس پر رسک لینا مناسب نہیں سمجھا۔

الیکٹرونس میں آئی فون ہو یا کوئی بھی گڈز ہو ایجنسی کو بھجنے پر پراسیس ایک ہفتہ کا ہے، کوریئر خود ہی گھر آ کے چیز لے جاتا ہے اور ہفتہ بعد کورر کے ذریعے ہی گھر واپس ملتی ہے۔ اس پر وارنٹی ایک سال ہے جو صرف الیکٹرونی پارٹس کی ہوتی ہے سکرین ٹوٹنے یا کسی قسم کی ٹوٹ پر چارج لئے جاتے ہیں۔

بڑی الیکٹرونکس گڈز خریدنے پر 28 دن تک آپ چاہیں تو ریزن خراب یا ناپسند پر واپس کر کے اصل قیمت واپس لے سکتے ہیں اور چھوٹی پر 14 دن۔

والسلام
 

یاز

محفلین
ڈی 7200 ہی پسند آیا ہے مگر سوچ رہا ہوں کہ نائکن اکثر دو سال بعد سیریز کا نیا ماڈل لاتا ہے تو موسم بہار تک انتظار کروں یا نہیں۔
ڈی 7200 ایک عمدہ آپشن ہے میرے خیال سے۔اسی کے ساتھ ساتھ ڈی 5500 بھی ایک اچھی اور کم خرچ آپشن ہے۔ یہ قیمت میں ڈی 7200 کے تقریباً نصف میں دستیاب ہے۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

تھریڈ کیمرہ پر ہے تو یہ کام تو 9 کلاس سے ہی شروع ہوا تھا جب بلیک اینڈ وائٹ کیمرہ خریدا تھا، پھر کلر 110، اس کے بعد جوں جوں عمر بڑھی پھر ایک شاپ سے فوٹو گرافی سیکھی اور یاشیکا، کینن لینز بکس والا کیمرہ بھی خریدا، نیکون، اولمپس، استعمال میں بہت تھا۔ جب پاکستان چھوڑا اس وقت اتنی ایلبم تھیں جو میری والدہ نے ابھی تک ایک بڑی بوری میں سنبھال کے رکھی ہوئی ہیں کبھی جائیں تو پرانی تصاویر دیکھتے ہیں جو سب عزیزوں کی ہی ہیں اپنی بہت کم ہیں۔

یہاں بھی جب بچے چھوٹے تھے اس وقت کچھ ڈیجیٹل کیمرے خریدے تھے جس سے ان کی تصویر بھی تصاویر کیچ کیں اور بعد میں ایک بھائیوں کو بھیج دئے اسے بھی فوٹو گرافی کا شوق ہے۔ اس وقت سونی ارکسن ہے جو بہت ہی کم استعمال ہوتا ہے کیونکہ اب بچے بڑے ہو گئے ہیں اور وہ تصاویر اتروانا اب پسند نہیں کرتے جس وجہ سے شوق بھی کم ہو گیا ہے اسلئے موبائل فون ہی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اگر کہیں فوٹوگرافی کرنی ہو۔

ایک مرتبہ کا ذکر ہے جب بچے چھوٹے تھے تو کسی بچہ کی سالگرہ پر ویڈیو کیمرہ سالگرہ کے دن جا کر خریدا، سالگرہ پر ویڈیو بنائی، اس کے بعد 2 سال تک ذہن میں ہی نہیں رہا کہ کوئی ویڈیو کیمرہ بھی تھا، اور اسی دوران ایک اور کیمرہ خرید لیا پھر دو سال بعد اچانک یاد آیا کہ ایک ویڈیو کیمرہ بھی شائد خریدا تھا اور اہلیہ سے پوچھا تو اس نے بھی جواب دیا کہ ہاں یاد آیا خریدا تھا اور وہ اسی دن سالگرہ ختم ہونے کے بعد چھوٹے بیٹے نے مجھ سے لیا تھا اس وقت اس کی عمر 5 سال تھی، خیر وہ جب سکول سے آیا تو اہلیہ سے اسے پوچھا کہ تم کو یاد ہے کہ تم نے مجھ سے کیمرہ لیا تھا، جس پر اس نے کہا ہاں لیا تھا، پوچھا کہاں ہے اس نے کہا کہ وہ میں نے کسی جگہ چھپا دیا تھا، پوچھا کیوں تو اس نے کہا کہ وہ خراب ہو گیا تھا، اسے کہا کہ کیا وہ ابھی وہ وہاں ہو گا اس نے کہا ہاں، پھر اس نے کسی الماری نے نکالا، میں نے دیکھا تو اس کا گیٹ کھلا تھا جو کیسٹ ڈالنے پر بند نہیں ہو رہا تھا خیر چیک کیا تو اس کا ایک سائڈ کا سپرنگ غائب تھا، جس پر بیٹے کو پوچھا تو اس نے کہا کہ میں نے اس میں سے کیسٹ نکال کر دوبارہ ڈالی جو اندر نہیں جا رہی تھی جس پر میں نے زور لگایا اس کے بعد اس کا گیٹ بند نہیں ہوا اور میں سے سوچا کہ کہیں ماں سے ڈانٹ نہ پڑے تو اسے چھپا دیا، خیر پاکستان گیا وہاں سے 100 روپے میں سپرنگ ڈلوایا اور کسی عزیز نے کہا کہ پاکستان لے آئے ہو تو ہمیں دے دو جو انہیں گفٹ کر دیا۔

والسلام
 

زیک

مسافر
اس کا تفصیلی ریویو دیکھا ہے، ساری دلچسپی غارت ہو گئی
کونسا ریویو؟

سونی سائبرشاٹ ایچ ایکس 400 وی 24 سے 1200 ملی میٹر تک جاتا ہے اور کینن پاورشاٹ ایس ایکس 60 ایچ ایس 21 سے 1365 ملی میٹر تک۔

اتنے زیادہ زوم اور چھوٹے سینسر کا کچھ نقصان تو ہو گا اور کوالٹی ٹھیک ہی ہو گی مگر اتنا زوم پھر بھی کمال کی بات ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کونسا ریویو؟

سونی سائبرشاٹ ایچ ایکس 400 وی 24 سے 1200 ملی میٹر تک جاتا ہے اور کینن پاورشاٹ ایس ایکس 60 ایچ ایس 21 سے 1365 ملی میٹر تک۔

اتنے زیادہ زوم اور چھوٹے سینسر کا کچھ نقصان تو ہو گا اور کوالٹی ٹھیک ہی ہو گی مگر اتنا زوم پھر بھی کمال کی بات ہے۔
یو ٹیوب پر دیکھا تھا وڈیو ریویو، اس میں دکھا رہے تھے کہ کیسے امیج کے کنارے متاثر ہو رہے تھے اور زومنگ کے دوران آٹو فوکس کام نہیں کرتا وغیرہ وغیرہ
 

قیصرانی

لائبریرین
کونسا ریویو؟

سونی سائبرشاٹ ایچ ایکس 400 وی 24 سے 1200 ملی میٹر تک جاتا ہے اور کینن پاورشاٹ ایس ایکس 60 ایچ ایس 21 سے 1365 ملی میٹر تک۔

اتنے زیادہ زوم اور چھوٹے سینسر کا کچھ نقصان تو ہو گا اور کوالٹی ٹھیک ہی ہو گی مگر اتنا زوم پھر بھی کمال کی بات ہے۔
نائکن کے زوم واقعی لاجواب ہیں۔ شاید کینن سے لگ بھگ دو گنا زیادہ رہتا ہے ان کا۔ اور اس کیمرے میں آپ انتہائی قریب سے بھی تصاویر لے سکتے ہیں جو کہ ایک اور کمال ہے۔ یعنی کم سے کم فوکسنگ ڈسٹینس
 
Top