آپ کا کیمرہ

راج

محفلین
میرے پاس ۔نائیکون ڈی 3100 ہے ۔ فوٹوگرافی کا شوق تو برسوں سے ہی تھا لیکن اس شوق کو اب پورا کر رہا ہوں تقریباً ایک سال سے میں فوٹوگرافی کررہا ہوں وقتاً فوقتاٰ ۔

25472_D3100_right.png

آپ یہاں میری کھینچی ہوئی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ Altamash Rashid
ویسےاپنی تصویروں کے لئے میں ایک تھریڈ بھی شروع کرنا چا رہا تھا یہاں آپ کی پوسٹ پر نظر پڑی تو آگیا ۔
 
arifkarim

معطل

مجھے نائکون کے کیمروں کا رزلٹ کینن سے بہتر لگتا ہے البتہ کینن میں عموماً فیچرز زیادہ ہوتے ہیں پر اسی قیمت کے کیمروں کی کوالٹی نائکن سے بدتر ہے۔ اگر کینن اپنے اینٹری اور سیمی پروفیشنل کیمروں کی پکچر کوالٹی بہتر کر لے تو نائکون کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
 
عارف بھائی میں نے کینن تو استعمال نہیں کیا لیکن فوٹوگرافی سیکھنے کے لئے جتنی معلومات لی ہے کہیں بھی پروفیشنلس نے کسی نائکون یا کینن کسی ایک کو بہتر نہیں بتایا بالکہ انکا یہی کہنا ہے کہ یہ صرف آپ کی پسند پر ہے کہ آپ کو کس کا فیچر یا اسٹائل زیادہ پسند ہے ورنہ رزلٹ دونوں کا ایک ہی ہے ۔ کوئی فرق نہیں۔

لیکن شائد آپ کے ٹیسٹ میں نائکون زیادہ بہتر رزلٹ دے رہا ہو۔

ذاتی طور پر مجھے نائکون ہی پسند ہے پتہ نہیں کیوں بس پسند ہے۔
 
زیک

مسافر
دوسری آپشن یہ ہے کہ 16-85 یا 16-80لے لوں۔ 85 سے بعد کی رینج میرے ٹیلی فوٹو زوم سے کور ہو جائے گی۔ کل سائز اور وزن میں بھی فرق نہیں پڑے گا۔

فل فریم کیمرہ اور اس کے لینز بھاری ہوتے ہیں۔ ڈی 7200 کے بارے سوچ رہا ہوں

ابھی تک قیمتیں کم ہونے یا نیا ماڈل آنے کا انتظار ہی کر رہا ہوں۔
 
یاز

محفلین
55 ملی میٹر کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ایک اہم فوکل لینتھ پر ختم ہو جاتا ہے اور لینز بار بار تبدیل کرنا پڑتا ہے

زیک بھائی اس بابت کچھ فرمائیے کہ مختلف فوکل لینتھ کے لینزز کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔ کیا اس کا تعلق صرف زوم فنکشن سے ہے یا اس کے علاوہ بھی اس کی اہمیت ہے؟
 
زیک

مسافر
زیک بھائی اس بابت کچھ فرمائیے کہ مختلف فوکل لینتھ کے لینزز کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔ کیا اس کا تعلق صرف زوم فنکشن سے ہے یا اس کے علاوہ بھی اس کی اہمیت ہے؟
پرائم لینز ایک فوکل لینتھ کے ہوتے ہیں جبکہ زوم ایک رینج کے۔ فوکل لینتھ سے اینگل آف ویو میں فرق پڑتا ہے۔ جتنی فوکل لینتھ زیادہ ہو گی لینز اتنا کم اینگل کور کرے گا۔
 
Top