طالوت بھیا سب سے اہم بات بجٹ ہے۔
(ڈیجیٹل( کیمروں کے حالیہ ماڈلز کو تین اقسام میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سب سے چھوٹے اور ہلکے پوائنٹ اینڈ شوٹ کہلاتے ہیں۔ نام سے ہی ظاہر ہے کہ انکا استعمال بھی آسان ترین ہے اور وزن میں بھی یہ سب سے کم ہیں۔ انکی خامی لینز یا عدسے کا تبدیل نہ ہو سکنا ہے۔ اسکے علاوہ آپ کو روشنی، جو عکس بنائے گی، پر بھی محدود کنٹرول ہوتا ہے۔ یہ آپکو غالبا 50 امریکی ڈالر سے لیکر 1000 ڈالر سے کم کم میںمل جاتے ہیں۔
دوسری طرف ڈی ایس ایل آر کیمرے ہیں۔ انکی قیمت لگ بھگ 400 امریکی ڈالر سے لیکر کئی ہزار امریکی ڈالر ہو سکتی ہے۔ انکو بھی تین اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ شوقیہ، نیم پروفیشنل اور پروفیشنل۔ آپ یقینا شوقیہ والی رینج دیکھیں گے جنکی قیمت کم ہو گی (یعنی ہزار ڈالر سے کم کم( اور انکا وزن اور حجم بھی کم ہو گا۔ کینن کا 1000 ڈی، نکون کا 40 اوور غالبا 60 ڈی بھی، پینٹیکس کا کے 200، سونی کا ایلفا 350 یا اسے کم نمبر، اولمپس کا ای 410 اور 510 وغیرہ سب اسی قبیل کے کیمرے ہیں۔ انکا فائدہ روشنی پر زیادہ کنٹرول، عدسوں میں رد و بدل اور نسبتا بڑا سینسر ہیں۔
تیسری قسم ان دونوں کے درمیان کی ہے، انکے عدسے عموما تبدیل نہیں ہو سکتے لیکن کافی طاقتور ہوتے ہیں اور انکا وزن بھی بین بین ہوتا ہے۔ کچھ لوگ انکو پسند کرتے ہیں اور انمیں بھی بعض ماڈل اچھے ہیں جنکو پروفیشنل فوٹوگرافر بیک اپ کے طور پر استعملا کرتے ہیں۔ ایک مثال کینن کے جی 10 کی ہے۔
پہلے اور تیسری اقسام میں بہت سی کمپنیاں اچھے کیمرے بناتی ہیں مثلا سونی ایک اچھا اور حالیہ اضافہ ہے لیکن اسکے چھوٹے کیمرے بہت اچھے ہیں۔ کینن ایک بہت پرانا اور قابل اعتبار نام ہے۔ کوڈک کسی زمانے میں اچھا تھا ور اب بھی چھوٹے کیمرے بنا رہا ہے۔
ڈی ایس ایل آر میں کینن اور نائکون کا کوئی مقابلہ نہیں۔ زیک کے پاس غالبا نائکون ہے، میرے پاس کینن 450ڈی ہے۔ ان دونوں کیمروں کی خصوصیت عدسوں کی وسیع رینج کا ہونا ہے۔ اسکے علاوہ سینسر کی کوالٹی بھی اچھی ہے۔ سونی نے کچھ اچھے ماڈل حال ہی میں پیش کیے ہیں، پینٹیکس کا کے 20 بھی دیکھنے لائق ہے۔ ایک بات میں واضح کر دوں کہ یہاں اصل خرچہ کیمرہ باڈی نہیں بلکہ عدسے کا ہے۔ مثلا کینن کا 50 ڈی آپکو 1500 ڈالر سے کم میںمل جائے گا لیکن ایل سیریز کے عدسے بہت ہی مہنگے ہیں۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ عدسوں کی سیریز کیسے بناتے ہیں۔عمومی استعمال کیلئے شائد 15-20 ایم ایم سے لیکر 200-250 ایم ایم کی رینج کافی ہوتی ہے جو آپ دو یا تین عدسوں میں کور کر لیتے ہیں۔
امید ہے ان میں سے کچھ باتیں آپکے کام آئیں گی۔