عرفان سعید
محفلین
اس محفل پر سب احباب ایک سے زیادہ زبانیں لکھنے بولنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ آپ کی مادری زبان کونسی ہے؟ اور آپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟ یہ سب معلومات اس لڑی میں شئیر کی جا سکتی ہیں۔
اردوآپ کی مادری زبان کونسی ہے؟
دو۔ اردو اور انگریزیآپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟
ضروری تو نہیں۔اس محفل پر سب احباب ایک سے زیادہ زبانیں لکھنے بولنے پر قدرت رکھتے ہیں۔
اردوآپ کی مادری زبان کونسی ہے؟
مکمل دسترس تو اردو پر ہی ہے۔ انگریزی ضرورت کے مطابق اور پنجابی کی ٹانگیں توڑ سکتا ہوں۔اور آپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟
یہ زبانیں کن علاقوں میں بولی جاتی ہیں؟پوٹھوہاری اور میواتی
پوٹھوہاری تو شمالی پنجاب یعنی راولپنڈی وغیرہیہ زبانیں کن علاقوں میں بولی جاتی ہیں؟
غلطی ہو گئی۔ مجھے بھی احساس ہوا۔ویسے رائے شماری میں ایک کو علیحدہ ہونا چاہیئے تھا
معمولی شدبد کی تعریف کریںمعمولی شد بد والی زبانیں: جرمن، فِنش
میوات تو ہمارے یہاں ہریانہ میں ہے پوٹھوہار شاید پاکستان میں کوئی پہاڑی علاقہ ہے راجہ گدھ میں اس علاقے کا نام پڑھا ہے۔یہ زبانیں کن علاقوں میں بولی جاتی ہیں؟
پوٹھو ہاری پنجاب کے پہاڑی علاقہ جات اور میواتی زبان اہلیانِ میوات (عرفِ عام میں "میو") ببولتے ہیں جس علاقے میں بھی بستے ہوںیہ زبانیں کن علاقوں میں بولی جاتی ہیں؟
شدید مجبوری ہو جائے اور مخاطب انگلش بولنے سے معذرت کر لے تو ٹوٹی پھوٹی زبان میں اپنا مطلب سمجھا لیتا ہوں۔ ان زبانوں میں گپیں نہیں ہانک سکتا۔معمولی شدبد کی تعریف کریں
سطح مرتفع پوٹھوہار یعنی جہلم، راولپنڈی، اٹک وغیرہ کی زبان پوٹھوہاری کہلاتی ہے جبکہ آس پاس کے پہاڑی علاقوں کی پہاڑی زبان۔ دونوں کافی حد تک ملتی ہیں لیکن ایک جیسی نہیںپوٹھو ہاری پنجاب کے پہاڑی علاقہ جات
میو لوگ ہریانہ اور راجھستان ہی کے علاقے سے ہیںمیوات تو ہمارے یہاں ہریانہ میں ہے
یہ ہندوستان کے کس علاقے میں بولی جاتی ہے؟بھوجپوری
بہار اور مشرقی اتر پردیش کے علاقوں میں۔ بھوجپور بہار میں ایک ضلعے کا بھی نام ہے۔یہ ہندوستان کے کس علاقے میں بولی جاتی ہے؟