آپ کو آخری دفعہ مس کال کس نےدی ؟؟؟

خوشی

محفلین
ان کو مس کال آتی ھے وہ کال کی بات کیسے کریں
کال کی بات تو اس دن کریں گے جس دن پھرتی دکھائیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
آج ابھی ایک مس کال آئی ہے۔ ڈرائیور نے اپنے پیسے بچائے اور میرے خرچ کروائے۔
 
ہمارے یہاں تو فون کرنا یا وصول کرنا ایک ہی بات ہے اسی طرح ایس ایم ایس کرنا یا وصول کرنا ایک ہی بات ہے۔
 

زین

لائبریرین
اگر تو میری بات کررہی ہیں تو آج میں‌ نے اپنے کالوں کی ہسٹری کی طویل ترین کال کی۔
جس کا دورانیہ کوئی 44 منٹ رہا۔
اور کال ختم ہونے سے پہلے ہی بیلنس ختم ہوگیا کہ کوئی گھنٹہ پیکج نہیں تھا:(


رات کو آپ کی طرف ایس ایم ایس ملنے کے بعد کال کرنے کی کوشش کی لیکن آپ کا نمبر مسلسل مصروف جار رہا تھا :(
 

فہیم

لائبریرین
رات کو آپ کی طرف ایس ایم ایس ملنے کے بعد کال کرنے کی کوشش کی لیکن آپ کا نمبر مسلسل مصروف جار رہا تھا :(

جی بھائی آپ کو ایس ایم ایس بھی اسی وقت کیا تھا۔
بس آپ کو ایس ایم ایس کیا اور وہ کال ملائی۔
جو کہ اتنی لمبی ہوگئی۔
 

مغزل

محفلین
مجھے آخری بار مس کال موت کے فرشتے نے دی ہے ۔ تھوڑی دیر قبل ۔ خیر ۔۔
( میں نے کال بیک کیا تو پتہ چلا کہ موصوف نے رونگ نمبر ڈائل کردیا تھا۔ وگرنہ میرا تو ویزہ پکا تھا)
 
Top