آپ کو غصہ کب آتا ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خوشی

محفلین
ھے تو لیپ ٹاپ مگر ہتھے میرا چڑھا ھے:) میں نے اس کے سارے کس بل نکال دیے تھے وہ تو شکر ھے گارنٹی میں تھا اس لیے مفت میں مرہم پٹی ہو گئی ورنہ میں تو اس کا چالیسواں کر چکی ہوتی اب تک
 

فہیم

لائبریرین
یعنی کہ جو آپ کے ہتھے چڑھا وہ۔۔۔:nailbiting:
خدانخواستہ کہیں کوئی کار ہتھے نہ چڑھ جائے:confused4:
 

خوشی

محفلین
کار میں تو اتنی احتیاط سے چلاتی ہوں کہ پوچھیں مت ، سائیکل والے آگے نکل جاتے ھیں:)
 

فہیم

لائبریرین
تو پھر بجائے کار کے آپ بھی سائیکل چلالیا کریں۔
اس طرح کافی فوائد ہونگے۔

نمبر ایک پیٹرول کی بچت
نمبر دو آپ کی اسپیڈ بھی تیز ہوجائے گی
نمبر تین ساتھ میں ورزش بھی ہوجایا کرے گی
اور پھر آپ کو وزن کنڑول کرنے کے لیے
ڈائیٹنگ نہیں کرنی پڑے گی:biggrin:
 

خوشی

محفلین
سائیکل آہستہ نہیں چلایا جا سکتا اس لیے اسے چلانا مشکل ھے

ویسے مفت مشورے کا شکریہ
 

خوشی

محفلین
ٹھیک کہا آپ نے ، بس پاس بنوانا پڑتا ھے پٹرول کا خرچا اب بس کارڈ پہ نکل جاتا ھے
 

خوشی

محفلین
بڑھانا ابھی کیا کم تھا، آج تو لگ رہا تھا جیسے غوری میزائیل ہاتھ لگ گیا ھے
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا بڑا گہرا تعلق مرغی سے ہے۔ تم پہلے صوفی ازم والی کوئی کتاب پڑھ لو پھر سمجھ آئے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کتاب خریدو، پڑھو، پھر جو نہ سمجھ میں آئے وہ پوچھو، یہاں بہت ہیں سمجھانے والے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top