آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

کتاب پر آپ کی رائے ضرور جاننا چاہوں گا۔
یہ کتاب میں نے 2013 میں اپنے سی ایس ایس کے نفسیاتی انٹرویو کے حوالے سے تیار کی تھی۔ اس انٹرویو میں دیگر لوازمات کے ساتھ ساتھ تین پسندیدہ اور تین غیر پسندیدہ کتب کا حوالہ دینا ہوتا ہے پھر نفسیات دان اس پر بات کرتا ہے۔ اس کتاب کے نوٹس بھی تیار کیے تھے، اگرنوٹس گھر کے کسی کونے سے دریافت ہوگئے تو ان شا اللہ آپ کو ارسال کر دوں گا ان پر میری رائے کئی مختلف حوالوں سے موجود ہے۔ :)
 

Mehmal

محفلین
آجکل میں ایک کتاب جب زندگی شروع ہوگی کا مطالعہ کر رہوں ابھی چوتھے باب پہ پہنچی ہوں اور مجھ پہ جیسے لرزہ طاری ہے یہ کتاب یوم حشر کے ہے متعلق مناظر کو اسطرح سے قلمبند کیا ہے کہ رونگٹے کھڑے ہوجائیں اس کتاب کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ ہر کسی کو اس میں کہیں نہ کہیں اپنا کردار نظر آئے گا میری رائے میں ہر کسی کو اس کتاب کو زندگی میں ایک بار تو لازمی پڑھنا چاہئے
Jub-Zindagi-Shuru-Hogi-by-Abu-Yahya-1.jpg
سلام اون لان کیسے ملے گئ؟؟؟
 
یہ کتاب میں نے 2013 میں اپنے سی ایس ایس کے نفسیاتی انٹرویو کے حوالے سے تیار کی تھی۔ اس انٹرویو میں دیگر لوازمات کے ساتھ ساتھ تین پسندیدہ اور تین غیر پسندیدہ کتب کا حوالہ دینا ہوتا ہے پھر نفسیات دان اس پر بات کرتا ہے۔ اس کتاب کے نوٹس بھی تیار کیے تھے، اگرنوٹس گھر کے کسی کونے سے دریافت ہوگئے تو ان شا اللہ آپ کو ارسال کر دوں گا ان پر میری رائے کئی مختلف حوالوں سے موجود ہے۔ :)

زبردست ، اس کتاب پر ایک میرا ارادہ بھی ہے کہ فرصت میں ایک بلاگ پوسٹ کروں۔
 
زبردست ، اس کتاب پر ایک میرا ارادہ بھی ہے کہ فرصت میں ایک بلاگ پوسٹ کروں۔
جی یقینا اردو میں اس پر کام نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔اس کتاب پر بہت کام ہوچکا ہے ، آن لائن اس پر تبصرے بھی موجود ہیں اور اس کے ملخص و سلائیڈز بھی۔ مجھے بھی درحقیقت ایک دوست کے توسط سے اس کے بارے میں معلوم ہوا تھا اور میں نے آن لائن سرچ کر کے اس کے پن پوائنٹس اور بعد میں پڑھ کر نوٹس تیار کیے تھے۔ میری دوسری پسندیدہ کتب میں
Seven Habits Of Highly Effective People​
اور ممتاز مفتی کی لبیک شامل تھیں۔ لبیک پر کچھ دوستوں نے اعتراضات بھی کیے تھے لیکن میں اسی پر پکا رہا تھا۔ :)
 
آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
جی یقینا اردو میں اس پر کام نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔اس کتاب پر بہت کام ہوچکا ہے ، آن لائن اس پر تبصرے بھی موجود ہیں اور اس کے ملخص و سلائیڈز بھی۔ مجھے بھی درحقیقت ایک دوست کے توسط سے اس کے بارے میں معلوم ہوا تھا اور میں نے آن لائن سرچ کر کے اس کے پن پوائنٹس اور بعد میں پڑھ کر نوٹس تیار کیے تھے۔ میری دوسری پسندیدہ کتب میں Seven Habbits of most successful people اور ممتاز مفتی کی لبیک کو شامل کی تھا۔ لبیک پر کچھ دوستوں نے اعتراضات بھی کیے تھے لیکن میں اسی پر پکا رہا تھا۔ :)
Seven Habits Of Highly Effective People
 
ماہ نامہ "ماہِ نو" کے چالیس سالہ ایڈیشن کے چاروں حصے مکمل ہوئے۔ ویسے یہ دو حصوں پر مشتمل ہے لیکن مجھے جو کاپی ملی تھی اسے چار حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
گھمبیر سیاسی کتابیں پڑھ پڑھ کر جی کچھ اوب رہا تھا سو ایسے ہی ایک ہلکی پھلکی کتاب اُٹھا لی اور وہ لطف دینے لگی، سو اب ایل کے ایڈوانی کی خودنوشت کے ساتھ ساتھ جیف بائیکاٹ کی خودنوشت بھی چل رہی ہے۔ اپنے وقت کا خوبصورت بیٹسمین اور دبنگ کمنٹیٹر۔ بائیکاٹ کا کیرئیر بھی بہت سارے تنازعات سے بھرا پڑا ہے اور یہ کتاب ان کی گواہ ہے۔ انگلش بورڈ اور یارک شائر کاؤنٹی بورڈ سے ہمیشہ ہی بائیکاٹ کے اختلافات رہے۔

جتنی خوبصورت کمنٹری بائیکاٹ کرتا ہے اتنی ہی خوبصورت تحریر ہے، اتنی دلکش کہ کتاب چھوڑنے کو دل نہیں کرتا، اور کچھ اس لیے بھی زیادہ لطف آ رہا ہے کہ ان دنوں کی کہانیاں ہیں جب میں بچپن اور لڑکپن میں منہ کھولے پانچ پانچ دن مسلسل ٹیسٹ میچ دیکھا کرتا تھا :)۔ 1987ء میں پہلی بار چھپی تھی، موجود ایڈیشن 2006ء کا ہے۔

Boycott: The Autobiography
51VOLO5ofPL.jpg
 
آج کل ’’ آتش فشاں ‘‘ پڑھ رہا ہوں راوی ہے وجدان نامی لڑکا جسکے والدین کو اسکے سامنے ہلاک کر دیا جاتا ہے اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے دشمنوں سے چھپتا پھرتا ہے اور پھر مہاراج کی پناہ میں جاکر موئے تھائی کا ماہر بن جاتا ہے اور پھر شاؤلن ٹیمپل سے مارشل آرٹ اور چی کی قوت حاصل کرتا ہے اور پھر اسکے دشمن اس کے آگے آگے بھاگتے ہیں ۔۔تحریر ہے اقبال کاظمی کی ۔
ظلم و جبر کی فضا میں سانس لینے والے ایک سراپا انتقام ، چھلنی کلیجا شخص کی لرزہ خیز داستان ۔۔
پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔۔
 

Mehmal

محفلین
سلام کوئی اسلامی ناول گائیڈ کرے گا پیرکامل اور محصف میں پڑھ چکی ھوں اس کے علاوہ بتادیں
 
Top