آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

Mehmal

محفلین
سلام میں ایک ناول ''مصحف'' پڑھا ہے بس اسی کے سہر میں گرفتار ہوں-یہ بہت اچھا اور اسلامک ناول ہے،قران پاک کی تفسیر کے مطلعق ہے
 
Mehmal

محفلین
شکریہ وارث۔ آپ تو شاید کئی کتابوں کا مطالعہ اکٹھے شروع کرکے انہیں پورا پڑھنے میں کامیاب ہوجاتے ہوں لیکن میں اس عادت کی وجہ سے اکثر کتابوں کو بیچ میں ہی چھوڑنے پر مجبور ہو جاتا ہوں۔ آپ کی مذکورہ کتب کو پڑھنے کا مجھے بھی اشتیاق ہوا ہے۔ میں اپنے والد صاحب سے دریافت کروں گا، شاید ان کی لائبریری میں یہ موجود ہوں گی۔ میں تاریخ میں اپنا علمی خلا پورا کرنے کے لیے کتابیں اکٹھی تو کر لیتا ہوں لیکن انہیں پڑھنے کے لیے جو یکسوئی چاہیے وہ میرے پاس عنقا ہے۔ میں گزشتہ سال پاکستان گیا تھا تو وہاں سے شیخ محمد اکرام کی کتابیں آب کوثر، موج کوثر اور رود کوثر لے کر آیا تھا۔ یہ مجھے پڑھنے کا موقع تو نہیں ملا ہے لیکن میری بیگم نے یہ پڑھ لی ہیں۔ :) اسکے علاوہ میں اپنے والد صاحب کی لائبریری سے علامہ ابن جوزی کی کتاب تلبیس ابلیس لایا ہوں۔ یہ کتاب دلچسپ ضرور ہے لیکن یہ آسان ریڈنگ نہیں ہے۔ میں شاید اس کے اقتباسات پڑھنے پر گزارا کروں گا۔ اس کے علاوہ میں ابوالکلام آزاد کی کتابیں قول فیصل، تذکرہ اور انسانیت موت کے دروازے پر لایا ہوں جن میں سے اب تک صرف انسانیت موت کے دروازے پر پڑھنے کا موقع مل سکا ہے۔ یہ ان چند کتابوں کا تذکرہ ہے جو میں پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن ابھی تک پڑھ نہیں سکا ہوں۔ جو کتابیں انگریزی اور جرمن میں پڑھ رہا ہوں یا پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں وہ اس کے علاوہ ہیں۔
اپنی بیگم سے پوچھ کر بتائے گا یہ بکس کیسی ہیں
 
چند ہفتہ قبل نمرہ احمد کی "جنت کے پتے" پڑھی جو میری دو بھانجیوں نے تحفہ میں دی۔
اس سے پہلے بیگم نے نمرہ ہی کی ایک اور کتاب "قراقرم کا تاج محل" تحفے میں دی۔
اس طرح آجکل نمرہ احمد مسلسل پڑھنے کو مل رہی ہے۔ اب میں نے ہدایت کر دی ہے کہ اب کتاب ہو تو کسی اور مصنف کی ہونی چاہیے۔

اگر کسی نے Gone Girl اور جنت کے پتے دونوں پڑھی ہوں تو ضرور تبصرہ کرے۔
دونوں کتابوں میں پہیلیوں کی مدد سے کہانی کو آگے بڑھانے کا انداز اس قدر مشترک ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔ پھر دونوں کہانیوں میں میاں بیوی کے حوالے سے دونوں کردار تقریبا آدھی آدھی کہانی بتاتے ہیں۔
 
نمرہ

ایک تو میرا نام پکڑ لیا ہے اس بندی نے۔
 
مژگان نم

محفلین
آجکل میں ایک کتاب جب زندگی شروع ہوگی کا مطالعہ کر رہوں ابھی چوتھے باب پہ پہنچی ہوں اور مجھ پہ جیسے لرزہ طاری ہے یہ کتاب یوم حشر کے ہے متعلق مناظر کو اسطرح سے قلمبند کیا ہے کہ رونگٹے کھڑے ہوجائیں اس کتاب کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ ہر کسی کو اس میں کہیں نہ کہیں اپنا کردار نظر آئے گا میری رائے میں ہر کسی کو اس کتاب کو زندگی میں ایک بار تو لازمی پڑھنا چاہئے
Jub-Zindagi-Shuru-Hogi-by-Abu-Yahya-1.jpg
 
چائے بھی کم قابلِ قبول نہیں محب :)

بات یہ بھی ٹھیک ہے ، ویسے اس سے ایک اور کتاب یاد آئی

Three cups of Tea by
Greg Mortenson

گو کتاب بہت مقبول ہے اور مصنف نے ایک NGO بنا کر کافی پیسے بھی کمائے مگر چندے کے پیسے ذاتی استعمال اور خردبرد کے الزام کی وجہ سے اب تنظیم سے ریٹائر ہو گیا ہے۔

کسی نے پڑھی ہے یہ کتاب ؟
 
اظہارالحق

محفلین
میں نے یہاں پر نیا اکاونٹ بنایا ہے مجھے اپنی تحریر اپلوڈ کرنا نہیں آتا ہے ۔میربانی فرما کر میری رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ
 
میں نے یہاں پر نیا اکاونٹ بنایا ہے مجھے اپنی تحریر اپلوڈ کرنا نہیں آتا ہے ۔میربانی فرما کر میری رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ
بھائی آپ فورم پر کلک کریں گے تو مختلف لڑیوں کے آپشن کھل جائیں گے۔جس بھی طرح کی تحریر ہے متعلقہ لڑی کو ڈھونڈ کر اس کے لفٹ اپر کارنر پر دیکھیے اور نئی لڑی بنائیے پر کلک کر دیجیے سب کچھ آسانی سے ہوجائے گا۔ مزید تفصیل کے لیے میں ایک محفلین کو ٹیگ کر دیتا ہوں، بہترین رہنمائی میسر ہوگی انشا اللہ ۔

تابش صدیقی
 
بات یہ بھی ٹھیک ہے ، ویسے اس سے ایک اور کتاب یاد آئی

Three cups of Tea by
Greg Mortenson

گو کتاب بہت مقبول ہے اور مصنف نے ایک NGO بنا کر کافی پیسے بھی کمائے مگر چندے کے پیسے ذاتی استعمال اور خردبرد کے الزام کی وجہ سے اب تنظیم سے ریٹائر ہو گیا ہے۔

کسی نے پڑھی ہے یہ کتاب ؟
یہ کتاب میں نے پڑھی ہے۔
 
Top