محمد وارث
لائبریرین
The last days of united Pakistan
پروفیسر ڈاکٹر جی ڈبلیو چودھری (غلام وحید چوہدری) کی کتابیں مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر انتہائی اہم اور بنیادی کتابیں سمجھی جاتی ہیں۔ چودھری صاحب کا تعلق مشرقی پاکستان سے تھا اور ڈھاکہ یونیورسٹی میں پڑھاتے تھے۔ پھر پہلے جنرل ایوب کے آخری دنوں میں ان کی وزارتِ خارجہ میں شامل ہو گئے اور پھر جنرل یحییٰ کی کابینہ میں۔ مشرقی پاکستان کے سیاسی حل کے حامی تھے اس لیے جب مارچ 1971ء میں فوجی آپریشن شروع ہوا تو ملک چھوڑ کر انگلینڈ چلے گئے۔ بعد میں کئی ایک کتابیں لکھیں اور پھر کولمبیا یونیورسٹی کے ساتھ تا وفات (1997ء) منسلک رہے۔
انکی یہ کتاب پہلی بار 1974ء میں چھپی تھی، بعد میں پاکستان میں بھی چھپی لیکن کہیں سے مل نہیں رہی سو آرکائیوز سے ادھار لے کر پی ڈی ایف فائل کا مطالعہ کر رہا ہوں، گو لطف نہیں آ رہا لیکن خیر۔۔۔۔کتاب اہم ہے۔

آخری تدوین: