آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

نیرنگ خیال

لائبریرین
43834450._SY475_.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
سقوطِ ڈٖھاکہ پر جنرل راؤ فرمان علی کی کتاب
How Pakistan got Divided
جنرل راؤ، سقوطِ ڈھاکہ کے ایک متنازعہ کردار ہیں۔ بنگالی جن فوجی افسران پر "وار کرمنلز" کا مقدمہ چلانا چاہتے تھے ان میں جنرل فرمان علی بھی شامل ہیں۔ یہ مشرقی پاکستان کے گورنر کے مشیر تھے، اور ان پر جید بنگالیوں کے قتل کا الزام ہے۔ بہرحال یہ کتاب ایک پاکستانی فوجی کے نقطہ نظر سے لکھی گئی ہے اور اس کو اسی حیثیت میں پڑھنا چاہیئے۔
9780199406982.jpg
 
آخری تدوین:
سقوطِ ڈٖھاکہ پر جنرل راؤ فرمان علی کی کتاب
How Pakistan got Divided
جنرل راؤ، سقوطِ ڈھاکہ کے ایک متنازعہ کردار ہیں۔ بنگالی جن فوجی افسران پر "وار کرمنلز" کا مقدمہ چلانا چاہتے تھے ان میں جنرل فرمان علی بھی شامل ہیں۔ یہ مشرقی پاکستان کے گورنر کے سیاسی مشیر تھے، اور ان پر جید بنگالیوں کے قتل کا الزام ہے۔ بہرحال یہ کتاب ایک پاکستانی فوجی کے نقطہ نظر سے لکھی گئی ہے اور اس کو اسی حیثیت میں پڑھنا چاہیئے۔
9780199406982.jpg
صدیق سالک کی کتاب "میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا" پر آپ کا کیا تبصرہ ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
صدیق سالک کی کتاب "میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا" پر آپ کا کیا تبصرہ ہے؟
جی صدیق سالک صاحب مرحوم کی کتابیں عام طور پر معتدل ہیں۔ انہوں نے کوشش کی ہے کہ دونوں اطراف کے نکات نظر کو واضح کر سکیں، اس "سول وار" میں دونوں طرف سے ہی زیادتیاں ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے روشنی ڈالی ہے۔ دونوں طرف جس کے ہاتھ میں جتنی زیادہ طاقت تھی اس نے اس کا اتنا ہی استعمال کیا تھا۔
 
سیما علی

لائبریرین
جس پر انہوں نے روشنی ڈالی ہے۔ دونوں طرف جس کے ہاتھ میں جتنی زیادہ طاقت تھی اس نے اس کا اتنا ہی استعمال کیا تھا۔
بالکل درست بات وارث میاں۔۔۔
انکی پریشر ککر اور ہمہ یاراں دوزخ ہماری پسنديدہ كتابوں ميں شامل ہيں ۔۔۔
 
زیک

مسافر
پڑھنے کے بعد تبصرہ لکھیں گے؟
کتاب بہت دلچسپ بھی ہے اور frustrating بھی۔ اس کی بنیادی بات یہ ہے کہ مغرب کے اکثر لوگ باقی دنیا سے سائیکالوجی کے حساب سے مختلف ہیں۔ اس سلسلے میں مصنف نے اچھا ڈیٹا پیش کیا ہے۔ یہاں WEIRD سے مراد western educated industrialized rich democratic ہے۔

مصنف کا کہنا ہے کہ اس سوچ کے فرق کے پیچھے صدیوں پہلے چرچ کی خاندان میں شادی کی ممانعت ہے۔ یہاں مجھے دلائل میں کمی محسوس ہوئی اور مصنف مجھے قائل نہ کر سکا۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہاں WEIRD سے مراد western educated industrialized rich democratic ہے۔
مصنف کا کہنا ہے کہ اس سوچ کے فرق کے پیچھے صدیوں پہلے چرچ کی خاندان میں شادی کی ممانعت ہے۔ یہاں مجھے دلائل میں کمی محسوس ہوئی اور مصنف مجھے قائل نہ کر سکا۔
بالکل درست۔ خاندان میں شادی کی ممانعت کا قوموں کی اقتصادی ترقی سے کیا تعلق جوڑا جا سکتا ہے؟ شاید مصنف کزن میرج اور قوم کے مجموعی آئی کیو لیول کا آپس میں تعلق ظاہر کرنا چاہتا ہو؟
 
جاسم محمد

محفلین
صدیق سالک کی کتاب "میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا" پر آپ کا کیا تبصرہ ہے؟
جی صدیق سالک صاحب مرحوم کی کتابیں عام طور پر معتدل ہیں۔ انہوں نے کوشش کی ہے کہ دونوں اطراف کے نکات نظر کو واضح کر سکیں، اس "سول وار" میں دونوں طرف سے ہی زیادتیاں ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے روشنی ڈالی ہے۔ دونوں طرف جس کے ہاتھ میں جتنی زیادہ طاقت تھی اس نے اس کا اتنا ہی استعمال کیا تھا۔
خیر یہ تو کتاب ہے جس میں مصنف کا bias شامل ہو سکتا ہے۔ البتہ میرے نانا جان مرحوم جو سقوط ڈھاکہ کے وقت ڈھاکہ میں ہی موجود تھے۔ اور سرنڈر کرنے والے ۹۰ ہزار پاکستانیوں میں شامل تھے۔ ان کے مطابق زیادہ زیادتی مغربی پاکستان کے حکمرانوں نے کی۔ جیسے بنگالیوں کی اکثریت کے باوجود ان کو ملک پر معاشی بوجھ سمجھا حالانکہ ملک کی اکثریتی برآمداد بنگالی علاقوں سے ہی ہوتی تھی۔ پھر بنگلہ زبان کے معاملہ میں حکومت کی سخت پالیسی۔ پہلے بنگلہ صوبائی الیکشن کے کچھ عرصہ بعد ان کو ملک دشمن قرار دے کر وہاں گورنر راج لگانا۔ اس جیسے اور بہت سے تلخ واقعات سقوط ڈھاکہ کا باعث بنے۔
نانا جان مرحوم فرمایا کرتے تھے کہ اگر شیخ مجیب کو ۱۹۷۰ والے الیکشن کے بعد اقتدار دے دیا جاتا تو یہاں فوج کی ٹیسٹ ٹیوب سے نکلنے والے بھٹو اور شریف خاندان مسلط نہ ہو سکتے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سابقہ مشرقی پاکستان پر اس سال چھپنے والی ایک اہم کتاب
Blood over Different Shades of Green
East Pakistan 1971: History Revisited
Ikram Sehgal and Bettina Robotka

اکرام سہگل ایک سابقہ فوجی آفسیر ہیں اور ان کے والد بھی فوجی آفیسر تھے اور پنجابی تھے جب کہ والدہ بنگالی تھیں۔ اس لیے انہوں نے ایک متوازن اور معلوماتی کتاب لکھنے کی کوشش کی ہے۔
9780190702274.jpg
 
Top