کچھ روز قبل برادرم محمد وارث نے ذکر کیا تھا کہ وہ ابواکلام آزاد کی کتاب تذکرہ پڑھ رہے ہیں۔ اس سے مجھے بھی یہ کتاب پڑھنے کا اشتیاق ہوا اور میں نے والد صاحب کو فون کرکے اس کے بارے میں دریافت کیا۔ آج یہ جان کر تعجب ہوا کہ یہ کتاب تو میرے پاس موجود ہے۔
میں نے ایک اور دھاگہ آپ کونسی کتابیں پڑھنا چاہ رہے ہیں شروع کیا تھا۔ وہ مجھے اس وقت نہیں مل رہا، اس لیے فی الحال اسے یہاں ہی پوسٹ کر رہا ہوں۔ اس کتاب کو بھی ان کتابوں کی فہرست میں شامل کیے لیتا ہوں جنہیں میں کبھی ضرور پڑھنا چاہوں گا۔
ویسے میں نے ابوالکلام آزاد کے حالات زندگی پر شورش کاشمیری کی کتاب پڑھنی شروع کی ہے۔ یہ کتاب مجھے سکین شدہ متن کی پی ڈی ایف کی شکل میں ملی تھی جو کہ اردو ون والوں نے تیار کی ہوئی ہے۔ ابھی چند صفحات پڑھے ہیں اور ابھی تک تو یہ عبدالرزاق ملیح آبادی کی کتاب کا چربہ لگ رہی ہے۔ میں نے کچھ روز قبل آئی پیڈ خریدا ہے، اسی پر برقی کتب پڑھنے کا تجربہ کر رہا ہوں۔ کافی اچھا لگ رہا ہے۔عام ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر دیر تک نہیں پڑھا جا سکتا۔