آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حکیم صاحب کے سفرنامے کیا ہمدرد کے علاوہ بھی اور ناشرین نے شایع کیے ہیں؟ میری اڑتی اڑتی نظر پڑی تھی ان کے جرمنی کے سفرنامے پر؛ وہ ہمدرد کا معلوم نہیں ہورہا تھا۔۔۔

مجھے صحیح سے معلوم نہیں ۔ چند دنوں تک اس بارے میں بتا سکوں گی ۔

السلام علیکم

حکیم محمد سعید کے جتنے سفر نامہ تلاش کیے اب تک وہ سب ہمدرد کے ہی شایع کردہ ہیں اور ان کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے ، ابھی تک کسی دوسرے ناشر کا معلوم نہیں ہو سکا ۔ میں حکیم صاحب کے سفرناموں کی فہرست لکھوں گی ۔
 
محمد امین

میرے پاس ہمدرد کی مطبوعات کی فہرست ہے۔۔۔۔
 
شہزاد وحید

محفلین
اور میری ابن صفی کی پہلی پچیس کتابیں مکمل ہو چکی۔ اس کے علاوہ ناہید سلطانہ اختر کی "زندان میں پھول"، محمد یونس حسرت کی "تارے میری پلکوں کے" اور اثر چغتائی کی "ہندو مسلمان" لا کر رکھی ہے پڑھنے کے لیئے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
ابن صفی کی تیس کتابیں مکمل ہو گئی۔ اور کل سے شمیم نوید کی "جگت سنگھ جگا" شروع کر رکھی ہے۔ مصنف کے مطابق یہ ایک سچی حکایت ہے اور اس نے اسے ایک غیر معروف گجراتی لکھاری کی تصنیف سے ترجمہ کر کے مرتب کیا ہے۔ جگت سنگھ جگا امیروں کو لوٹ کر غریبوں کی مدد کرنے والے ایک رحم دل ڈاکو کی داستان ہے جس کی شروعات خاندانی دشمنی سے ہوئی تھی۔
 
اسامہ حماد

محفلین
ابھی تو چند دن اردو محفل کو پڑھنے میں لگے رہیں گے ۔ آخر نووارد جو ہوئے ۔ اس کے بعد زیر مطالعہ کتب کی باری بھی آجائے گی ۔ ان شاء اللہ
کیوں کہ کتاب بھی تو ایک روگ ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابن صفی کی تیس کتابیں مکمل ہو گئی۔ اور کل سے شمیم نوید کی "جگت سنگھ جگا" شروع کر رکھی ہے۔ مصنف کے مطابق یہ ایک سچی حکایت ہے اور اس نے اسے ایک غیر معروف گجراتی لکھاری کی تصنیف سے ترجمہ کر کے مرتب کیا ہے۔ جگت سنگھ جگا امیروں کو لوٹ کر غریبوں کی مدد کرنے والے ایک رحم دل ڈاکو کی داستان ہے جس کی شروعات خاندانی دشمنی سے ہوئی تھی۔

ابن صفی کی کتابیں کہاں سے مل سکتی ہیں؟
 
شہزاد وحید

محفلین
ابن صفی کی کتابیں کہاں سے مل سکتی ہیں؟

میں تو اپنے گھر سے قریب ایک پرانی لائبریری سے لیکر پڑھتا ہوں۔ پرانی اس لیئے کہ کافی عرصہ سے اس نے لائبریری چھوڑ کر پراپرٹی ڈیلر کا کام شروع کر دیا ہے لیکن اچھے وقتوں کی بہت سی اچھی کتب اس کے پاس اب بھی پڑی ہوئی ہیں۔
ویسے انٹرنیٹ پر بھی ابن صفی کے تمام ناول موجود ہیں اور پہلے کے کچھ ناول تو کمپوز شدہ ہیں لیکن باقی سب سکین کیئے گئے ہیں جن کی کوالٹی بھی پوری پوری ہے۔ خیر مجھ سے تو کمپیوٹر سکرین پر کتب نہیں پڑھی جاتیں۔ لیکن سنا ہے آپ کے پاس آئی ٹیب ہے :) آپ پڑھ سکتے ہیں۔
ابن صفی کی کتب بہت سے لنکس پر پڑی ہیں لیکن یہاں پر ڈائریکٹ لنکس ہیں۔
کوڈ:
جاسوسی دنیا:
http://ibne-safi.info/download_faridi.html
عمران سیریز:
http://www.ibne-safi.info/download_imran.html
 
زبیر مرزا

محفلین
رقص بسمل ہے
زاہدہ حناکے افسانوں کامجموعہ تیسری بارپڑھہ رہاہوں
زاہدہ حنا کوای۔ میل کرکے ایک افسانے رقص مقابرکواسکین کرنے کی
اجازت طلب کی ہے جواب مثبت آیاتو اسکین کرکے پیش کردوں گا
 
Top