آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

تلمیذ

لائبریرین
"تلاش" اسی نام سے "عکسی مفتی" کے والد "ممتاز مفتی" کی کتاب بھی ہے۔ وہ بھی پڑھنے لائق اور خاصے کی چیز ہے۔
جی ہاں، انہوں نے بھی اسی نام بہت پہلے ایک کتاب لکھی تھی لیکن اس کا موضوع اس سے بالکل مختلف ہے اور مماتز ممفتی کا مخصوص رنک لئے ہوئے ہے۔
پنجابی شاعری
پانی وچ مدھانی
شاعر : بابا عبیر ابوذری
بہت عمدہ کتاب چنی ہے آپ نے۔ بزرگ شاعر نے کئی معاشرتی(زیادہ ترتلخ) حقیقتوں کا احاطہ کیا ہے۔
 
اوشو

لائبریرین
جی ہاں، انہوں نے بھی اسی نام بہت پہلے ایک کتاب لکھی تھی لیکن اس کا موضوع اس سے بالکل مختلف ہے اور مماتز ممفتی کا مخصوص رنک لئے ہوئے ہے۔

بالکل! یہ میری پسندیدہ ترین کتب میں سے ہے۔

بہت عمدہ کتاب چنی ہے آپ نے۔ بزرگ شاعر نے کئی معاشرتی(زیادہ ترتلخ) حقیقتوں کا احاطہ کیا ہے۔

درست فرمایا۔ بابا جی کی شاعری بار بار پڑھ کر بھی دل نہیں بھرتا ۔
 
ملک غلام سرور سابق گورنر جنرل پاکستان کے متعلق اگر آپ لوگوں کو کسی کتاب کا پتہ ہو تو براہ مہربانی مجھے مطلع کریں
 
تلمیذ

لائبریرین
ملک غلام سرور سابق گورنر جنرل پاکستان کے متعلق اگر آپ لوگوں کو کسی کتاب کا پتہ ہو تو براہ مہربانی مجھے مطلع کریں
'ملک غلام سرور' تو پاکستان کے کوئی گورنر جنرل نہیں تھے۔ آپ غالبا" غلام محمد لکھنا چاہ رہے ہیں۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مولانا الحاج المفتی احمد یار خاں صاحب بدایونی کی تفسیر نعیمی پڑھ رہا ہوں۔
نہ صرف پڑھ رہا ہوں گزشتہ دو سال سے اس کا گجراتی زبان میں ترجمہ بھی کر رہا ہوں جو گجراتی ماہنامہ طیبہ میں قسط وار شائع بھی ہو رہا ہے۔
 
آپ کہیں مفتی احمد یار خان نعیمی صاحب کی بات تو نہیں کررہے؟
 
فلک شیر

محفلین
’’البدیع‘‘ از سید عابد علی عابد
محسناتِ شعر ، صنائع بدائع کے حوالہ سے انتخابِ شعر اور اس ضمن میں معرکہ کی کتب کے اقتباسات اور تعارف...........
 
مولانا الحاج المفتی احمد یار خاں صاحب بدایونی کی تفسیر نعیمی پڑھ رہا ہوں۔
نہ صرف پڑھ رہا ہوں گزشتہ دو سال سے اس کا گجراتی زبان میں ترجمہ بھی کر رہا ہوں جو گجراتی ماہنامہ طیبہ میں قسط وار شائع بھی ہو رہا ہے۔

اللہ ہمت ،طاقت اور صحت دے تاکہ زیادہ سے زیادہ دینی و علمی خدمات انجام دے سکیں ۔
 
تلمیذ

لائبریرین
کتاب کے بارے میں معلومات دینے کاشکریہ جناب عبیداللہ ہنگورا صاحب۔ کافی عرصے کے بعد کسی نے اپنی زیر مطالعہ کتاب کے بارےمیں اتنا تفصیلی تعارف دینے کی زحمت کی ہے۔ جزاک اللہ!
اب بتائیں، آیا آپ کے علم کے مطابق یہ کتاب آن لائن دستیاب ہے؟ (ویسے امکان کم ہے) اوراگر نہیں تو اس کے اردو ترجمے کا ناشر کون ہے؟ اگر مکمل تفصیلات مل سکیں تو اس کے حصول کےسلسلے میں کوئی تگ و دو کی جائے۔
پیشگی شکریہ۔
 
مصنف کی کافی تالیفات کے تراجم موجود و متداول ہیں..........لاہور سے عام دستیاب ہیں...........
لیکن اصل متن انتہائی آسان انگریزی میں ہے..........اور جو لطف اس کا ہے ، وہ ترجمہ کا ہرگز نہیں..........
لاہور میں ایک بزرگ ہیں سلیم الرحمان صاحب.........شاید انگریزی ادبیات کے حوالے لاہور میں خود ایک حوالہ ہیں..........اُن کاکہنا تھا کہ ترجمے کا رخ انتہائی مجبوری کے عالم میں کرنا چاہیے......اور paulo coelhoکے تو اصل متون ہی سادہ، شستہ ، سلیس اور رواں ہوتے ہیں.........paper back editionتو انتہائی سستے میسر ہیں............
ان کا ایک ناول مجھے بہت پسند ہے........."The devil and miss prym" اور اسی سیریز کا دوسرا "by the river piedra , i sat and wept"
 
Top