آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

تلمیذ

لائبریرین
چیمہ صاحب، یہ معلومات دینے کا شکریہ۔
آپ کی بات درست ہے۔ ترجمہ جب تک معیاری نہ ہو اس کا رخ نہیں کرنا چاہئے، اب ایسا بھی نہیں کہ انگریزی لٹریچر بالکل نہیں پڑھنا چاہئے، بس ادق انگریزی سے طبیعت گریزاں ہی رہی ہے۔ تاہم مصنف اور اس کی تحریر کے بارےمیں تعارف سے کچھ حوصلہ ملا ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
اچھا مجھے تاریخِ پاکستان اور تاریخ برصغیر کے متعلق مستند کتابوں کے نام بتائیں

جناب، ایمانداری کی بات ہے کہ تاریخِ پاکستان پر میرا اب تک کا مطالعہ نہایت سرسری رہا ہے، اور پھر تاریخ جیسے مضمون میں مستند کا فیصلہ کرنا بھی ہمیشہ سے ہی مشکل بات ہوتی ہے۔ پھر بھی میں چند اُن کتابوں کے نام درج کر دیتا ہوں جو میری کتابی فہرست میں پڑھنے کے لیے شامل ہیں:

Pakistan: The Formative Phase - Dr. Khalid Bin Sayeed
The Idea of Pakistan - Stephen Philip Cohen
Tinderbox: The Past and Future of Pakistan - M. J. Akbar
Shameful Flight: The Last Years of the British Empire in India - Stanley Wolpert
Jinnah - Creator of Pakistan - Hector Bolitho
Pakistan - A Dream Gone Sour - Roedad Khan
The Sole Spokesman: Jinnah, the Muslim League and the Demand for Pakistan - Ayesha Jalal
The Muslims of British India - Peter Hardy
Jinnah of Pakistan - Stanley Wolpert
Beyond Turk and Hindu: Rethinking Religious Identities in Islamicate South Asia - David Gilmartin
Aligarh's First Generation: Muslim Solidarity in British India - David Lelyveld
Jinnah, Pakistan and Islamic Identity: The Search for Saladin - Akbar S. Ahmed
Pakistan: From Rhetoric of Democracy to the Rise of Militancy - Ravi Kalia
Pakistan: Between Mosque and Military - Husain Haqqani
 
باقی تو سب ٹھیک ہے لیکن یہ انگلش کتابیں مہنگی بہت ہوتی ہیں۔
کچھ دن پہلے ایک سابق بیوروکریٹ کی کتاب Political Administration خریدی 350 کے قریب صفحات والی کتاب 850 کی ملی۔حالانکہ اردو میں اتنے صفحات والی کتاب زیادہ سے زیادہ 500 کی ہوگی
اب میرے جیسا غریب بندہ کہاں اتنی مہنگی کتابیں افورڈ کرے
 
میرے عزیز بھائی، اس فہرست میں سے دو کتب کو چھوڑ کر بقیہ ساری کتب میں نے انٹرنیٹ کے توسط سے ہی ڈاؤنلوڈ کی ہیں۔ اگر آپ کو روابط درکار ہوں تو ذاتی پیغام میں کہہ سکتے ہیں۔ ویسے، اب میرے زیرِ مطالعہ رہنے والی نوے فیصد سے زیادہ کتب انٹرنیٹ سے ہی ڈاؤنلوڈ ہوتی ہیں۔ یہ چیز غیر قانونی بھلے سہی، لیکن میں علم کی طلب میں اسے جائز سمجھتا ہوں۔ :p
 
میرے عزیز بھائی، اس فہرست میں سے دو کتب کو چھوڑ کر بقیہ سار کتب میں نے انٹرنیٹ کے توسط سے ہی ڈاؤنلوڈ کی ہیں۔ اگر آپ کو روابط درکار ہوں تو ذاتی پیغام میں کہہ سکتے ہیں۔ ویسے، اب میرے زیرِ مطالعہ رہنے والی نوے فیصد سے زیادہ کتب انٹرنیٹ سے ہی ڈاؤنلوڈ ہوتی ہیں۔ یہ چیز غیر قانونی بھلے سہی، لیکن میں علم کی طلب میں اسے جائز سمجھتا ہوں۔ :p
وہ کیا ہے نا کہ کمپیوٹر پر بیٹھ کر کتاب پڑھنے میں اتنا مزا نہیں آتا جتنا ہارڈکاپی پڑھنے میں آتا ہے
ویسے آپس کی بات ہے میرے پاس 1000 کے لگ بھگ بہترین کتابیں ہیں جو "غیر قانونی" طریقے سے ڈاؤنلوڈ کی ہیں لیکن کبھی پڑھنے کی توفیق ہی نہیں ہوئی
 
حسان خان

لائبریرین
وہ کیا ہے نا کہ کمپیوٹر پر بیٹھ کر کتاب پڑھنے میں اتنا مزا نہیں آتا جتنا ہارڈکاپی پڑھنے میں آتا ہے

ورقیہ کتاب سے تو مقابلہ نہیں، لیکن اگر کوئی نایاب اور مطلوبہ کتاب بآسانی میسر ہو جائے تو چاہے کمپیوٹر یا موبائل پر پڑھنی پڑے، پڑھ ہی لیتا ہوں۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
مشہور فننش Epic poem پڑھ رہا ہوں Kalevala. یہ نظم میں نے کئی بار پڑھی ہے لیکن اس بار ارادہ ہے کہ اس کا اردو ترجمہ کیا جائے، سادہ زبان میں، شاعری گول کر کے :)
 
عمرمختارعاجز

لائبریرین
طفل مکتب ہوں لیکن چلو میں بھی اس دلچسپ دھاگے میں حاضری لگوا لیتا ہوں۔
پوری تو نہیں لیکن اکثر کتابیں میرے مطالعہ میں رہتی ہیں ان میں پچھلے دنوں ایک کتاب بنام "آداب مرشد کامل"مطالعہ رہی میں کتاب میں بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں ۔آج سے ڈاکٹر غلام جیلانی برق کی کتاب "اللہ کی عادت "شروع کی ہے ۔خیروشر پہ ایک سیر حاصل گفتگو کی ہے ڈاکٹر صاحب نے۔
 
کتاب کے بارے میں معلومات دینے کاشکریہ جناب عبیداللہ ہنگورا صاحب۔ کافی عرصے کے بعد کسی نے اپنی زیر مطالعہ کتاب کے بارےمیں اتنا تفصیلی تعارف دینے کی زحمت کی ہے۔ جزاک اللہ!
اب بتائیں، آیا آپ کے علم کے مطابق یہ کتاب آن لائن دستیاب ہے؟ (ویسے امکان کم ہے) اوراگر نہیں تو اس کے اردو ترجمے کا ناشر کون ہے؟ اگر مکمل تفصیلات مل سکیں تو اس کے حصول کےسلسلے میں کوئی تگ و دو کی جائے۔
پیشگی شکریہ۔

مصنف کی کافی تالیفات کے تراجم موجود و متداول ہیں..........لاہور سے عام دستیاب ہیں...........
لیکن اصل متن انتہائی آسان انگریزی میں ہے..........اور جو لطف اس کا ہے ، وہ ترجمہ کا ہرگز نہیں..........
لاہور میں ایک بزرگ ہیں سلیم الرحمان صاحب.........شاید انگریزی ادبیات کے حوالے لاہور میں خود ایک حوالہ ہیں..........اُن کاکہنا تھا کہ ترجمے کا رخ انتہائی مجبوری کے عالم میں کرنا چاہیے......اور paulo coelhoکے تو اصل متون ہی سادہ، شستہ ، سلیس اور رواں ہوتے ہیں.........paper back editionتو انتہائی سستے میسر ہیں............
ان کا ایک ناول مجھے بہت پسند ہے........."The devil and miss prym" اور اسی سیریز کا دوسرا "by the river piedra , i sat and wept"
چونکہ مدیران نے میری تحریر کا موضوع ہی علیحدہ کرلیا۔ اس لئے آپ کے تبصروں کے جواب میں عرض کہ Alchemist کا ترجمہ: کیمیا گری کے نام سے محترم عمر الغزالی نے کیا جس کے صفحات: 145 ہیں جبکہ قیمت 260 روپے ہے۔ کتاب کا پبلشر: سینٹر فار ہیومن ایکسی لینس، لاہور ہے۔

kemya+gari.jpg

کیمیا گری کتاب کے متعلق نقطہ نظر سے اقتباس:۔
اس کتاب کے عنوان سے لگتا ہے جیسے یہ کوئی مہماتی قسم کا ناول ہوگا۔ لطف کی بات یہ ہے کہ اس میں یہ دونوں خوبیاں ہیں مگر اس کے باوجود یہ اپنی طرز کی ایک بہت مختلف ، شاندار اور غیر معمولی کتاب ہے۔ یہ دنیا کی چالیس سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہوکر کروڑوں کی تعداد میں فروخت ہوچکی ہے۔ مصنف نے انسانی زندگی کے چند بہت ہی اہم امور سے متعلق پائی جانے والی کم علمی بلکہ غلط فہمی کا ازالہ کرنے کی کوشش کی ہےاور وہ اس کوشش میں کس حد تک کامیاب بھی رہا ہے ۔ ان امور سے متعلق مصنف کا نقطہ نظر کم وپیش وہی ہے جو اسلام کا ہے، حقیقت میں یہ بہت حد تک اسلام کے فلسفہ حیات سے ہی اخذ شدہ ہے۔ ہم بالعموم اپنے بارے میں احساس کمتری کا شکار ہیں۔ مغرب کی صنعتی ترقی کی چکا چوند چاندنی ہماری نظر اپنے اسلاف کے کارناموں تک بھی نہیں جانے دیتی، یہ ایک حقیقت بن چکی ہے کہ ہمارے ہاں تیار ہونے والی اشیا جب بین الاقوامی لیبل کے ساتھ واپس ہمارے ہاں فروخت ہوتی ہیں تو ہمارے اعتماد پر پوری اترتی ہیں۔ اسی طرح ہمارے اپنے نظریات جب مغربی لبادہ اوڑھ کر ہمارے پاس آتے ہیں تو وہ ہمارے لیے معتبر اور قابل عمل بن جاتے ہیں۔ اس کتاب کو پڑھ کر اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ :

  1. مغرب کی کامیابی کے پیچھے وہ نظریات اور اصول ہیں جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آج سے چودہ سو سال قبل لائے تھے۔
  2. کیا اس دنیا میں کامیاب زندگی کے لیے اس نظریہ حیات پر صرف ایمان لانا ہی کافی ہے یا ایمان کے بعد عمل بھی بنیادی شرط ہے۔
  3. اسلام کے فلسفہ حیات پر ایمان لائے بغیر اس کے اصولوں پر عمل اس دنیا میں تو کامیابی کی ضمانت ہے، اس کی مثال ہمیں مغرب سے مل سکتی ہے ، جبکہ ان لازوال اصولوں پر محض ایمان جو کہ عمل سے خالی ہو ، ایمان لانے والے کو اس دنیا میں کامیابی کی ضمانت نہیں دیتا۔ اس کی گواہی ہماری بے سکون معاشرتی زندگی دیتی ہے۔
یہ کتاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈائونلوڈ کرنے کے لئے حاضر ہے ذیل ربط​

(right click + Save As)​
 
download_button.png

(right click + Save As)​

شیئرنگ کا شکریہ۔ یہ کتاب 2010 میں دوسری بار چھپی ہے یعنی یہ ترجمہ جو آپ نے شیئر کیا ہے۔ کیا یہ کاپی رائٹ فری ہے؟
 
تلمیذ

لائبریرین
طفل مکتب ہوں لیکن چلو میں بھی اس دلچسپ دھاگے میں حاضری لگوا لیتا ہوں۔
پوری تو نہیں لیکن اکثر کتابیں میرے مطالعہ میں رہتی ہیں ان میں پچھلے دنوں ایک کتاب بنام "آداب مرشد کامل"مطالعہ رہی میں کتاب میں بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں ۔آج سے ڈاکٹر غلام جیلانی برق کی کتاب "اللہ کی عادت "شروع کی ہے ۔خیروشر پہ ایک سیر حاصل گفتگو کی ہے ڈاکٹر صاحب نے۔

کتاب 'اللہ کی عادت' کے بارے میں بھی کچھ فرمائیں، جناب۔
عمرمختارعاجز
 
تلمیذ

لائبریرین
بہت خوب، ممتاذ مفتی کا ایک بہت اعلی شاہکار۔ کیا آپ نے علی پور کا ایلی پڑھ رکھی ہے؟
 
Top