شعیب سعید شوبی
محفلین
نہیں ابھی تک نہیں پڑھی۔اصل میں شہاب نامہ پڑھنے کے بعد قدرت اللہ شہاب کی شخصیت کی پراسراریت کا کھوج لگانے کا شوق تھا۔ پھر کچھ عرصہ پہلے ممتاز مفتی کی "تلاش"پڑھی تھی اس میں بھی شہاب صاحب سے متعلق کچھ کچھ پڑھنے کو ملا مگر تشنگی برقرار رہی۔ نیٹ گردی کے دوران الکھ نگری سے متعلق معلوم ہوا کہ اس کتاب کا مرکزی کردار ہی شہاب صاحب ہیں۔چنانچہ اس کتاب کو پڑھنے کا شوق پیدا ہوا اور اتفاق سے بنا خریدے پڑھنے کو بھی مل گئی (اُدھار میں)بہت خوب، ممتاذ مفتی کا ایک بہت اعلی شاہکار۔ کیا آپ نے علی پور کا ایلی پڑھ رکھی ہے؟
اس کتاب کو پڑھنے کے بعد ارادہ ہے کہ علی پور کا ایلی بھی پڑھوں گا۔ انشاءاللہ اپنی ذاتی کلیکشن میں بھی ان دونوں کتب کو شامل کروں گا۔ یہ کتابیں بار بار پڑھی جانے کے قابل ہیں!