آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

نمرہ

محفلین
مبارک علی کی تاریخ اور فلسفۂ تاریخ۔ یہ کتاب میں مصنف کے انٹرویو سے متاثر ہو کر پڑھ رہی ہوں جس میں انھوں نے کچھ اس طرح کی بات کی تھی کہ لوگوں کو چاہیے کہ کچھ سنجیدہ کتابیں بھی پڑھا کریں۔ کتاب دلچسپ ہے۔ اس میں مختلف موضوعات پر مضامین ہیں جیسے تاریخ میں فرد کا کردار، تاریخ کے فائدے اور نقصان۔
 
تلمیذ

لائبریرین
مبارک علی کی تاریخ اور فلسفۂ تاریخ۔
میرا خیال ہے کہ یہ کتاب فنِ تاریخ نویسی کے موضوع پر تکنیکی معاملات کے بارے میں لکھی گئی ہوگی لیکن پاک و ہند کی تاریخ کے بارے میں ڈاکٹر مبارک علی صاحب کی approach کافی متنازعہ خیال کی جاتی ہے۔ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
 
جی ہاں، اس میں اسی طرح کے موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔
برصغیر کی تاریخ کے بارے میں تو ان کا لکھا ہوا پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ دراصل تاریخ پر میرا مطالعہ بہت ہی محدود ہے اور تقسیم سے زیادہ پیچھے تک نہیں جاتا۔:) لیکن پڑھنے کا ارادہ ضرور ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
گئو دھول
ہندوستانی ادیب جناب سید محمد عقیل کی منفرد اندازسے لکھی گئی دلچسپ خود نوشت داستان حیات ۔
یہ کتاب محفل کے معزز رکن جناب راشد اشرف کے توسط سے مجھے حاصل ہوئی۔
کتاب کی ابتدا میں مصنف نے 'گئو دھول' کا مطلب یو ں تحریر کیا ہے کہ شام کے وقت جب جانوروں، خصوصاً گائیوں کےریوڑوں کو چرانے کے بعد گاؤںمیں واپس لایا جاتا ہے تو کچے راستوں پر چلتے ہوئےان کے قدموں سے ہر طرف جو گر دوغبار چھا جاتا ہے اورجس کے اوٹ میں ڈوبتا ہوا سورج بھی نظر نہیں آتا اسے 'گئو دھول'کہتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
اس کتاب کے اجراء پر اس کے بارے میں بہت کمنٹس آئے تھے۔ کیسی ہے؟
سر، جتنی پڑھ چکا ہوں، اُس سے اتنا تو پتا چلتا ہے، کہ شعیب کا بچپن غربت کے سائے میں گزرا..........لیکن باپ محنتی اور ماں بلا کی صابر اور منتظم تھیں.......شعیب بلا کے شرارتی تھے...........اضافی توانائی اور صلاحیتوں کا درست استعمال ان کے لیے آج بھی چیلنج ہے اور بچپن میں بھی تھا۔
الفاظ ایک بھارتی لکھاری کے اور خیالات شعیب کے ہیں۔ چیزیں البتہ دہرائی جا رہی ہیں اور شعیب کے مزاج کی طرح موڈی لگ رہی ہیں۔
آگے آگے دیکھیےے......... :):):)
 
حسان خان

لائبریرین
فی الوقت ایڈورڈ سعید کی کتاب Covering Islam: How the Media and the Experts Determine How We See the Rest of the World اور ملکۂ جرائم آگاتھا کرسٹی کا جاسوسی ناول Murder on the Orient Express بیک وقت پڑھ رہا ہوں۔ آگاتھا کرسٹی کا ناول عموماً رات کے وقت سونے سے پہلے موبائل پر پڑھتا ہوں۔ دونوں کتابیں ہی ایسی ہیں کہ جن کی جتنی تعریف کی جائے اور جتنی دوسروں کو توصیت (recommendation) کی جائے وہ کم ہے۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
شکار اور شکاری، شکار پابہ رکاب، یہ جنگل یہ درندے، زلزلہ، خونی جنگل، درندوں کا پجاری، خونی درندے اور کالی کہکشاں پچھلے ہفتے پوری کی ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ٹارزن پڑھنے کا شوق آپ کو کب سے ہوا ؟ :oops:
یہ ٹارزن والی سیریز تو نہیں، کئی مشہور شکاریوں کی کتب ہیں۔ تاہم زلزلہ اردو ترجمہ ہے ایک انگریزی کتاب کا۔ اس کے علاوہ کالی کہکشاں ابنِ صفی کی تصنیف ہے عمران سیریز میں۔ خونی جنگل اور درندوں کے پجاری جھوٹے شکاری کی داستانیں ہیں، مجبوراً زہر مار کرنی پڑی تھیں۔ شکار پابہ رکاب ایک مشہور سکھ شکاری کی تصنیف ہے جس کا زیادہ تر فوکس سور کے شکار پر ہے۔ شکار اور شکاری البتہ بڑے شکار کی اچھی معلوماتی کتاب ہے جس میں مختلف رائفلوں اور جانوروں اور پرندوں کے بارے قیمتی معلومات ہیں۔ حامد بن شبیر نامی کسی وکیل کی تصنیف ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کو ابنِ صفی کی تصانیف کیسی لگتی ہیں؟
عمران سیریز اور کرنل فریدی سیریز تو میرے پاس ساری ہیں۔ مجھے ان کی طغرل فرقان فرغاناور دیگر تصانیف کا انتظار ہے کہ کہیں سے مہیا ہو جائیں
ابنِ صفی میں ایک بات مجھے بہت کھلتی ہے کہ ان کی بہت ساری کتب میں بہت ساری جگہ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے مختلف سچوئیشنز انگریزی سے لی ہیں
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
یہ ٹارزن والی سیریز تو نہیں، کئی مشہور شکاریوں کی کتب ہیں۔ تاہم زلزلہ اردو ترجمہ ہے ایک انگریزی کتاب کا۔ اس کے علاوہ کالی کہکشاں ابنِ صفی کی تصنیف ہے عمران سیریز میں۔ خونی جنگل اور درندوں کے پجاری جھوٹے شکاری کی داستانیں ہیں، مجبوراً زہر مار کرنی پڑی تھیں۔ شکار پابہ رکاب ایک مشہور سکھ شکاری کی تصنیف ہے جس کا زیادہ تر فوکس سور کے شکار پر ہے۔ شکار اور شکاری البتہ بڑے شکار کی اچھی معلوماتی کتاب ہے جس میں مختلف رائفلوں اور جانوروں اور پرندوں کے بارے قیمتی معلومات ہیں۔ حامد بن شبیر نامی کسی وکیل کی تصنیف ہے
شکاریات میں میرا پسندیدہ جم کاربٹ ہے۔ اور اس میں بھی اس کی معروف کتاب۔۔ رُدرا پریاگ کا آدمخور
 
قیصرانی

لائبریرین
شکاریات میں میرا پسندیدہ جم کاربٹ ہے۔ اور اس میں بھی اس کی معروف کتاب۔۔ رُدرا پریاگ کا آدمخور
میرے پاس یہ پورا کلیکشن ہے اور ٹمپل ٹائیگر اور کماؤں کے آدم خور کا میں خود بھی ترجمہ کر چکا ہوں :) جم کاربٹ نے واقعی شکار کو سائنس کا درجہ دیا تھا :) آپ نے جنگل لور پڑھی؟
 
عثمان

محفلین
میرے پاس یہ پورا کلیکشن ہے اور ٹمپل ٹائیگر اور کماؤں کے آدم خور کا میں خود بھی ترجمہ کر چکا ہوں :) جم کاربٹ نے واقعی شکار کو سائنس کا درجہ دیا تھا :) آپ نے جنگل لور پڑھی؟
جنگل لور۔۔۔ یاد نہیں۔ جم کاربٹ کی کتب پانچ برس پہلے پڑھی تھیں۔ :)
 
حسان خان

لائبریرین
عمران سیریز اور کرنل فریدی سیریز تو میرے پاس ساری ہیں۔ مجھے ان کی طغرل فرقان اور دیگر تصانیف کا انتظار ہے کہ کہیں سے مہیا ہو جائیں
ابنِ صفی میں ایک بات مجھے بہت کھلتی ہے کہ ان کی بہت ساری کتب میں بہت ساری جگہ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے مختلف سچوئیشنز انگریزی سے لی ہیں

طغرل فرقان کس طرح کی کتاب ہے؟ میں پہلی بار اس کا نام سن رہا ہوں۔
مجھے ابنِ صفی کے جاسوسی ناول پلاٹ اور کرداروں کے لحاظ سے تو کچھ خاص نہیں لگتے۔ البتہ اُن کے ناولوں میں ایک خاصیت ضرور ہے کہ وقت گزر جاتا ہے۔ ناول کی زبان بھی آج کے کئی لکھنے والوں سے بدرجہا بہتر ہوتی ہے۔ اور چونکہ ناول کا حجم کم ہوتا ہے اس لیے ایک سے دو گھنٹے کے درمیان بآسانی ختم کیا جا سکتا ہے۔ میرا بھاری حجم کے ناولوں کو پڑھنے کا دل نہیں کرتا۔
دوست سے عمران سیریز کا ایک ناول 'بھیانک آدمی' لایا ہوں۔ ایک آدھ دن میں پڑھوں گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جنگل لور۔۔۔ یاد نہیں۔ جم کاربٹ کی کتب پانچ برس پہلے پڑھی تھیں۔ :)
کاربٹ کی کتب یہ رہیں
مائی انڈیا: ہندوستان کے بارے عمومی معلومات اور اپنی زندگی کے بارے کچھ معلومات
جنگل لور: جنگل کی زبان سیکھنے سے متعلق ہے
مین ایٹرز آف کماؤں: پہلی کتاب تھی جس میں آدم خور تیندوؤں اور شیروں کے شکار کا ذکر ہے اور اپنے پالتو کتے روبن کے بارے بھی ایک مضمون ہے
ٹمپل ٹائیگر اینڈ ادر مین ایٹرز آف کماؤں: اوپر والی کتاب کا اگلا حصہ کہہ لیں
ٹری ٹاپس: شہزادی اور پھر بعد ازاں ملکہ برطانیہ کی آمد اور ایک رات بسر کرنے کے بارے کتابچہ ہے
 
Top