قیصرانی
لائبریرین
طغرل فرقان قلمی نام تھا۔ اسی طرح انہوں نے سنکی سولجر کے نام سے بھی شاید کچھ لکھا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی شاعری کے بارے بھی بہت تعریف سنی ہےطغرل فرقان کس طرح کی کتاب ہے؟ میں پہلی بار اس کا نام سن رہا ہوں۔
مجھے ابنِ صفی کے جاسوسی ناول پلاٹ اور کرداروں کے لحاظ سے تو کچھ خاص نہیں لگتے۔ البتہ اُن کے ناولوں میں ایک خاصیت ضرور ہے کہ وقت گزر جاتا ہے۔ ناول کی زبان بھی آج کے کئی لکھنے والوں سے بدرجہا بہتر ہوتی ہے۔ اور چونکہ ناول کا حجم کم ہوتا ہے اس لیے ایک سے دو گھنٹے کے درمیان بآسانی ختم کیا جا سکتا ہے۔ میرا بھاری حجم کے ناولوں کو پڑھنے کا دل نہیں کرتا۔
دوست سے عمران سیریز کا ایک ناول 'بھیانک آدمی' لایا ہوں۔ ایک آدھ دن میں پڑھوں گا۔
بھیانک آدمی اچھی ہے لیکن اس میں ناپختگی دکھائی دے گی۔ کافی جھول بھی ہیں اس کہانی میں لیکن وقت اچھا گذرے گا