ورودِ مسعود
یہ جامعہ ملی اسلامیہ دہلی کے سابق شیخ الجامعہ اور علیگڑھ یونیورسٹی کےپروفیسر معروف ماہر لسانیات سید مسعود حسین کی انتہائی دلچسپ خود نوشت ہے جس میں انہوں نے اپنے حالات زندگی کے علاوہ علیگڑھ یونیورسٹی ، ہندوستان میں اردو زبان اور اپنے غیر ممالک (بشمول پاکستان) کے دوروں کے حوالے سے بیش بہا معلومات بہم پہنچائی ہیں۔ ہندوستان کے سابق صدر داکٹر ذاکر حسین ان کے چچا تھے۔ بالواسطہ طور پر ان کے بارے میں بھی پڑھنے کو کافی کچھ مل رہا ہے۔
سپاس شکر گزاری واجب ہے ، جناب
راشد اشرف, صاحب کے لئے، کہ جن کے توسط سے اس کتاب کے آن لائن نسخے تک رسائی ہوئی۔ اللہ پاک انہیں جزا دے، آمین۔