آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

ساقی۔

محفلین
تابعین کی زندگیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پڑھ لی ہے۔
اب
صدیق اکبر۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا سعید احمد اکبر آبادی
حضرت عمر فاروق کے حیرت انگیز واقعات ۔۔۔۔۔ حافظ مومن خان عثمانی

شروع کرنے کا اردہ ہے
 
تبیان القرآن - یہ تفسیر ہے علامہ غلام رسول سعیدی مدظلہ کی تالیف کی ہوئی :)
اس کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اس تفسیر میں واضح کیا ہے زمین ساکن نہیں ہے :)
 
محمد داؤد نے کرنل اشفاق کی جنٹل مین الحمداللہ،جنٹل مین سبحان اللہ، جنٹل مین اللہ اللہ،اور جنٹل مین استغفر اللہ پڑھی ہیں یکے بعد دیگرے۔
اس کے بارے علم ہوا کہ کافی قابل اعتبار کتب ہیں حقائق جاننے کے لئے۔ انشاءاللہ پاکستان جا کر خریدنے کا ارادہ ہے۔
میں نے خود نسیم حجازی کو دو ناولز کے علاوہ باقی سارے ناول الحمدللہ پڑھے ہیں ۔ جو علم میں نے ان سے حاصل کیا ان شاءاللہ ساری زندگی نہیں بھول سکتا۔
بطور ناول تو بہت دلچسپ اور اثر انگیز ہیں مگر عرصہ ہوا میں اس نتیجے پر پہنچ چکا ہوں کہ تاریخ پڑھنی ہے تو تاریخ کو تاریخ کی کتابوں میں پڑھنا چاہئے اور صرف ایک کتاب پر انحصار نہیں کرنا چاہئے کیونکہ لوگ اپنی پسند کی تاریخ لکھنا اور لکھوانا اور پڑھوانا پسند کرتے ہین
 

حسان خان

لائبریرین
The Orthodox Way - Kallistos Ware
اس کتاب میں مشرقی راسخ الاعتقاد/آرتھوڈوکس کلیسا کی روحانیات، الٰہیات، عرفانیات، تعلیمات اور اس کے اسرار و رموز کا عملی انداز میں تعارف پیش کیا گیا ہے۔
242655.jpg
 

موجو

لائبریرین
مولانا ابوالکلام آزاد ، مولانا مودودی اور مستری محمد صدیق
آج ہی مکمل کی ہے۔

رانچی کی نظر بندی کے زمانے میں مولانا آزاد نے مستری صاحب سے خطبہ جمعہ کی درخواست کی اور جب نماز سے فارغ ہوئے تو آزاد نے بے ساختہ کہا کہ "آپ کے سر سے آسمان تک ایک مینارہ نور مشاہدے میں آیا"۔
 
Top