آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

حسان خان

لائبریرین
Controversy Creates Cash - Eric Bischoff
35491.jpg

امریکی پیشہ ورانہ کُشتی کے اداروں ڈبلیو ڈبلیو ای اور فوت شدہ ڈبلیو سی ڈبلیو سے بطور منتظم وابستہ رہنے والے ایرِک بِشوف کی خودنوشتہ سوانحَ عمری پڑھ رہا ہوں۔
 

حسان خان

لائبریرین
فرانسیسی مستشرق اور اسلام شناس لوئی ماسینیون کی کتاب 'قوسِ زندگیِ منصورِ حلاج' پڑھ رہا ہوں جسے افغانستان سے تعلق رکھنے والے اور لوئی ماسینیون کے شاگرد دکتر عبدالغفور روان فرہادی نے ۱۹۵۲ء میں فرانسیسی زبان سے فارسی میں منتقل کیا تھا۔
4739984.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
ہاہاہاہا۔۔۔۔اب کیا بتاؤں!
آج نوکری پہ جاتے ہوئے کوئی بات سوچتے سوچتے۔۔۔کسی شعر کے ایک مصرع کا ایک ٹوٹا یاد آرہا تھا۔۔۔۔۔"کوئی میرے دِل سے پوچھے۔۔۔"بار بار دُہرایا لیکن پورا شعر تو درکنار مصرع بھی پُورا نہیں ہو رہا تھا۔ ساتھی سے کہا کہ اب تو بجائے شعروں کے "پہاڑے" یاد آتے ہیں۔:LOL:۔۔۔۔پھر مصرع یاد آیا۔۔۔کوئی میرے دل سے پُوچھے تیرے تیرِ نیم کش کو۔۔۔۔پھر یاد آیا کہ دوسرے مصرع کے آخر میں "جگر کے پار" آتا ہے۔ پھر یاد آیا کہ "خلش" کا لفظ بھی آتا ہے۔ پھر اِس غزل کا پہلا شعر یاد آیا ۔۔۔پھر غالب یاد ائے اور اس غزل کے دوسرے اشعار یاد آنے لگے۔
تو یہ کتاب بھی آج دکھائی دی۔ سو آج شروع کی ۔۔۔ایک دن میں چار چار ناول پڑھنے والی چار چار مہینوں میں ایک کتاب پڑھ پاتی ہے:)۔۔۔اللہ بچوں کو اچھی تربیت و تعلیم کی نعمت عطا کرے۔ آمین!
 
Top