عبدالحسیب
محفلین
بقول اقبال،اچھا سلسلہ ہے ہم تو مطالعے سے آج کل آزاد ہیں ویسے آخری کتابیں جو اُدھوری چھوڑیں وہ اقبال اور قرآن اور کیمیائے سعادت ہیں۔
فاش گویم آنچہ در دل مضمر است
ایں کتابي نیست چیزي دیگر است
بقول اقبال،اچھا سلسلہ ہے ہم تو مطالعے سے آج کل آزاد ہیں ویسے آخری کتابیں جو اُدھوری چھوڑیں وہ اقبال اور قرآن اور کیمیائے سعادت ہیں۔
عبد الماجد دریا آبادی والی آپ بیتی میں حیدرآباد ہی میں پڑھا تھا 2007ء میں ۔گزشتہ تین کتابیں زیرِ مطالعہ رہیں۔
1۔Systemsاز سلینا کریم
2۔Islamic Theory of Evolutionاز 'ٹی،او،شاہنواز'
3۔آپ بیتی از مولانا ماجد دریابادی
فی الحال ڈاکٹر محمد حمید اللہ رحمتہ اللہ علیہ کی تصنیف 'Introduction to Islam' پڑھ رہا ہوں۔
لوگ کس طرح کے سوالات زیادہ تر مفتیان کے پاس لے کر جاتے ہیں۔؟میں نے چند دن پہلے مفتی منیب الرحمن مد ظلہ العالی کی کتاب تفہیم المسائل کا مطالعہ کیا ہے۔ یہ دراصل ان کے فتاوی کا مجموعہ ہے۔ بہت سی کار آمد باتوں کا علم ہوا اور معاشرے کو سمجھنے میں بھی مدد ملی کہ لوگ کس طرح کے سوالات زیادہ تر مفتیان کے پاس لے کر جاتے ہیں۔
ویسے تو لوگوں نے نماز، روزے، حج وغیرہ کے بارے میں بھی سوالات پوچھے لیکن سب سے زیادہ سوالات زکاۃ اور تقسیم ترکہ کے بارے میں اور اس سے بھی بہت زیادہ سوالات نکاح اور طلاق کے بارے میں پوچھے گئے۔لوگ کس طرح کے سوالات زیادہ تر مفتیان کے پاس لے کر جاتے ہیں۔؟
شکریہویسے تو لوگوں نے نماز، روزے، حج وغیرہ کے بارے میں بھی سوالات پوچھے لیکن سب سے زیادہ سوالات زکاۃ اور تقسیم ترکہ کے بارے میں اور اس سے بھی بہت زیادہ سوالات نکاح اور طلاق کے بارے میں پوچھے گئے۔
آپ بیتی کے تو کچھ اقتباسات علیحدہ سے لگانے ہیں باقی Islamic Theory of Evolution کا حاصل تو تحریر کر کے مٹا دیا کہ اتنے خوبصورت دھاگے کو مُقفل کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔عبد الماجد دریا آبادی والی آپ بیتی میں حیدرآباد ہی میں پڑھا تھا 2007ء میں ۔
باقی کتابوں کا حاصل مطالعہ ضرور پیش کیجئے گا ۔یہی بہانے جو نہیں پڑھتےانھیں سیکھنے کو ملے گا ۔
ہاں تو کریں نا شروع ۔ ہمیں شدت سے انتظار ہے ۔آپ بیتی کے تو کچھ اقتباسات علیحدہ سے لگانے ہیں باقی Islamic Theory of Evolution کا حاصل تو تحریر کر کے مٹا دیا کہ اتنے خوبصورت دھاگے کو مُقفل کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
اس کے لیے بھی علیحدہ لڑی شروع کرنی ہوگی۔
جلد ہی ان شاء اللہہاں تو کریں نا شروع ۔ ہمیں شدت سے انتظار ہے ۔
ماشاءاللہ زبردست۔ بہترین اور معیاری کتب ۔۔ چند دن پہلے نسیم حجازی کی خاک اور خون ختم کی ہے۔ آج کل اُن کی "اور تلوار ٹوٹ گئی" پڑھ رہا ہے۔
میں نے بھی ان کی تقریباََ ساری کتابیں پڑھی ہیں۔ نویں جماعت سے نسیم حجازی کو پڑھنا شروع کیا تھا۔ اور اب بیٹا چھٹی جماعت سے پڑھ رہا ہے۔ماشاءاللہ زبردست۔ بہترین اور معیاری کتب ۔
میں نے خود نسیم حجازی کو دو ناولز کے علاوہ باقی سارے ناول الحمدللہ پڑھے ہیں ۔ جو علم میں نے ان سے حاصل کیا ان شاءاللہ ساری زندگی نہیں بھول سکتا۔