آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمد وارث

لائبریرین
سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی یادداشتوں پر مبنی کتاب Neither a Hawk Nor a Dove
9780199401932_2.jpg
 

آوازِ دوست

محفلین
جی مجھے بھی لگتا ہے یہ یقینا دلچسپ کتاب ہے کیونکہ میں نے دیکھا کہ جب میں پڑھ رہا تھا تو میری بیوی بھی اس کی کچھ سطریں پڑھنے کی کوشش کر رہی تھی، ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے سو یقینا دلچسپ کتاب ہوگی :)
آپ کے بیان سے اتنا تو پتا چلتا ہےکہ یہ دلچسپ ہو نہ ہو ایک غیر معمولی کتاب ضرور ہے :)
 
خالد ابوفضل کی کتاب Speaking in God's Name تو ابھی جاری ہے کہ کافی خشک تحریر ہے۔ ساتھ اب میں نے Charlie Wilson's War فلم دیکھنے کے بعد یہ کتاب شروع کی ہے۔



Charlie Wilson's War: The Extraordinary Story of How the Wildest Man in Congress and a Rogue CIA Agent Changed the History of Our Times جارج کرائل کی لکھی ہوئی ہے اور سوویت یونین کے خلاف افغان جہاد سے متعلق ایک انتہائی اہم کتاب ہے۔
اپکسپو سنٹر میں کسی محفلین کو یہ کتاب نظر آئے تو براہ کرم ہمیں ضرور اطلاع دیں
 

اکمل زیدی

محفلین
الله کی کتاب پڑھ رہا ہوں آجکل ترجمے سے ...پھر نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ پڑھونگا ...بس اسی میں زندگی تمام ہوجائے...
 
ہماری مصروفیات میں آج کل دو ہزار بارہ میں لکھا ہوا اپنا روزنامچہ اورمارے ایک پشتون شاعر اباسین یوسفزے صاحب کا ایک کتاب غرزنگونہ (موجیں ) شاعری
وارث صاحب سے گزارش ہے کہ تاریخ پاک و ہند کی جو کتاب وہ پڑھ رہے ہیں اس کا نام اور جہاں سے ملتا ہوں اس کا پتہ دے کر مشکور فرمائیں
 

جاسمن

لائبریرین
ابن سعید بھائی سے کہا تھا کہ بچوں کے لئے بھی اردو محفل کا تحفہ ہونا چاہیے لیکن بوجہ یہ فرمائش پوری نہ ہو سکی۔ اب جس حد تک ہم سیکریٹری اطلاعات کے فرائض انجام دے سکتے ہیں، دے رہے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
داؤد آج کل قدرت اللہ شہاب کی شہاب نامہ پڑھ رہا ہے۔ جبکہ اس کتاب کے کچھ باب میں اپنے بچوں کو کئی سال پہلے سُنا چکی ہوں۔
 
Top