آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جاسمن

لائبریرین
ویسے اس قسم کی کتب کا اردو ادب میں کافی قحط ہے۔

جاسمن
احمد بھائی! ایسا نہیں ہے۔ اردو میں اس موضوع پہ بہت کتابیں ہیں۔ خود میں نے بھی کافی پڑھی ہیں ۔ ایمی ابھی بہت چھوٹی تھی۔ بولنا شروع نہیں کیا تھا۔ ہمیں دیکھ دیکھ کر اسے بھی کتابوں سے محبت ہو گئی تھی۔ ایک دن میں نے اسے دیکھا کہ سیڑھیوں پہ بڑے رومانوی انداز سے بیٹھی (بظاہر) ایک کتاب پڑھ رہی تھی۔ میں نے تجسس سے جا کر دیکھا تو کتاب تھی۔"بچوں کی تربیت"
 

موجو

لائبریرین
انشاءاللہ۔ پبلشر کا پتہ ملے گا؟ میں نے اپنی کتابوں کی لسٹ میں لکھ لی ہے۔
مجھے شیخ صاحب کی دو کتب راولپنڈی صدر کے اتوار بازار سے مل گئی تھیں۔
https://archive.org/details/AabEKausarShaikhM.akram.pdf
ہارڈ کاپی تو معلوم نہیں ملے یا نہ
اس پی ڈی ایف میں ایڈرس بھی موجود ہے۔
ادارہ ثقافت اسلامیہ
2- کلب روڈ لاھور
مگر میرا خیال ہےیہ ادارہ اب اسلام آباد میں آگیا ہے۔
 

ساقی۔

محفلین
آج کل سیرت النبی پر اول انعام یافتہ کتاب "الرحیق المختوم" (تالیف:مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری) پڑھ رہا ہوں ۔ اور ساتھ ساتھ امام غزالی رح کی مشہور کتاب " کیمیائے سعادت" بھی زیر مطالعہ ہے۔
دونوں ہی لاجواب ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
افغانستان کی ہزاروں سالہ تاریخ پر ایک دلچسپ کتاب،
Afghanistan: A Military History from Alexander the Great to the Fall of the Taliban by Stephen Tanner
0023fa02_medium.jpeg
 

محمداحمد

لائبریرین
ابو شامل صاحب،

محسنِ انسانیت میں نے کافی پہلے پڑھی تھی اور مجھے بے حد پسند آئی، یہ واقعی منفرد اور بامقصد انداز میں لکھی گئی ہے۔ رہی بات الرحیق المختوم کی تو تو یہ کتاب مجھے بھی پڑھنا ہے۔ الرحیق المختوم انعام یافئہ کتاب ہے اور یہ کتاب کافی مستند سمجھی جاتی ہے۔ اللہ نے توفیق دی تو انشاء اللہ جلد ہی پڑھوں گا۔

آپ پڑھ چکے تو ذرا اپنی رائے سے آگاہ کیجے گا۔۔۔

مخلص
محمد احمد

جاسمن صاحبہ کی ریٹنگ کے توسط سے آج اپنی یہ پوسٹ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ یہ 2008 کی پوسٹ ہے اب تو میں الرحیق المختوم ایک سے زائد بار پڑھ چکا ہوں اور یہ واقعی لاجواب کتاب ہے۔

اللہ نے توفیق دی تو انشاء اللہ جلد ہی پڑھوں گا۔

اللہ کا شکر ہے کہ اُس نے مجھے توفیق دی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی! ایسا نہیں ہے۔ اردو میں اس موضوع پہ بہت کتابیں ہیں۔ خود میں نے بھی کافی پڑھی ہیں ۔

ویسے مجھے اردو میں ایسی کتابیں نہیں ملیں۔

ہاں کچھ انگریزی کتب کے تراجم البتہ ضرور ہیں۔

ایمی ابھی بہت چھوٹی تھی۔ بولنا شروع نہیں کیا تھا۔ ہمیں دیکھ دیکھ کر اسے بھی کتابوں سے محبت ہو گئی تھی۔ ایک دن میں نے اسے دیکھا کہ سیڑھیوں پہ بڑے رومانوی انداز سے بیٹھی (بظاہر) ایک کتاب پڑھ رہی تھی۔ میں نے تجسس سے جا کر دیکھا تو کتاب تھی۔"بچوں کی تربیت"

:)

بچوں کی تربیت کے نام سے غالباً ایک رسالہ شائع ہوا کرتا تھا۔
 

جاسمن

لائبریرین
ویسے مجھے اردو میں ایسی کتابیں نہیں ملیں۔

ہاں کچھ انگریزی کتب کے تراجم البتہ ضرور ہیں۔



:)

بچوں کی تربیت کے نام سے غالباً ایک رسالہ شائع ہوا کرتا تھا۔

محمد احمد بھائی! مجھے لگتا ہے شاید میں نے ترجمہ اور اردو میں کتابوں کو جمع کر دیا۔۔۔۔۔۔البتہ میں نے کتابیں کئی پڑھیں۔ اور تقریباََ سب ہی کتابیں مجھ سے لوگ لے گئے۔ ظاہر ہے مائیں۔ اگر کوئی ہوئی تو میں شئیر کروں گی انشاءاللہ۔
 

جاسمن

لائبریرین
آج کل میں محسن حمید کی کتاب [ame="[URL]http://www.amazon.com/Reluctant-Fundamentalist-Mohsin-Hamid/dp/0151013047[/URL]"]The Reluctant Fundamentalist[/ame] پڑھ رہا ہوں۔ اس پر تفصیلی تبصرہ اسے پورا پڑھنے کے بعد ہی کروں گا، مختصراً یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ناول فکشن کی اس قسم سے تعلق رکھتا ہے جسے نائن الیون فکشن کہتے ہیں یعنی جس پر 11 ستمبر 2001 کے واقعات کی چھاپ ہوتی ہے۔ یہ ناول پڑھنے میں کافی دلچسپ ہے۔ محسن حمید نے ایک اور مشہور ناول [ame="[URL]http://www.amazon.com/gp/product/?ASIN=0312273231[/URL]"]The Moth Smoke[/ame] بھی لکھا ہوا، لیکن میں نے ابھی یہ نہیں پڑھا۔ برصغیر سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور، لیکن بدنام زمانہ مصنف کا کہنا ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے بعد یہاں کا تمام عالمی معیار کا لٹریچر انگریزی میں تحریر کیا گیا ہے۔ مجھے محسن حمید کی یہ کتاب پڑھ کر اسی بات کا خیال آ گیا تھا۔

:) لیکن بدنام زمانہ مصنف کا نام؟؟؟:D
 
Top