آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

images

باپسا سادہوا صاحبہ کو پڑھنے کا ارادہ کافی عرصے سے تھا۔ اتفاق سے انکی کتاب "واٹر" ہاتھ لگی تو سوچا انکو بھی چکھ لیا جائے۔​
 

محمد وارث

لائبریرین
دفتر میں کمپیوٹر پر، جب بھی اور جتنا وقت ملے۔ مُلا باقر مجلسی کی "جلاء العیون"۔ اہلِ تشیع کے نزدیک یہ انکی مستند کتاب ہے جس میں "چودہ معصومین" کے حالات تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ اہلِ سنت کے نزدیک یہ ایک انتہائی متنازعہ کتاب ہے۔ میری دلچسپی اس میں یہ ہے کہ فارسی میں ہے چونکہ اسلامی تاریخ میں نے کافی پڑھ رکھی ہے سو فارسی پڑھنے میں دقت نہیں ہو رہی :)
 

محمداحمد

لائبریرین
کوشش کرنے میں کیا جاتا ہے شاید کوئی چیز ہاتھ آ جائے
میں تو دیوتا ناول پڑھ کر شمع بینی سٹارٹ کر دی تھی ایک ہفتہ کوشش کرنے کے بعد جب آنکھیں دکھنی شروع ہوئی تو پھر بازی آئی :laughing:

اس طرح کی حرکتیں تقریباً سسپنس کے سبھی قارئین کرتے رہے ہیں۔ :)

ہم نے بھی کسی زمانے میں ایک کاغذ پر سیاہ دائرے کو گھورنا شروع کیا تھا لیکن ذرا سی دیر میں اُکتا گئے کہ یہ بڑا بورنگ سا کام تھا۔ :) :) :)
 
آج کل میں تاج کمپنی کی طرف سے شائع ہونے والا راحت آرا بیگم کا چار افسانوں کا مجموعہ (انقلاب) پڑھ رہا ہوں۔۔۔۔بہت ہی دلچسپ افسانے ہیں۔آپ بھی پڑھ کر دیکھیں احساسات و جذبات کو کیسے خوبصورت الفاظ میں ڈھال کر پیش کیا ہے۔۔
 
کسی کے پاس اگر ناول (وجدان) موجود ہے تو مجھے سینڈ کر دیں میری پروفائل میں میرا ای میل ایڈریس موجود ہے۔۔
 
آخری تدوین:
Top