آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

الحمدللہ! فورٹی رولز آف لو از ایلف شفق اختتام کو پہنچی۔ اور ساتھ ہی باسٹرڈ آف استنبول کی شروعات۔
اول الذکر کتاب پہ انشاءاللہ جلد ہی مختصراََ اظہارِ خیال کروں گا۔
اگر آپ نے باسٹرڈ آف استنبول پڑھ لی تو میں جو اسکا ترجمہ کر رہا وہ کون پڑھے گا-
 
آپ ترجمہ مکمل تو کریں۔ پھر سے پڑھ لیں گے۔ ویسے اگر عنقریب متوقع ہے تو پھر انتظار کر لیتے ہیں۔
آج تو مکمل نہیں ہوگا بلکل بھی- جی امید عنقریب مکمل ہوجائے- آپ پڑھ لیں،تاکہ پھر معلوم ہو سکے کسی قابل ہے بھی یا نہیں-دوسرا پروف ریڈنگ بھی تو بھی کروانی آپ سے-‏‎
 

یاز

محفلین
آج تو مکمل نہیں ہوگا بلکل بھی- جی امید عنقریب مکمل ہوجائے- آپ پڑھ لیں،تاکہ پھر معلوم ہو سکے کسی قابل ہے بھی یا نہیں-دوسرا پروف ریڈنگ بھی تو بھی کروانی آپ سے-‏‎
سوری آج نہیں آپ لکھنا تھا۔ اب تصحیح کر دی ہے۔ ٹھیک ہے میں انگریزی میں پڑھنا موقوف کر دیتا ہوں اور آپ کی جانب سے ترجمہ کا انتظار کرتا ہوں۔
 

یاز

محفلین
باتیں حیدرآباد کی۔۔ عبداللہ خان عابد

گزارش ہے کہ کسی بھی کتاب کے ذکر کے ساتھ اس کا مختصر تعارف یا اس پہ تبصرہ ضرور لکھیں۔ چاہے یہ ایک یا دو سطور پہ مشتمل ہی کیوں نہ ہو۔ امید ہے کہ اس سے اجتماعی دانش کے تصور کو عملی جامہ بھی پہنایا جا سکے گا۔
یہی گزارش دیگر تمام احباب سے بھی ہے۔
 
سوری آج نہیں آپ لکھنا تھا۔ اب تصحیح کر دی ہے۔ ٹھیک ہے میں انگریزی میں پڑھنا موقوف کر دیتا ہوں اور آپ کی جانب سے ترجمہ کا انتظار کرتا ہوں۔

نہیں موقوف مت کریں-جلدی سے جلدی بھی ڈیڑھ دو مہینے لگ جانے- اگر آپ نے انگریزی پڑھی ہوگی تو بہتر بتا پائینگے ترجمہ قابل پوسٹ ہے بھی یا نہیں-
 
شہاب نامہ سے آسان نظر آ رہا ویسے ایک فورم پر یاز بھائی کا انٹرویو تھا100 سے زائد صفحات کا میں اسکو باربار پڑھتا رہتا جب بھی کچھ سیکھنا ہوتا اور لگتا آپ کے انٹرویو کا معاملہ بھی کچھ ایسا رہے گا۔
ویسے اگر اب سوال کرنا چاہوں تو پوچھ سکتا ہے ادھر؟؟
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
شہاب نامہ سے آسان نظر آ رہا ویسے ایک فورم پر یاز بھائی کا انٹرویو تھی 100 سے زائد صفحات کا میں اسکو باربار پڑھتا رہتا جب بھی کچھ سیکھنا ہوتا اور لگتا آپ کے انٹرویو کا معاملہ بھی کچھ ایسا رہے گا۔
ویسے اگر اب سوال کرنا چاہوں تو پوچھ سکتا ہے ادھر؟؟
یاز کے انٹرویو کا لنک تو دیں۔

پوچھ سکتے ہیں
 
یاز کے انٹرویو کا لنک تو دیں۔

پوچھ سکتے ہیں
حق ہا حیف صد حیف اگر وہ انٹرویو ابھی تک موجود ہوتاتو شائد ہم دونوں ابھی تک ادھر ہی ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہوتے۔
وہ فورم وہ انٹرویو وہ کمپوزنگ سب گیا۔ بہرکیف جلد ہی ہم ادھر انٹرویو شروع کردینگےکیوں یاز بھائی ٹھیک ہے ناں۔ ؛)
 

محمد وارث

لائبریرین
مارٹن گڈمین کی Rome and Jerusalem: The Clash of Ancient Civilizations

بنیادی طور پر کتاب رومنز کے ہاتھوں یروشلم کی تباہی 70 عیسوی کے واقعات اور وجوہات کے متعلق ہے۔ مصنف نے کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے، پہلا حصہ رومن سلطنت کی بارے میں، دوسرا حصہ رومن اور یہودیوں کے تعلقات، انکی ثقافت اور سیاست وغیرہ کے بارے میں اور تیسرا حصہ یہودیوں کی بغاوت اور پھر یروشلم کی تباہی، اسکے اسباب و علل پر بھر پور بحث اور معلومات کے بارے میں ہے۔

مصنف آکسفورڈ یونیورسٹی میں رومن ہسٹری اور جیوش اسٹڈیزی کے پروفیسر ہیں اور ایک اس قدر عالم فاضل شخص سے جس طرح کی کتاب کی توقع کی جا سکتی ہے یہ کتاب بالکل ویسی ہے۔ مصنف نے انتہائی جانفشانی سے یہ ضخیم کتاب لکھی ہے، ابھی پڑھنی ہی شروع کی ہے لیکن اس کا تعارف اور دیباچہ وغیرہ پڑھ کے ہی میں اس کا گرویدہ ہو گیا ہوں اور میرے اگلے چند ہفتے اسی کی معیت میں خوشی خوشی گزریں گے۔

51WPopdE2KL.jpg
 
زیک صاحب تو پتا نہیں کب آئیں، تب تک آپ فورٹی رولز آف لو کے بعد "گولڈن رولز آف لو" کا مطالعہ فرمائیں۔
12400992_797050443728159_5291261699926677769_n.jpg
چھڈو مرشد میں پڑھ کر کیہ کرنی بس تسی مفید تے آزمودہ مشورے ایدھر لڑھکا دو میں عمل شروع کرنا،تاکہ پڑھنے میں وقت ضائع نہ ہوں ۔
میرے گڈریڈز اکاؤنٹ سے رجوع کریں۔
زیک بھائی ذرا وہ لنک تو دینا۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
اردو افسانے کی کروٹیں

انور سدید صاحب کی لکھی اس کتاب میں افسانے کے ارتقا اور اتار چڑھاو پر بہت سیر حاصل حقائق اور تجزیات ہیں ۔
 
Top