یاز
محفلین
جی ایک سال۔ایک سال۔۔۔۔۔
اب ہر وقت یہی ناول تھوڑی نہ پڑھا کئے۔
اور بھی غم ہیں زمانے میں۔۔۔۔۔ وغیرہ
جی ایک سال۔ایک سال۔۔۔۔۔
بہت کم رفتار ہے بھئی پڑھنے کی۔۔۔245 ناولزہیں۔لامحالہ ہر روز ایک ناول بھی پڑھا جائے تو تقریباً سال لگ ہی جائے گا۔
1984 پڑھنے کے تقریباً 3 سال بعد آج اینیمل فارم بھی پڑھ ہی ڈالی۔ یہ بھی جارج آرویل کا ایک اور ماسٹرپیس ہے۔
اس کتاب پہ بات چیت بعد میں۔ پہلے فورٹی رولز آف لو کا ادھار چکانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اینیمل فارم اپنے منطقی انجام کو پہنچی-
اس پہ تبصرہ کب تحریر فرما رہے ہیں؟
میرے ہفتہ ورانہ پروگرام میں اس بابت کچھ لکھنا شامل ہے ویسے۔
قتیبه بن مسلم
اس پہ تبصرہ کب تحریر فرما رہے ہیں؟
میرے ہفتہ ورانہ پروگرام میں اس بابت کچھ لکھنا شامل ہے ویسے۔
اینمل فارم پڑھ لی ہے تو ہمارا یہ مضمون ضرور پڑھیے اور اپنے رائے سے نوازیئے
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...نزیہ-از-محمد-خلیل-الرحمٰن.57649/#post-1143454
وہ تو ٹھیک ہے جناب، لیکن اپنی رائے تو اپنی ہی ہوتی ہے بھائی۔کیا اس سے بہتر اس بابت کچھ لکھا جس سکتا؟
کیا اس سے بہتر اس بابت کچھ لکھا جس سکتا؟
کیا آپ کو علم ہے کہ آرویل کی سیاست کیا تھی؟امریکہ بہادر جب بھی جنگ لڑتا ہے، اصلی محاذ کے علاوہ کئی اور فکری محاذ بھی کھولتا ہے۔ رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے پرپیگنڈا محاذ اور تھنک ٹینک اور ادیبوں اور دانشوروں کا محاذ بھی ان محاذوں میں سے ایک ہوتا ہے۔ ( موجودہ اسلاموفوبیا بھی اس کی ایک مثال ہے)۔ زیرِ نظر ناول کمیونزم کے خلاف امریکی جنگ سے متعلق اسی محاذ کا ایک شاخسانہ بھی ہے۔
کرتے ہیں کچھ وغیرہ-وہ تو ٹھیک ہے جناب، لیکن اپنی رائے تو اپنی ہی ہوتی ہے بھائی۔
پڑھ کر ہی جاننے کی کوشش جاری ہے-اس ناول سے متعلق مزید کچھ جاننے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ اسے پڑھ لیا جائے۔
خالد صاحب کافی زیادہ لسی کر دیتے ہیں- کہیں جگہ تو پانی میں ہی مدھانی ڈال کر بیٹھ جاتے- بہرکیف یہ کتاب مجھے سب سے زیادہ پسند انکی-Kite Runner
Khaled Hosseini
کافی پہلے شروع کی تھی، کل ختم ہوئی ہے۔