اتفاق سے میں بھی ماہی بہنا کو شکرال والی مہم ہی سجیسٹ کرنے لگا تھا لیکن پھر دیکھا کہ آپ نے بھی یہی کی ہے۔ اسکا مطلب شکرال والی مہم واقعی دلچسپ ہے۔ نئے ایڈیشن میں یہ جلد نمبر پانچ میں مکمل سیٹ کی شکل میں شائع ہوئی ہے۔ ویسے امین بھائی کی بات درست ہے کہ ابن صفی کی عمران سیریز کے 120 ناولوں میں سے چند ایک کا ذکر کرنا واقعی مشکل ہے کہ سب کا الگ الگ لطف ہے۔ اتفاق سے آجکل آفس میں اپنے ٹیم لیڈ کو ابن صفی کی لت لگا بیٹھا ہوں نتیجہ یہ کہ ہر ہفتے ایک جِلد ٹیم لیڈ کے لئے لے کر جانا بھی خاکسار کی ذمہ داری ٹھہری۔
وہ صاحب مظہر کلیم کے دلدادہ تھے میں نے ویسے ہی باتوں باتوں میں ذکر کردیا کہ ابن صفی کے سامنے مظہر کلیم کچھ بھی نہیں۔ ساتھ یہ بھی ذکر کردیا کہ میرے پاس ساری جلدیں موجود ہیں تو بس پھر ان کی فرمائش کہ ابن صفی کے پہلے ناول سے لا کردوں تاکہ وہ شروع سے عمران کو ایکسٹو بنتا دیکھ سکیں۔ ان صاحب کو بھی شکرال والی مہم بہت پسند آئی۔ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ شکرال والے ناول کا الگ ہی لطف تھا۔ ابھی گذشتہ ہفتے انہیں جلد نمبر 25 دی کہ یہ بھی شکرال سے متعلق ہے تو بہت خوش ہوئے کہ دوبارہ شکرال جانے کا موقع ملا۔
البتہ ماہی بہنا شکرال کے علاوہ پڑھنا چاہیں تو تھریسیا سے متعلق کوئی بھی ناول پڑھ لیں۔ تھریسیا کے سارے ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ شکرال میں تھریسیا پہلی بار متعارف ہوتی ہے۔