آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمداحمد

لائبریرین
خالد صاحب کافی زیادہ لسی کر دیتے ہیں- کہیں جگہ تو پانی میں ہی مدھانی ڈال کر بیٹھ جاتے- بہرکیف یہ کتاب مجھے سب سے زیادہ پسند انکی-

یہ بھی خوب کہا کہ کئی ایک مقام پر سخت کشا کشی کے معاملات درمیان میں روک کر پرانی یادیں تازہ کی گئیں ہیں۔ :)
 
یاز

محفلین
خالد صاحب کافی زیادہ لسی کر دیتے ہیں- کہیں جگہ تو پانی میں ہی مدھانی ڈال کر بیٹھ جاتے- بہرکیف یہ کتاب مجھے سب سے زیادہ پسند انکی-
ویسے مجھے اس کی نسبت "تھاؤزنڈ سپلنڈڈ سنز" زیادہ اچھی لگی۔
اور لسی کے خدشے کی وجہ سے ہی تیسرا ناول "اینڈ دا ماؤنٹین ایکوڈ" کئی سال سے پاس پڑا ہے، لیکن پڑھنے کی ہمت نہیں کر پا رہا۔
 
حسان خان

لائبریرین
محمد توکّلی طرقی کی کتاب "ایران کی تشکیلِ نو: استشراق، استغراب اور تاریخ نگاری"
Refashioning Iran: Orientalism, Occidentalism and Historiography

51mj9coqgaL._SX311_BO1,204,203,200_.jpg
 
السلام علیکم،

میں نے یہ تھریڈ اس مقصد کے لیے شروع کیا ہے کہ یہاں تمام دوست اس کتاب یا ان کتب کے نام اور ان کے اقتباسات شیئر کریں جو حال میں ان کے زیر مطالعہ ہو اور وہ کتابیں بھی جو وہ مستقبل میں پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ اس طرح ہمیں ایک دوسرے کے زیر مطالعہ مواد سے واقفیت حاصل ہوگی اور ہمیں چند نئی اور اچھی کتابوں کا علم ہو سکتا ہے۔ اس کا آئیڈیا مجھے Shelfari ویب سائٹ کو دیکھ کر آیا ہے جو کہ مطالعہ کتب کے حوالے سے ایک سوشل نیٹورکنگ ویب سائٹ ہے۔ چونکہ ابھی فورم میں کوئی ایسا سسٹم مہیا نہیں ہے لہذا فی الحال میں اسی تھریڈ کے ذریعے کسی حد تک یہی کام کرنا چاہ رہا ہوں۔ اگر آپ اپنی زیر مطالعہ کتاب یا کتب سے متعلقہ کوئی ویب روابط جیسے کہ ایمیزون وغیرہ کے روابط فراہم کر سکیں یا ان کے سرورق پیش کر سکیں تو اور بھی اچھا ہوگا۔

والسلام
وعلیکم السّلام جناب,
آپ کے اِس سلسلے کی وجہ سے بہت سی اچھی کتابوں سے واقفیت ہو رہی ہے ہماری.۔۔ جزاک اللّہ
میں آج کل ممتاز مفتی کی الکھ نگری پڑھ رہا ہوں, آپ سب لوگ یقیناً پڑھ چُکے ہوں گے.
 
یاز

محفلین
نہیں یاز بھائی دونوں بلکل الگ قسم کے ناول ہیں-
ایک روایتی مشرقی طرز کا تصوف زدہ ناول(فورٹی رولز آف لو) جبکہ دوسرا مغرب کی کاٹ لئے نئے سوال بنتا،روشن خیالی کی روش پر چلتا-(باسٹرڈ آف استنبول) ترکی کیطرح مشرق و مغرب کا حسین امتزاج-
جیسے مشرق و مغرب دونوں ایک دوسرے میں ضم نہیں ہو سکتے-لیکن ترک اس کوشش میں جتے ہوئے کچھ ایسا ہی الف شفق صاحبہ دونوں کتابوں میں کرتی نظر آتی ہیں-

استنبول کے باسٹرڈ نے تو دماغ کا دہی سا کر دیا ہے۔ اس کی کہانی لمبے لمبے ٹی وی ڈراموں کے لئے آئیڈیل معلوم پڑتی ہے۔
 
استنبول کے باسٹرڈ نے تو دماغ کا دہی سا کر دیا ہے۔ اس کی کہانی لمبے لمبے ٹی وی ڈراموں کے لئے آئیڈیل معلوم پڑتی ہے۔
یہ تو ہے کہیں کہیں کافی لمبی چھوڑی گئی ہیں البتہ مجھے زیادہ ارمینیا اور عثمانیہ سلطنت کی لڑائی والا حصہ اچھا لگا- قریب قریب ایسا ہی اپنے ہاں بٹوارے کے وقت ہوا تھا-
 
استنبول کے باسٹرڈ نے تو دماغ کا دہی سا کر دیا ہے۔ اس کی کہانی لمبے لمبے ٹی وی ڈراموں کے لئے آئیڈیل معلوم پڑتی ہے۔
یاز بھائی باسٹرڈ آف استنبول میں الف شفق صاحبہ کہتی ہیں کہ آبا کے فعل کا اثر انکی اگلی نسلوں پر پڑتا جسکو انہوں نے ارمینین لوگوں کے انخلاء سے نتھی کیا ہے- ابھی راجہ گدھ پجر سے پڑھا تو اس میں حرام کے متعلق ایک تھیوری ہے شائد آپکو یاد ہو کہ حرام کا اثر اگلی نسلوں پر ضرور پڑتا ہے وغیرہ-
باسٹرڈ آف استنبول کے بعد سے ہی میں اس پر سوچ اور غور کر رہا تھا کیا ایسا ممکن ہے اب بانو قدسیہ صاحبہ کے نظریے سے مزید تقویت ملی ہے سوچ کو- آپ کی کیا رائے ہے؟
 
یہ تو درست فرمایا جناب۔ میرا بھی یہی خیال ہے۔رویوں اور کرتوتوں کے اثرات نسلوں تک جاتے ہیں۔
 
نہ تو جون گریشم صاحب کی دی کنفیشن ختم ہو رہی اور نا ہی پرویز مشرف صاحب پڑھے جا رہے-
چاچے تارڑ کی بہاؤ ہی دوبارہ پڑھنے کا من ہو رہا-
 
نہ تو جون گریشم صاحب کی دی کنفیشن ختم ہو رہی اور نا ہی پرویز مشرف صاحب پڑھے جا رہے-
چاچے تارڑ کی بہاؤ ہی دوبارہ پڑھنے کا من ہو رہا-
فہرست میں پاؤلو کوئیہلو کی "الیون منٹس" اور کے کے عزیز کی "مرڈر آف ہسٹری" بھی شامل ہو گئی ہیں۔ اب دیکھیں کونسی پہلے پایہ تکمیل کو پہنچتی ہے۔۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
میں باقی تو جو بھی کچھ پڑھتا رہوں یا نہ ہی پڑھوں، ابنِ صفی ساتھ ساتھ چلتے رہتے ہیں۔۔ کبھی دن میں دو تین نوول یونہی چائے پانی پیتے، چلتے پھرتے ختم کرلیتا ہوں۔۔۔ اب تو یہ بھی نہیں یاد کہ ہر نوول کتنی بار پڑھا ہے انکا، کوئی چھ سات بار تو ہو ہی گیا ہوگا ہر نوول یا اس سے بھی زیادہ۔۔۔پتا نہیں کیا نشہ ہے یہ۔۔۔۔
 
زیک

مسافر
جان سکالزی کا دا اینڈ آف آل تھنگز پڑھا۔ کچھ ملا جلا تاثر تھا۔ کہانی کے کچھ حصے کافی دلچسپ اور کچھ کافی کمزور تھے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
میں باقی تو جو بھی کچھ پڑھتا رہوں یا نہ ہی پڑھوں، ابنِ صفی ساتھ ساتھ چلتے رہتے ہیں۔۔ کبھی دن میں دو تین نوول یونہی چائے پانی پیتے، چلتے پھرتے ختم کرلیتا ہوں۔۔۔ اب تو یہ بھی نہیں یاد کہ ہر نوول کتنی بار پڑھا ہے انکا، کوئی چھ سات بار تو ہو ہی گیا ہوگا ہر نوول یا اس سے بھی زیادہ۔۔۔پتا نہیں کیا نشہ ہے یہ۔۔۔۔
کوئی اچھا سا ناول سجسٹ کریں. میں نے ان کو پہلی بار پڑھنا ہے تو کوئی اچھا سا ہی بتائیے گا.
 
محمد امین

لائبریرین
کوئی اچھا سا ناول سجسٹ کریں. میں نے ان کو پہلی بار پڑھنا ہے تو کوئی اچھا سا ہی بتائیے گا.

عمران سیریز کے 120 نوولز اور جاسوسی دنیا یعنی فریدی کے 124 نوولز۔ اس کے علاوہ بھی کچھ متفرق کتب۔ کل 250 سے بھی زیادہ ۔۔ ان میں سے اچھا سا بتانا میرے لیے بہت مشکل ہے کیوں کہ اکثر اچھے نوولز قسط وار ہیں، کچھ تو 7،6 قسطوں میں۔ میرا مشورہ تو یہ ہوگا کہ عمران اور جاسوسی دنیا، دونوں سیریز کو آپ پہلے نوول سے پڑھنا شروع کیجیے، تبھی منظر نامہ اور کرداروں کے مزاج کے بارے میں درست آشنائی ہوگی۔ اگر شروع کے نوولز بور لگیں یا سر پر سے گزریں، تب بھی پڑھتی رہیں، تھوڑے دنوں میں "لت" لگ جائے گی، اگر واقعی جاسوسی نوولز والا مزاج ہوا آپ کا تو۔ ابنِ صفی کسی مہنگے ریستوران کے کھانے کی طرح نہیں بلکہ گھر کی چائے کی طرح ہیں کہ بندہ روز پیتا ہے۔۔

ویسے عمران سیریز کے نوولز نمبر 15 سے 18 تک جو قسط وار کہانی ہے وہ ابنِ صفی کی بہترین تخلیق کہی جاتی ہے اور "شکرال والی مہم" کے نام سے مشہور ہے۔ نوولز کے نام ہیں: کالے چراغ، خون کے پیاسے، الفانسے اور درندوں کی بستی۔نئے ایڈیشن میں جلد نمبر 5 میں یہ سارے نوول ایک ساتھ شایع ہوئے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top