آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمد امین

لائبریرین
مظہر کلیم، ایس قریشی، نجمہ صفی، این صفی اور نہ جانے کون کون لکھ رہا تھا اُن دنوں۔ ابن صفی صاحب ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر راضی نہ ہوتے تھے۔

اور تو اور، ہم نے تو یہ تک سنا تھا کہ یار لوگ کسی بھی کرائے کے ٹٹو سے کہانی لکھوکر اسے این صفی کے نام سے شائع کروادیتے۔

اس سب کے باوجود ، جس دن ابنِ صفی صاحب کی کتاب ریگل چوک سے ڈسٹری بیوٹ ہونا شروع ہوتی، خریداروں کے ٹھٹھ کے ٹھٹھ لگ جاتے تھے۔

یہ سب میری پیدائش سے پہلے کی باتیں ہیں۔۔۔ میں بھی صرف سنا اور پڑھا ہے یہ سب :)

این صفی کے بارے میں غالب گمان ہے کہ مظہر کلیم خود تھے۔

مظہر کلیم کی ایک کتاب سے اقتباس ملاحظہ ہو:

1_zps7o6aa7wj.png


2_zpshqf5zxgg.png
 

فہیم

لائبریرین
میں نے ابن صفی کے تمام ناول عمران سیریز اور تمام ناول جاسوسی دنیا پڑھ رکھے ہیں۔

لیکن مزے کی بات کہ میں نے شروع میں جو عمران سیریز پڑھی وہ مظہر کلیم کی تھی۔
ابن صفی کو بہت بعد میں پڑھا لیکن واقعی جب ابن صفی کو پڑھا تو مظہر کلیم کے ناول بے مزہ معلوم ہوئے۔


ویسے عمران سیریز کی مٹی بہت سے ادیبوں نے پلید کی ہے۔
جیسے صفدر شاہین، ایس قریشی اور وغیرہ وغیرہ۔
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
ابنِ صفی نے عمران سیریز تخلیق کی تھی۔۔ اوریجنل خالق ابنِ صفی تھے۔
جاسوسی دنیا (فریدی / حمید) اور عمران سیریز دونوں کے خالق ابن صفی تھے
مظہر کلیم نے بہت سے نئے کردار عمران سیریز میں شامل کیے

جیسے!
کیپٹن شکیل، ٹائیگر، جوانا اور صالحہ وغیرہ۔
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
کتنے زیادہ یہاں ابنِ صفی صاحب کے فین ہیں۔ جبکہ ہم نے ان کا کوئی ناول نہیں پڑھا۔ :nailbiting:
اب تو عمران سیریز پڑھنا پڑے گا۔ :waiting:
بالکل پڑھیں جی۔
عمران سیریز (ابن صفی کی) کا جو مزہ ہے وہ ایسا ہے کہ آج بھی دماغ اور زبان پر تازہ معلوم ہوتا ہے:)
 

ماہی احمد

لائبریرین
کتنے زیادہ یہاں ابنِ صفی صاحب کے فین ہیں۔ جبکہ ہم نے ان کا کوئی ناول نہیں پڑھا۔ :nailbiting:
اب تو عمران سیریز پڑھنا پڑے گا۔ :waiting:
کسی لکھاری کے زیادہ فینز ہوں، اور ہمیں ان کی خبر ہی نہ ہو، کتنی ٹنشن ہوتی ہے نا!!!!! جیسے پتا نہیں کہیں فری میں لذیذ قسم کی بریانی بانٹی جا رہی ہو اور ہمیں خبر ہی نہ ہو....
 

ماہی احمد

لائبریرین
گڑ ہے۔
عمران سیریز تو واقعی پوری پڑھ ڈالوں:)
بھیا سینٹرل لائبریری سے میں پہلے بھی لے کر آئی تھی :)
اب میں ریاض والوں کو ٹیگ کروں کہ یہاں ڈھونڈو ایسی کوئی لائیبریری جہاں ہماری من کی مرادیں پوری ہوں....
 

لاریب مرزا

محفلین
کسی لکھاری کے زیادہ فینز ہوں، اور ہمیں ان کی خبر ہی نہ ہو، کتنی ٹنشن ہوتی ہے نا!!!!! جیسے پتا نہیں کہیں فری میں لذیذ قسم کی بریانی بانٹی جا رہی ہو اور ہمیں خبر ہی نہ ہو....
زیادہ ٹینشن مطالعہ کے شوقین لوگوں کو ہوتی ہے۔ اور بدقسمتی سے ہم مطالعہ کے زیادہ شوقین نہیں ہیں۔ :oops:
 
Top