شکریہ وارث۔ آپ تو شاید کئی کتابوں کا مطالعہ اکٹھے شروع کرکے انہیں پورا پڑھنے میں کامیاب ہوجاتے ہوں لیکن میں اس عادت کی وجہ سے اکثر کتابوں کو بیچ میں ہی چھوڑنے پر مجبور ہو جاتا ہوں۔ آپ کی مذکورہ کتب کو پڑھنے کا مجھے بھی اشتیاق ہوا ہے۔ میں اپنے والد صاحب سے دریافت کروں گا، شاید ان کی لائبریری میں یہ موجود ہوں گی۔ میں تاریخ میں اپنا علمی خلا پورا کرنے کے لیے کتابیں اکٹھی تو کر لیتا ہوں لیکن انہیں پڑھنے کے لیے جو یکسوئی چاہیے وہ میرے پاس عنقا ہے۔ میں گزشتہ سال پاکستان گیا تھا تو وہاں سے شیخ محمد اکرام کی کتابیں
آب کوثر، موج کوثر اور
رود کوثر لے کر آیا تھا۔ یہ مجھے پڑھنے کا موقع تو نہیں ملا ہے لیکن میری بیگم نے یہ پڑھ لی ہیں۔
اسکے علاوہ میں اپنے والد صاحب کی لائبریری سے علامہ ابن جوزی کی کتاب
تلبیس ابلیس لایا ہوں۔ یہ کتاب دلچسپ ضرور ہے لیکن یہ آسان ریڈنگ نہیں ہے۔ میں شاید اس کے اقتباسات پڑھنے پر گزارا کروں گا۔ اس کے علاوہ میں ابوالکلام آزاد کی کتابیں
قول فیصل، تذکرہ اور
انسانیت موت کے دروازے پر لایا ہوں جن میں سے اب تک صرف انسانیت موت کے دروازے پر پڑھنے کا موقع مل سکا ہے۔ یہ ان چند کتابوں کا تذکرہ ہے جو میں پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن ابھی تک پڑھ نہیں سکا ہوں۔ جو کتابیں انگریزی اور جرمن میں پڑھ رہا ہوں یا پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں وہ اس کے علاوہ ہیں۔