کیا آپ کا اشارہ ابنِ صفی کے مزاحیہ مضامین کی جانب ہے؟ نیٹ پر ایک کتاب 'شیطان صاحب' کے نام سے موجود ہے جس میں اُن کے مضامین موجود ہے۔ آخر میں اُن کی شاعری کے نمونے بھی دیے گئے ہیں۔
اگر اس جھول کی چند جھلکیاں بتا دیں تو معلومات میں اضافہ ہو گا۔ ہر مصنف کے ناول میں جھول نکل سکتی ہے۔ ابن صفی صاحب نے ایک مقصد کے تحت لکھنا شروع کیا تھا۔ برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد اردو جن خطرات سے دو چار تھی اس سے اردو کو نکالنے کے لیے کئی شخصیات کی خدمات ہیں مگر اردو کی جو خدمت ابن صفی صاحب نے کی کوئی اور نہ کر پایا۔ اسی لیے تو بابائے اردو مولوی عبدالحق نے کہا تھا کہ اس شخص ابن صفی کا اردو پر بہت بڑا احسان ہے۔۔۔۔ تو اردو پر ابن صفی صاحب کے بہت سارے احسانات ہیں۔ لاتعداد لوگوں نے ابن صفی صاحب کی محبت میں، ابن صفی صاحب کے کرداروں کرنل فریدی، کیپٹن حمید اور علی عمران وغیرہ کی چاہت میں اردو سیکھی۔ اگر آپ سارے 250 کے قریب ابن صفی صاحب کے ناول پڑھیں تو آپ کو بہت سارے سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔
ابنِ صفی کے بیشتر ناولوں کی کہانی میں جھول موجود ہی ہوتے ہیں، لیکن جیسا میں نے کہا کہ وقت اچھا گذر جاتا ہے۔