آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

شکیب

محفلین
آج کل ایک اور آئیڈیا پر غور جاری ہے ۔۔۔ کاشف زبیر کی جلیل سیریز
یہ مجھے بہت پسند ہے۔ ضرور لکھیے۔
بلکہ میں نے تو اسے مکمل جمع شدہ حالت میں کئی بار تلاش بھی کیا لیکن ملی نہیں۔ گنتی کی سات آٹھ ہی کہانیاں پڑھی ہیں۔

مزید کہاں ملیں گی؟
 
شکیب

محفلین
محی الدین نواب کسی سے ملنے ملانے کے قائل نہیں تھے۔۔۔
یہ نئی بات پتہ چلی۔
کاشف زبیر کی زندگی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔ یہ بات بھی کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ وہ معذور تھے۔ بڑی مشکل زندگی گزاری اور ابھی بہت سی خوشیاں دیکھنی باقی تھیں کہ زندگی نے ساتھ چھوڑ دیا۔ شاید ان کو خود بھی احساس ہو، اسی لیے اتنا زیادہ کام بھی کیا۔ تحریریں دیکھ کر نہیں لگتا کہ ان کی زندگی مختصر تھی۔ کہانیاں پڑھتے پڑھتے بھی کافی سال نکل جائیں گے۔۔۔
جب ان کی کہانیاں ادھر ھما ڈائجسٹ میں آنی بند ہوئیں تب کھوج لگائی تھی تبھی یہ تفصیلات بھی پتہ چلیں۔ اور یہ بھی کہ مریم کے خان کے نام سے بھی وہی لکھتے تھے۔

ان کی کہانیاں کہیں میسر ہوں تو بتائیں۔
 
سید محمد اشرف کی
"آخری سواریاں"
واہ! ماشا اللہ۔ میں نے اس کا مطالعہ دو دن قبل مکمل کیا۔ اب اس پر کچھ لکھنے کا ارادہ ہے۔ شکیل احمد خان صاحب بھی یہی پڑھ رہے ہیں۔ آپ جیسے ہی پڑھ لیں مطلع فرمائیں، اس پر گفتگو رکھتے ہیں ان شا اللہ
 
شکیب

محفلین
مولانا تھانوی علیہ الرحمہ کی تفسیر بیان القرآن زیر مطالعہ ہے۔ انتہائی دقیق، علمی مضامین و مباحث سے پر اور سب سے بڑھ کر جامع تفسیر ہے۔
 
شکیب

محفلین
لڑکپن میں ایک ناول تحفے میں ملا تھا جو کئی بار چاٹنے کے بعد دیگر کئی کتب کے ساتھ غائب ہو گیا، لاکھ ڈھونڈنے پر بھی ملا نہیں۔ انٹرنیٹ پر بھی کئی سال تلاش کر چکا اور مایوسی ہاتھ آئی ۔
بس نام یاد رہ گیا تھا، مصنف کے نام بھی پہلے کہاں پڑھتے تھے۔ ناشر، بک ڈپو کچھ بھی نام پتہ نہیں۔
ینگ ایڈلٹ آڈینس کے لیے اس طرح کے ناول لکھے جانے چاہئیں جو ہمیشہ یاد رہ جائیں۔
حال ہی میں میسر ہو گیا ہے، غضبناک صلیب نام ہے۔ ریختہ پر دستیاب ہے۔قند مکرر اور ناسٹلجیاکے طور پر ضرور پڑھوں گا۔
 
اس

اس کا کوئی ربط عنایت فرمائیے جہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکے۔ یقینا اب بازار میں تو میسر نہیں ہوگا

اور میرے بچپن کا شاہ کار ناول ایڈونچر آف ٹاف سوئیر تھا
 
شکیب

محفلین
اس کا کوئی ربط عنایت فرمائیے جہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکے۔ یقینا اب بازار میں تو میسر نہیں ہوگا
کہا تو کہ ریختہ پر دستیاب ہے، "غضب ناک صلیب" تلاش کر لیں۔
ہاں آپ پی ڈی ایف کی شکل میں چاہتے ہوں تو کل میں نے ریختہ سے ڈاؤنلوڈ بھی کر لیا ہے۔ آپ کا ای میل ہو تو فوری ارسال کرسکتا ہوں۔ورنہ ویک اینڈ پر ان شاء اللہ آرکائیو ڈاٹ آرگ پر اپلوڈ کرنے کا ارادہ ہے۔
تدوین: یہ لیں لنک :)
ایڈونچر آف ٹاف سویئر
اس کے لیے بہت شکریہ۔ سافٹ کاپی ڈھونڈتا ہوں۔ بلکہ مزید ایسی کتب/ناول یاد آئیں جو لڑکپن میں پسند تھے تو ضرور بتائیے۔ بلکہ سب احباب بتائیں میں فٹافٹ نوٹ کرتا ہوں۔ :پ
 
آخری تدوین:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
احباب ذی وقار ! خاکسار ایک طویل عرصہ سے ایک کتاب تلاش کر رہا ہے اگر کسی کے پاس کچھ معلومات ہو تو التماس ہے کہ رہنمائی فرمائے۔ شکریہ
سیرت العمرین از علامہ عبدالرحمن ابن الجوزی
جناب سیدنا عمر فاروق اور عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالٰی عنہم کی سیرت مبارکہ سے متعلق ہے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
یہ نئی بات پتہ چلی۔

جب ان کی کہانیاں ادھر ھما ڈائجسٹ میں آنی بند ہوئیں تب کھوج لگائی تھی تبھی یہ تفصیلات بھی پتہ چلیں۔ اور یہ بھی کہ مریم کے خان کے نام سے بھی وہی لکھتے تھے۔

ان کی کہانیاں کہیں میسر ہوں تو بتائیں۔
جی کاشف زبیر کی کہانیاں آن لائن دستیاب ہیں ۔۔۔ بس تلاش کرنے کی دیر ہے ۔۔۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
ماشاء اللہ۔
اگر کچھ مزید کارآمد چاہتے ہیں تو ہماری مدد کی نیت سے ذرا قرآن کے روٹ ورڈز کو یہاں سے اسکریپ کر دیجیے۔

یہ ڈیٹا کہیں اور اس طرز پر موجود ہے یا نہیں تلاش نہیں کیا لیکن ہے دلچسپ
میرا خیال ہے کہ آپ کا مسئلہ اس سے حل ہوجائے گا۔۔ ایک کروم کی ایکسٹنشن انسٹال کرلیجئے:
اس کو کیسے استعمال کرنا ہے، اس کی ویڈیو بھی دیکھ لیجئے:
میں زیادہ تر ویب سائٹس کا ڈیٹا اسی طرح اسکریپ کرسکتا ہوں ۔۔۔ اس ایکسٹنشن کو آپ کی دی گئی ویب سائٹ پر استعمال کیا تو یہ کام کر رہی تھی لیکن آپ کو ڈیٹا کس صورت میں چاہئے، یہ آپ طے کریں تو بہتر ہے ۔۔۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
یہ مجھے بہت پسند ہے۔ ضرور لکھیے۔
بلکہ میں نے تو اسے مکمل جمع شدہ حالت میں کئی بار تلاش بھی کیا لیکن ملی نہیں۔ گنتی کی سات آٹھ ہی کہانیاں پڑھی ہیں۔

مزید کہاں ملیں گی؟
جلیل سیریز پر کام کرنے کیلئے پہلے اسے پڑھنا اور سمجھنا ہوگا، پھر ہی کچھ لکھ سکوں گا ۔۔۔ ویسے آن لائن بہت سی کہانیاں مل جائیں گی ۔۔۔ میں کچھ لنک یہاں دے دیتا ہوں، اگر ممکن ہوا ۔۔۔
 
علی وقار

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
احباب ذی وقار ! خاکسار ایک طویل عرصہ سے ایک کتاب تلاش کر رہا ہے اگر کسی کے پاس کچھ معلومات ہو تو التماس ہے کہ رہنمائی فرمائے۔ شکریہ
سیرت العمرین از علامہ عبدالرحمن ابن الجوزی
جناب سیدنا عمر فاروق اور عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالٰی عنہم کی سیرت مبارکہ سے متعلق ہے۔
وعلیکم السلام، اس نام سے تو کتاب نہ ملی تاہم یہاں دیکھیے، شاید کچھ مدد مل پائے۔
 
شکیب

محفلین
میرا خیال ہے کہ آپ کا مسئلہ اس سے حل ہوجائے گا۔۔ ایک کروم کی ایکسٹنشن انسٹال کرلیجئے:
اس کو کیسے استعمال کرنا ہے، اس کی ویڈیو بھی دیکھ لیجئے:
میں زیادہ تر ویب سائٹس کا ڈیٹا اسی طرح اسکریپ کرسکتا ہوں ۔۔۔ اس ایکسٹنشن کو آپ کی دی گئی ویب سائٹ پر استعمال کیا تو یہ کام کر رہی تھی لیکن آپ کو ڈیٹا کس صورت میں چاہئے، یہ آپ طے کریں تو بہتر ہے ۔۔۔
بہت شکریہ برادرم، البتہ لگتا یوں ہے کہ یہ ذرا مشکل پڑے گا۔ یہ تو بس موجودہ صفحے کا ٹیبل اٹھا رہا ہے۔ ہمیں چاہیے مکمل، اور اسٹینڈرڈ پیجی نیشن یہاں ہے نہیں۔ کبھی ویک اینڈ پر بیٹھ کر کوئی اسکرپٹ لکھنی ہی پڑے گی شاید۔
بہرحال، ہمارا خیال تھا کہ آپ تجربات کر رہے ہیں اور اس کے لیے آپ کو پیش کردیا۔ ویسے یہ ایکسٹنشن کافی سہولت والا ہے کہ ہر دفعہ خود سے اسکرپٹ لکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20231103-184610.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
کتاب تو یہ سید ذوالفقار علی بخاری ہی کی ہے لیکن اس کتاب پر تصویر ان کے بڑے بھائی سید احمد شاہ بخاری المعروف پطرس بخاری کی ہے۔ یہ شاید کسی نے گوگل سے لے کر کتاب شائع کر دی ہے۔ ذوالفقار بخاری کی اصل تصویر یہ ہے:
60c605051f23a1623590149.jpg
 
گویا کتاب چھاپنے والوں نے درست تصویر نہیں لگائی۔ اللہ اکبر!!!
 
زیک

مسافر
کتاب تو یہ سید ذوالفقار علی بخاری ہی کی ہے لیکن اس کتاب پر تصویر ان کے بڑے بھائی سید احمد شاہ بخاری المعروف پطرس بخاری کی ہے۔ یہ شاید کسی نے گوگل سے لے کر کتاب شائع کر دی ہے۔
یہ تو سیدھا سیدھا پائریسی کا کیس لگتا ہے
 
Top