آپ کیا کھیلتے ہیں؟

عثمان

محفلین
اس زمرے میں زیادہ تر پروفیشنل سپورٹس کا ذکر ہے مگر کیوں نہ معلوم کیا جائے کہ محفلین کن سپورٹس میں خود حصہ لیتے ہیں۔

میں ٹینس کھیلتا ہوں اور یہاں کی مقامی لیگ میں ہفتے میں ایک آدھ میچ کھیلنے کا موقع مل جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سائکلنگ کرتا ہوں اور جس ویک اینڈ پر بھی موسم اچھا ہو روڈ اور پکے ٹریلز پر 30 سے 50 میل (50 سے 80 کلومیٹر) سائیکل چلاتا ہوں۔ میرا ریکارڈ ایک ویک اینڈ میں تقریبا 100 میل (160 کلومیٹر) ہے اور ایک دن میں 54 میل (88 کلومیٹر) ہے۔

کوشش رہتی ہے کہ دوڑا بھاگا بھی جائے۔ سو 3 سے 7 میل (5 سے 11 کلومیٹر) دوڑتا ہوں۔ اور تقریبا ہر ماہ ایک ریس میں بھی حصہ لینے کی کوشش ہوتی ہے۔

آپ کیا کرتے ہیں؟
جن دنوں ملٹری کے زیر تربیت تھا تو ہر دوسرے دن تین سے پانچ کلومیٹر دوڑنا ہوتا تھا۔ پندرہ منٹ کے دورانیے میں۔
تاہم اب کچھ عرصہ سے سستی ہے۔ تاہم میرے لیے دوڑنا آسان نہ تھا کہ اس سے پہلے سپورٹس میں کوئی ایسا ایکٹیو نہ تھا۔
گیارہ کلومیٹر تو بہت متاثر کن ہے۔ آپ صرف ویک اینڈ پر دوڑتے ہیں یا اکثر ؟ گیارہ کلومیٹر کتنے دورانیے میں ختم کرتے ہیں ؟

ٹریک پر ڈیڑھ گھنٹہ سائیکل چلا لیتا ہوں۔ تاہم سڑک پر بیس منٹ بھی مشکل ہے اگر زمین اونچی نیچی ہے تو۔
 
سکول کی ہاکی ٹیم میں تھا۔ رائٹ اِن کی پوزیشن پر کھیلتا تھا۔ لاہور کے سکولوں کے درمیان ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹس کے کافی میچ کھیلے۔۔۔
میٹرک کرنے کے بعد کچھ عرصہ کراٹے سیکھنے کا جنون سوار رہا۔۔۔لیکن چھ سات مہینے کے بعد دادا جان سے کافی جھڑکیاں کھا کر یہ شوق ترک کرنا پڑا۔۔۔
سعودیہ میں قیام کے دوران کمپنی کی کرکٹ ٹیم بنانے میں کردار ادا کیا ۔ٹیپ بال کے ساتھ فاسٹ باؤلنگ کرتا تھا۔ ہم نے اپنی فیکٹری کے سامنے موجود میدان میں کرکٹ کی پچ بھی خود بنائی اور اس علاقے میں کرکٹ میچز کا ٹرینڈ شروع ہوا۔ جدہ کی بڑی بڑی کمپنیوں کے ساتھ کرکٹ میچز ہوتے تھے۔ دو تین سال یہ سلسلہ جاری رہا اسکے بعد ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی اور سب کچھ ختم:D۔۔
اسکے بعد ہم نے اپنی اکاموڈیشن کے سامنے بیڈمنٹن کورٹ بنایا اور رات گئے سنگلز ، ڈبلز کے میچ کھیلا کرتے تھے۔۔دو تین سال کے بعد یہ سلسلہ بھی موقوف ہوا۔
آجکل صرف شطرنج کھیلتے ہیں اور لوگوں کو بھاگتے دوڑتے دیکھ کر آہیں بھرتے ہیں۔:angry2:
 
عثمان

محفلین
سکول کی ہاکی ٹیم میں تھا۔ رائٹ اِن کی پوزیشن پر کھیلتا تھا۔ لاہور کے سکولوں کے درمیان ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹس کے کافی میچ کھیلے۔۔۔
میٹرک کرنے کے بعد کچھ عرصہ کراٹے سیکھنے کا جنون سوار رہا۔۔۔ لیکن چھ سات مہینے کے بعد دادا جان سے کافی جھڑکیاں کھا کر یہ شوق ترک کرنا پڑا۔۔۔
سعودیہ میں قیام کے دوران کمپنی کی کرکٹ ٹیم بنانے میں کردار ادا کیا ۔ٹیپ بال کے ساتھ فاسٹ باؤلنگ کرتا تھا۔ ہم نے اپنی فیکٹری کے سامنے موجود میدان میں کرکٹ کی پچ بھی خود بنائی اور اس علاقے میں کرکٹ میچز کا ٹرینڈ شروع ہوا۔ جدہ کی بڑی بڑی کمپنیوں کے ساتھ کرکٹ میچز ہوتے تھے۔ دو تین سال یہ سلسلہ جاری رہا اسکے بعد ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی اور سب کچھ ختم:D۔۔
اسکے بعد ہم نے اپنی اکاموڈیشن کے سامنے بیڈمنٹن کورٹ بنایا اور رات گئے سنگلز ، ڈبلز کے میچ کھیلا کرتے تھے۔۔دو تین سال کے بعد یہ سلسلہ بھی موقوف ہوا۔
آجکل صرف شطرنج کھیلتے ہیں اور لوگوں کو بھاگتے دوڑتے دیکھ کر آہیں بھرتے ہیں۔:angry2:
نوے کی دہائی میں تائیک وان ڈو ہم نے بھی کچھ عرصہ سیکھی۔ سفید سے پیلی بیلٹ تک پہنچا۔تاہم بڑھتی فیس کے سبب کھیل جاری نہ رہ سکا۔
شطرنج کے شوقین ہم بھی ہیں۔ آن لائن کھیلتے ہیں یا چائے کی میز پر؟ :)
 
زیک

مسافر
گیارہ کلومیٹر تو بہت متاثر کن ہے۔ آپ صرف ویک اینڈ پر دوڑتے ہیں یا اکثر ؟ گیارہ کلومیٹر کتنے دورانیے میں ختم کرتے ہیں ؟
کوشش ہوتی ہے کہ ہفتے میں تین دفعہ دوڑا جائے مگر سستی بھی ہو جاتی ہے۔ ویک اینڈ پر باقی دنوں کی نسبت زیادہ لمبی دوڑ لگتی ہے۔

میں دوڑنے میں کافی سست رفتار واقع ہوا ہوں۔ گیارہ کلومیٹر کوئی 1 گھنٹہ اور 10 منٹ لگتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
اب موسم سرما ختم ہو رہا ہے اور بہار کی آمد ہے تو شاید محفلین نے کوئی کھیل کود شروع کیا ہو۔

یہاں موسم سرما کا ٹینس مکسڈ ڈبلز کا سیزن ختم ہوا۔ میری ٹیم پلےآفس میں پہلے راؤنڈ تک بہنچی۔

بہار کا موسم لگتا ہے ٹینس کی نظر ہو جائے گا۔ مردوں کی ڈبلز لیگ میں حصہ لے رہا ہوں۔ ساتھ ہی ایک سنگلز لیگ بھی کھیل رہا ہوں اور اپنی بیٹی کی لڑکیوں کی ٹیم کا مینجر/کپتان بھی ہوں۔
 
زیک

مسافر
آج تین دوستوں کو اکٹھا کیا اور سلور کامٹ ٹریل روانہ ہوئے۔ یہ ایک ریل ٹریل ہے یعنی یہاں کسی زمانے میں ریل کی پٹڑی تھی۔ جب ریل کا سفر اس لائن پر ختم ہوئے عرصہ ہوا تو لوگوں نے اسے pave کر کے multi-use ٹریل بنا دیا۔ خیر ہم ایک ٹریل ہیڈ سے سائکل چلانا شروع ہوئے اور 18.85 میل (30.34 کلومیٹر) دور ایک trestle bridge تک گئے۔ ٹریل تو آلاباما تک جاتا ہے اور اس سے جڑے چیف لاڈگا ٹریل کو ساتھ ملایا جائے تو کل 94.5 میل (152.1 کلومیٹر) بنتے ہیں۔ ایک کل فاصلہ میں نے پچھلے سال دو دنوں میں طے کیا تھا۔ اس بار خیر ہم برج سے مڑے اور کل 37.7 میل (60.7 کلومیٹر) ہی کئے۔
 
یہ بتانا تو بھول ہی گیا کہ اس سائکلنگ میں 1427 کیلوریز burn کیں
 
مجھے کھیلوں سے کبھی دلچسپی نہیں رہی ۔
بہت چھوٹے میں ہاسٹل بھیج دیا گیا تھا تو جب کھیلنے کا ٹائم ہوتا تھا میں روتا تھا امی کواور گھر کو یاد کر کے ۔
اور جب بڑا ہوا اور وقت گذرتے ہوش آیاکہ رونے سے کوئی فائدہ نہیں تو کتابوں سے دوستی کی ۔
اور اس زمانے میں جب میں چھٹی یا ساتوٰیں میں تھا سیرۃ النبی ،تذکرہ وغیرہ پڑھ ڈالا مجھے یہ نہیں پتہ کہ اس میں سے کتنا اخذ کیا یا کتنا یاد رہا ۔
اب بھی مجھے کھیلوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔کتاب ہی میرے دوست ہیں اور ڈائری ۔
بس اسی میں مگن رہتا ہوں ۔ہاں فلمیں دیکھنے کا بے حد شوق ہے اور ہر فلم کی پہلی شو دیکھتا ہوں ۔
ادھر دو سال میں تو شاید ہی کوئی ایسا دن گذرا ہوگا جب کوئی فلم نہیں دیکھی ۔
گانے کا بھی شوق ہے جسے مقامی جامعہ ریڈیو ایف ایم میں پورا کرتا ہوں ۔
میں نے یہ کیوں لکھا مجھے نہیں پتہ ۔
 
۔
ابھی بھی چھپ چھپ کے جاتا ہو ں کلب میں کھیلنے اور کلب والوں سے رازداری کا معاہدہ کر رکھا ہے خیر یہاں تو سب اپنے ہیں اور اپنوں سے کیا چھپانا۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
کرکٹ، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس بہت شوق سے اور اچھا کھیلتا تھا۔
گھر میں بھی ٹیبل رکھی ہوئی تھی اور چھت پر بیڈمنٹن کورٹ بنایا ہوا تھا۔
وہ بھی کیا دن تھے۔ :(
 
Top