آپ کیا کھیلتے ہیں؟

محمد وارث

لائبریرین
ایسا لگتا جیسے یہ رنگ کی بازی سے زیادہ رنگ بازی ہو گی۔
بہرکیف وینیو بتا دیجئے گا تاکہ عوام الناس تاریخ کے اس عظیم معرکے سے محظوظ ہو سکے۔
میں رنگ کا کچھ اتنا اچھا کھلاڑی نہیں تھا، واضح کر چکا کہ فلیش کی بات کر رہا تھا، صلائے عام ہے یارانِ ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جب یہ لڑی بنائی تھی تو خیال نہ تھا کہ اس پر ناسٹالجیا کا اثر اتنا غالب ہو گا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پاکستانیوں کی اکثریت ہے اور پاکستانیوں کی کھیلیں صرف کالج کے دور تک محدود ہوتی ہیں، کالج سے نکلے روزی روٹی بیوی بچوں کے چکر میں پڑے تو کھیل صرف وہی رہ جاتا ہے جس کو چوہے بلی کا کھیل کہتے ہیں، باقی سب ختم۔
 
ایک آنٹی نے اسی قسم کے سوال کے جواب میں ایک جگہ فرمایا تھا کہ
جب کھیلیں کھیلی تو کھیلیں، پھر شادی شادی اور آجکل کر بچے بچے کھیلتے ہیں ہم۔
 
میں شادی کے کچھ عرصہ بعد تک کرکٹ کھیلتا رہا، آفس کی کرکٹ ٹیم بنوا کر اس میں بھی کھیلا۔ ایک میچ میں گر گیا اور چوٹ آ گئی بس اُس کے بعد بیوی نے توبہ کروادی کہ اپنی عمر دیکھو اور اپنی حرکتیں دیکھو :)
 
جب یہ لڑی بنائی تھی تو خیال نہ تھا کہ اس پر ناسٹالجیا کا اثر اتنا غالب ہو گا۔
اثر "غالب" کا تو ہوگا لیکن جواں "آتش" میں جب "درد" کی لہروں کو"میر"چھیڑتے تو بندہ کہ اٹھتا
نہیں کھیل اے داغ یاروں سے کہہ دو
کھیل کھیلے بوہت ، قبل بڑھاپا آتے آتے
میں شادی کے کچھ عرصہ بعد تک کرکٹ کھیلتا رہا، آفس کی کرکٹ ٹیم بنوا کر اس میں بھی کھیلا۔ ایک میچ میں گر گیا اور چوٹ آ گئی بس اُس کے بعد بیوی نے توبہ کروادی کہ اپنی عمر دیکھو اور اپنی حرکتیں دیکھو :)
تو آپ نے اس موقع پر چوکا کیوں نہ مارا یہ کہہ کر " دل ہونا چائدا جواں تے عمراں اچ کیہ رکھیا" ،نئی یقین تے آزما کے ویکھ لو۔:sneaky:
 
محمد وارث

لائبریرین

یاز

محفلین
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پاکستانیوں کی اکثریت ہے اور پاکستانیوں کی کھیلیں صرف کالج کے دور تک محدود ہوتی ہیں، کالج سے نکلے روزی روٹی بیوی بچوں کے چکر میں پڑے تو کھیل صرف وہی رہ جاتا ہے جس کو چوہے بلی کا کھیل کہتے ہیں، باقی سب ختم۔

بالکل درست تجزیہ ہے بھائی۔
ایک خاص عمر یا سٹیج کے بعد کسی بھی قسم کا کھیل کھیلنا لہوولعب کے زمرے میں لیا جاتا ہے، اور بندے کو معاشرے میں ملعون و مطعون ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔
(اس کو دیکھو، جوان بچے ہیں اور فٹ بال کھیل رہا ہے۔ وغیرہ وغیرہ)۔
 
بیوی سے کون سی چیز چھپی ہوتی ہے سرکار، دوسرں کے سامنے چاہے چھ چھکے مار لو ;)

"ہوم" گراؤنڈ پہ وائٹ واش ہی ہو کے رہتا ہے، جتنی مرضی کوشش کر لیں۔

زیک بھائی کیا خیال ہے کافی کھیل ہو گئے یا پھر مزید روشنی ڈالی جائے ۔۔:cool: کہے تو احباب اپنی کشتیوں اور کبڈیوں کا "آنکھوں دیکھا بلکہ کھیلا حال" بھی لکھی دیں۔:rolleyes:
 
کیا کہنے جناب۔
بس ایک "بُزکشی" کا ذکرِ خیر اس فہرست میں نہیں پاتا ہوں، ورنہ
درِ مجلسِ رنداں گیمے نیست کہ نیست
ایک گیم تو رہ ہی گئی
نیزہ بازی (Tent pegging)۔ شاید دو یا تین بار گاؤں قصبے کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیا اور اس گیم کو میں اپنی خاندانی گیم کہہ سکتا کہ شاید ہی میرے ننھیال ددھیال میں کوئی ایسا نوجوان ہو جس نے عمر کے کسی نا کسی دور میں اس میں حصہ نا لیا ہو۔ اب نئی نسل میرے زمانےسے زیادہ آب و تاب کے ساتھ اس سے جڑی ہوئی ہے۔
 
زیک

مسافر
زیک بھائی کیا خیال ہے کافی کھیل ہو گئے یا پھر مزید روشنی ڈالی جائے ۔۔:cool: کہے تو احباب اپنی کشتیوں اور کبڈیوں کا "آنکھوں دیکھا بلکہ کھیلا حال" بھی لکھی دیں۔:rolleyes:
جھجکتے کیوں ہیں میں تو آپ کو جوان سمجھتا تھا کہیں آپ بچے تو نہیں؟
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میں شادی کے کچھ عرصہ بعد تک کرکٹ کھیلتا رہا، آفس کی کرکٹ ٹیم بنوا کر اس میں بھی کھیلا۔ ایک میچ میں گر گیا اور چوٹ آ گئی بس اُس کے بعد بیوی نے توبہ کروادی کہ اپنی عمر دیکھو اور اپنی حرکتیں دیکھو :)
زخمی تو کئی بار ہوا ہوں ایک بار پسلی بھی تڑوائی تھی بیگم نے کچھ نہیں کہا۔
 
زیک

مسافر
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پاکستانیوں کی اکثریت ہے اور پاکستانیوں کی کھیلیں صرف کالج کے دور تک محدود ہوتی ہیں، کالج سے نکلے روزی روٹی بیوی بچوں کے چکر میں پڑے تو کھیل صرف وہی رہ جاتا ہے جس کو چوہے بلی کا کھیل کہتے ہیں، باقی سب ختم۔
اس پر حیرت کا اظہار کروں گا تو میری بیگم نے کہنا ہے کہ ایسے بات کر رہے ہو جیسے پاکستان میں پیدا نہیں ہوئے۔
 
Top