آپ کیا کھیلتے ہیں؟

عباس اعوان

محفلین
سکول اور کالج کے زمانے میں مقامی کھیلوں کے علاوہ کرکٹ اور فٹ بال کھیلا۔یونی ورسٹی پہنچے تو صرف والی بال تک محدود ہو کر رہ گئے۔ یونی ورسٹی سے نکل کر جب جاب کرنے پہنچے تو صرف ٹیبل ٹینس کھیلا۔ ہانگ کانگ آ کر کچھ عرصہ فٹ بال کھیلا۔
پھر باقاعدگی کے ساتھ باسکٹ بال اور والی بال کھیلنا شروع کر دیا۔
جب سے جِم شروع کیا، تب سے تمام کھیل موقوف کر دیے۔ اب صرف جِم ہی جاتا ہوں، اور ویک اینڈ پر واک۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے کالج کے زمانے تک کرکٹ کلب لیول کی سطح پر کھیلی، وقت گزاری کے لیے فٹبال اور ہاکی بھی کھیلی۔ اسکول میں باسکٹ بال کی بھی پریکٹس کی۔ بچپن میں گلی ڈنڈا بھی بہت کھیلا۔

اور اب، صرف کمپویٹر گیمز، شطرنج، پوکر، ایج آف ایمپائرز، زُوما وغیرہ۔
 

زیک

مسافر
اس زمرے میں زیادہ تر پروفیشنل سپورٹس کا ذکر ہے مگر کیوں نہ معلوم کیا جائے کہ محفلین کن سپورٹس میں خود حصہ لیتے ہیں۔

میں ٹینس کھیلتا ہوں اور یہاں کی مقامی لیگ میں ہفتے میں ایک آدھ میچ کھیلنے کا موقع مل جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سائکلنگ کرتا ہوں اور جس ویک اینڈ پر بھی موسم اچھا ہو روڈ اور پکے ٹریلز پر 30 سے 50 میل (50 سے 80 کلومیٹر) سائیکل چلاتا ہوں۔ میرا ریکارڈ ایک ویک اینڈ میں تقریبا 100 میل (160 کلومیٹر) ہے اور ایک دن میں 54 میل (88 کلومیٹر) ہے۔

کوشش رہتی ہے کہ دوڑا بھاگا بھی جائے۔ سو 3 سے 7 میل (5 سے 11 کلومیٹر) دوڑتا ہوں۔ اور تقریبا ہر ماہ ایک ریس میں بھی حصہ لینے کی کوشش ہوتی ہے۔

آپ کیا کرتے ہیں؟
جاسمن آپ کو اس پوسٹ سے کیا اختلاف ہے؟
 
ان دنوں صرف لنگر گیم کھیلی جا رہی البتہ اگر واک کو سپورٹس میں شامل کریں تو وہ بھی چل رہی مسلسل
البتہ آج سے کچھ سال پہلے تک
ہاکی
فٹبال
کرکٹ
باسکٹ بال
ہینڈبال (پاکستان انڈر 19)
والی بال
کبڈی
اتھلیٹکس (شارٹ ریسز)
تیر اندازی
یہ سب کسی نہ کسی وقت کھیلی ہیں۔
باسکٹ بال کورٹ کو دیکھ کر اب بھی جوش اٹھتا ہے اور اکثر گھس بھی جاتا ہوں چاہے سپورٹس کٹ نا بھی پہنی ہو
 

یاز

محفلین
ان دنوں صرف لنگر گیم کھیلی جا رہی البتہ اگر واک کو سپورٹس میں شامل کریں تو وہ بھی چل رہی مسلسل
البتہ آج سے کچھ سال پہلے تک
ہاکی
فٹبال
کرکٹ
باسکٹ بال
ہینڈبال (پاکستان انڈر 19)
والی بال
کبڈی
اتھلیٹکس (شارٹ ریسز)
تیر اندازی
یہ سب کسی نہ کسی وقت کھیلی ہیں۔
باسکٹ بال کورٹ کو دیکھ کر اب بھی جوش اٹھتا ہے اور اکثر گھس بھی جاتا ہوں چاہے سپورٹس کٹ نا بھی پہنی ہو

کیا کہنے جناب۔
بس ایک "بُزکشی" کا ذکرِ خیر اس فہرست میں نہیں پاتا ہوں، ورنہ
درِ مجلسِ رنداں گیمے نیست کہ نیست
 
آخری تدوین:
کرکٹ، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس بہت شوق سے اور اچھا کھیلتا تھا۔
گھر میں بھی ٹیبل رکھی ہوئی تھی اور چھت پر بیڈمنٹن کورٹ بنایا ہوا تھا۔
وہ بھی کیا دن تھے۔ :(
ان کے علاوہ جن سپورٹس پر کبھی کبھار ہاتھ صاف کیا ہے
ہاکی
فٹبال
ٹینس
سنوکر
بنٹے
گلی ڈنڈا
 
چلیں یہ بات ہے تو "رنگ" بھی بہت کھیلا ہوسٹل میں اور رنگ سے گزر کر فلاش یا تین پتی بھی، کیا خیال ہے ہو جائے کسی دن :)
جی بالکل ہو جائے، رنگ دبا کر 8)۔

ایسا لگتا جیسے یہ رنگ کی بازی سے زیادہ رنگ بازی ہو گی۔
بہرکیف وینیو بتا دیجئے گا تاکہ عوام الناس تاریخ کے اس عظیم معرکے سے محظوظ ہو سکے۔
 
Top