حسن ترمذی
محفلین
واقعی سر جیمائیں بھی کیا چیز ہوتی ہیں۔
امی مجھ سے کہا کرتی تھیں کہ جب تم سگریٹ چھوڑ دو گے تو میں مٹھائی بانٹوں گی لیکن جب میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے سگریٹ خریدنے کے تو لیتا بھی امی سے تھا اور وہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں سگریٹ لینے کے لیے پیسے مانگ رہا ہوں، دے دیا کرتی تھیں۔
بے روزگاری کے دنوں جب سستی سگریٹ پیتا تھا تو امی کہتی تھی کہ "اے کیہڑی سگٹ پی ریا ایں بو بڑی گندی اے تے کھنگ وی ریا ایں " پھر چپکے سے پیسے دیدیتی تھیں کہ جا اچھے والے پی جو تو پیتا ہے ۔۔ اور اب بھی کبھی ایسا کرتا ہوں جان بوجھ کہتا ہوں کہ امی پیسے نہیں ہیں سگریٹ کے تو چھوٹے بھائی سے منگوادیتی ہیں