اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

نور وجدان

لائبریرین
میری خواہشات کی لسٹ کچھ زیادہ طویل نہیں ہے بس خواہشات :

1۔ میں حج اور عمرہ ایک ہی سال کروں ۔ جانے ایک ہی سال میں کب ہوں گے
2۔ دنیا کی ساری حسین وادیوں کی سیر اور پہاڑوں پر چڑھوں اور تصاویر لوں
3۔ دنیا کے تمام رنگوں و خُوشبوؤں کے پھول اپنے گھر کے باغ میں لگاؤں اور روز صبح اٹھ کے ان کی خُوشبو محسوس کروں ۔
4۔ ندی کناری بیٹھ کے اپنی سوچ کو تحریر کروں
 

نور وجدان

لائبریرین
حج کرنے سے پہلے عمرہ کرنا پڑتا ہے :)

اگر کرنا پڑتا ہے تو مجھے نہیں پتا مگر میری خواہش ہے نا کہ عمرہ بھی کروں اور حج بھی وہ بھی ایک ہی سال کے اندر ۔۔۔۔۔۔۔جانے کب سے ہے یہ خواہش اور کب ہوگی پوری ۔۔اب تو انتظار ہے :)
 
فریضہ حج ادا کرنے سے پہلے ہر انسان عمرہ کرتا ہے ہاں اگر آپ عمرہ رمضان المبارک میں کرنا چاہتی ہیں تو بھی اچھی بات ہے
 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہاہاہا
میرے ساتھ کچھ ایسا ہوا کہ میری ایک کولیگ محترمہ ایک دن بڑی لگاوٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہ تم سگریٹ چھوڑدونا
یقین کیجیئے ان کا یہ انداز دیکھتے ہوئے میں نے سگریٹ فوراً انگلیوں سے چھوڑ دیا اور زمین پہ بچھا ہوا رگ پیس وہاں سے جل گیا جہاں سگریٹ گرا تھا
تو کہنے لگی یہ کیا کیا میں نے کہا پینا چھوڑدو ۔۔
تو میرا جواب تھا کہ میری امی نے مجھے کبھی نہیں منع کیا بلکہ اکثر میں سگریٹ پینے میں وقفہ زیادہ کردوں تو کہتی ( پتر طبیعت ٹھیک اے نا بڑی دیر دا توں سِگٹ نئی پیتا )
:D
مائیں بھی کیا چیز ہوتی ہیں۔ :(
امی مجھ سے کہا کرتی تھیں کہ جب تم سگریٹ چھوڑ دو گے تو میں مٹھائی بانٹوں گی لیکن جب میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے سگریٹ خریدنے کے تو لیتا بھی امی سے تھا اور وہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں سگریٹ لینے کے لیے پیسے مانگ رہا ہوں، دے دیا کرتی تھیں۔
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی اپ کی لسٹ واقعی ایک وکھری ٹائپ کی لسٹ ہے انوکھے لاڈلے کی طرح ۔ مگر اس کی ترتیب میں ایک فاش غلطی ہے۔
آپ کی لسٹ کا پہلا آئٹم آخری ہونا چاہیئے ۔:smile2:۔نہ جانے یہ تجویز میرے دل اٹھی یا عقل سے بہر حال مناسب لگی۔:wink:
آخری تو تب ہوتا کہ مجھے اس کے بعد مر جانا ہوتا۔ اگر مجھے اس کیفیت کا معلوم ہو گیا یعنی یہ تجربہ کر لیا تو اس کے بعد میں اسے سب سے شیئر کروں گا اوراس کے جتنے ثبوت اکٹھے کر سکا وہ بھی۔ اس لیے یہ پہلے نمبر پر ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
میں ہیلی کاپٹر پہ "لانگ فلائی" کرنا چاہتی ہوں۔ :battingeyelashes:
کسی سائنسدان کی جدید ترین Spaceship چُرا کے خلا میں جانا چاہتی ہوں۔ :p
اور دنیا بھر کی زبانیں سیکھنا چاہتی ہوں۔ :cowboy1:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آخری تو تب ہوتا کہ مجھے اس کے بعد مر جانا ہوتا۔ اگر مجھے اس کیفیت کا معلوم ہو گیا یعنی یہ تجربہ کر لیا تو اس کے بعد میں اسے سب سے شیئر کروں گا اوراس کے جتنے ثبوت اکٹھے کر سکا وہ بھی۔ اس لیے یہ پہلے نمبر پر ہے۔
اے کاش۔اے کاش۔۔۔ اے کاش۔۔۔ لیکن اس امر مسلّمہ سے کسی کو مفر نہیں کہ یہ آخری ذائقہ ہے جو ہرانسان چکھے گا ۔
آہ ۔۔۔
آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت
اسباب لٹا راہ میں ،یاں ہر سفری کا
 

مقدس

لائبریرین
ہزاروں خوائشیں ایسی کہ ہر خوائش پر دم نکلے :rollingonthefloor: ان میں سے 3 چوز کرنا مشکل کام ہے پر خیر

1۔ مارگیج پیمنٹ ختم کرنا اپنے گھر کی۔۔ یعنی مکمل طور پر گھر کی ادائیگی کرنا

2۔ طلحہ کو ایک کامیاب ترین انسان بنانا

3۔ تیمور کے ساتھ ایک مہینہ Maldives میں گزارنا.
 

محمد امین

لائبریرین
مختار مسعود کے سفرنامے میں پڑھا ہے کہ پی آئی اے کی ایک پرواز کے ٹو کے اوپر سے چکر لگواکر بھی لاتی ہے۔ فضاء سے دیکھ لیں کے ٹو کو۔

میرا خیال ہے یہ ہوائی سفاری صرف ان دنوں سرکاری افسران اور غیر ملکی مہمانان کے لیے خصوصی طور پر ارینج کی گئی تھی۔ غالبا یہ روٹین کا حصہ نہیں۔۔
 

نور وجدان

لائبریرین
مائیں بھی کیا چیز ہوتی ہیں۔ :(
امی مجھ سے کہا کرتی تھیں کہ جب تم سگریٹ چھوڑ دو گے تو میں مٹھائی بانٹوں گی لیکن جب میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے سگریٹ خریدنے کے تو لیتا بھی امی سے تھا اور وہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں سگریٹ لینے کے لیے پیسے مانگ رہا ہوں، دے دیا کرتی تھیں۔


بعض اوقات لفظ بہتر ابلاغ کرجاتے ہیں ۔ ان لفظوں میں چھُپا درد کسی سے پوشیدہ نہیں رہتا ہے ۔درد اور ماں۔۔۔دو لازم و ملزوم حقیقتیں ۔۔ماں کا کام درد لے کے سُکھ دینا ہے ۔ بس ایسی چیز ہے جس میں ڈھونڈنے سے سوائے قربانی اور ایثار کے کچھ نہیں ملتا ہے ۔جن کی مائیں سلامت ہیں ان کی خُوش نصیبی ہے کہ وہ ماں کی قربانیوں کی قدر کرسکتے ہیں اور جن کی نہیں ہیں وہ ایصال ء ثواب کرتے اچھے لفظوں میں یاد کرتے صدقہ ء جاریہ بن سکتے ۔۔۔ ماواں ۔۔ٹھنڈیاں چھاواں۔۔۔۔
 
Top