آپ کی تصویر

شمشاد

لائبریرین
یہ اصطلاح رضوان صاحب کی ہے اور بہت خوب ہے۔

میں یہاں پڑھنے اور لطف لینے آتا ہوں اور یہ بچونگرے (باجو کو نکال کر) شتونگڑے لگا کر کھسک لیتے ہیں اور میں ٹاپتا ہی رہ جاتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں اردو کی حالت بگاڑنے پر تُلے ہوئے ہیں، وہ تو پہلے ہی کسمپرسی کی حالت میں ہے۔

اور باجو سے ڈرنا ہی پڑتا ہے، وہ اس محفل کی تھانیدارنی ہیں، اور حقیقت میں بھی ان کا سارا خاندان خفیہ پولیس میں ہے۔ ایسا نہ ہو کہ پکڑ کر جیب سے آدھا کلو چرس برآمد کر دیں۔ اور ساری عمر پیشیاں بھگتنے میں گزر جائے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
فریب نے کہا:
مگر اگلا بندہ ہے کون۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟

اس کے پاس بہت ساری تصاویر رکھی ہوئی ہیں، جس کو بھی آنکھیں بند کر کے اٹھا لے۔

:roll: :roll:
icon17.gif

میرے پاس تو ایک ہی تصویر ہے۔۔ :? وہ بھی اپنی۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
تو چلو پھر اپنی تصویر پر ہی تبصرہ شروع کر دو، ذرا ہو جائے اس کی بھی فیس ریڈنگ دوسروں کے لیئے۔
 

ماوراء

محفلین
میری خوبیاں کسی سے ڈھکی چھپی تو نہیں ہیں نا۔سب کو میرے بارے میں پتہ ہے۔لوگ کیا کریں گے زیادہ جان کر۔ :(
 

ماوراء

محفلین
زکریا۔۔پہلے یہ بتائیں کہ یہ تصویر کس کی ہے۔اور پھر انشاءاللہ میں کل شام کو آ کر بتاتی ہوں۔ابھی جانا ہے۔ :(
 

ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
ماوراء نے کہا:
زکریا۔۔پہلے یہ بتائیں کہ یہ تصویر کس کی ہے۔اور پھر انشاءاللہ میں کل شام کو آ کر بتاتی ہوں۔ابھی جانا ہے۔ :(

کیا نام جانے بغیر آپ تبصرہ نہیں کر سکتیں؟

کر سکتی ہوں نا۔۔لیکن زکریا اس بچے کی شکل مجھے صیحح نظر ہی نہیں آ رہی۔ میں نے شکل کا ایک ایک نقش دیکھنا ہوتا ہے۔ :?
اور یہ بچے کی تصویر دیکھ کر میں کیا بتاؤں گی۔بچے تو ہوتے ہی معصوم ہیں۔ یہ تو بڑوں کی شکلیں دیکھ کر بتانا ہوتا ہے نا کہ وہ کیسے ہیں۔۔ :?
 

زیک

مسافر
ماوراء نے کہا:
زکریا نے کہا:
ماوراء نے کہا:
زکریا۔۔پہلے یہ بتائیں کہ یہ تصویر کس کی ہے۔اور پھر انشاءاللہ میں کل شام کو آ کر بتاتی ہوں۔ابھی جانا ہے۔ :(

کیا نام جانے بغیر آپ تبصرہ نہیں کر سکتیں؟

کر سکتی ہوں نا۔۔لیکن زکریا اس بچے کی شکل مجھے صیحح نظر ہی نہیں آ رہی۔ میں نے شکل کا ایک ایک نقش دیکھنا ہوتا ہے۔ :?
اور یہ بچے کی تصویر دیکھ کر میں کیا بتاؤں گی۔بچے تو ہوتے ہی معصوم ہیں۔ یہ تو بڑوں کی شکلیں دیکھ کر بتانا ہوتا ہے نا کہ وہ کیسے ہیں۔۔ :?

یہی نتیجہ ہوتا ہے ایک برے سے scanner سے تصویر سکین کرنے کا۔ خیر مجھے امید تھی کہ آپ اس بچے کے مستقبل کے بارے میں شاید کچھ بتا دیں کیونکہ اس کے مستقبل میں میں بہت interested ہوں۔
 

ماوراء

محفلین
زکریا، آپ کیا کہہ رہے ہیں۔۔میں اس بچے کے مستقل کے بارے میں بتا دوں گی۔۔ :? مستقبل کے بارے میں تو صرف اور صرف اللہ کی ذات کو علم ہے۔
لیکن میں کوشش کرتی ہوں کچھ بتانے کی ۔۔لیکن اگر آپ واقعی اس بچے کے مستقبل میں انٹرسٹڈ ہیں تو میں ہاتھ دیکھ کر بہت کچھ بتا سکتی ہوں۔ :p

ویسے کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ بچہ بڑا ہو گیا ہو۔ اور آپ میرا امتحان لینے کے لیے پوچھ رہے ہوں۔ :p اگر ایسی بات ہوئی تو میرا اس میں کوئی قصور نہیں ہے۔ یہ کتاب کے اس صفحے کا قصور ہو گا۔ :?
1 ۔ خوش مزاج اور سلجھی ہوئی طبیعت کا مالک ہو گا یا ہے۔
2۔ عقل مند اور ذہین ہو سکتا ہے۔
3۔ کاروباری شخصیت کا حامل ہو سکتا ہے۔

باقی کچھ صیحح سمجھ نہیں آ رہی۔ :(
 

زیک

مسافر
فکر نہ کریں بچہ کچھ بڑا ہوا ہے مگر زیادہ نہیں اور اس کا شاید کافی مستقبل باقی ہے۔

آپ کی پیشنگوئی میں سے تیسری والی کچھ صحیح نہیں لگ رہی۔
 

ماوراء

محفلین
مجھے لگ رہا ہے کہ یہ بچہ آپ ہی ہیں۔ :wink:
ابھی تو بچے کا کافی مستقبل ہے نا۔ کیا پتہ کل کیا ہو جائے۔اس لیے تیسری پیشن گوئی ٹھیک بھی ہو سکتی ہے۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کون سی کتاب ہے جس کو پڑھ پڑھ کر جواب لکھے جا رہے ہیں، ذرا پتہ تو چلے اس کا نام کیا ہے؟
 

ماوراء

محفلین
فریب آپ کو بتایا تھا نہ ۔۔۔اب پھر کیوں یہ بات دھرا رہے ہیں۔ :? :wink: ویسے بھی لوگ اتنے بےوقوف نہیں ہیں کہ میری باتوں میں آ جائیں گے۔ اور نہ ہی میں اتنی بےوقوف ہوں کہ ان سب کو سچ بتا رہی ہوں گی،۔ :wink: :p


شمشاد بھائی۔۔یہ بہت نایاب کتاب ہے جو ماوراء نے اپنے نازک حالات میں لکھی ہے۔ :D
 

شمشاد

لائبریرین
نازک حالات میں لکھی ہے یا نازک ہاتھوں سے لکھی ہے۔ اور کیا مطلب خود ہی لکھی ہے اور خود ہی لوگوں کو الٹی سیدھی باتیں بھی بتا رہی ہو۔
 
Top