آپ کی خوش خطی کیسی ہے؟

ٹائپنگ کیوں نہیں ؟
میں جہاں جاب کرتا ہوں وہ چونکہ ایک انڈسٹریل آرگنا ئزیشن ہے اور ہیلتھ کے ساتھ ساتھ آکیو پیشنل ہیلتھ بھی دیکھنی پڑتی ہے اس لیے میں اپنے سارے مریضوں اور سارے حادثات کا باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بھی رکھتا ہوں بلکہ ڈیپارٹمنٹس کی سالانہ کارکردگی اور حادثات کے گراف وغیرہ بھی بنا کے دیتا ہوں ۔کون سے ماہ میں کون سی بیماریاں زیادہ رپورٹ ہوئیں پھر ان کی وجوہات کا سدَ باب ۔ وغیرہ وغیرہ
 
ویسے میرا اندازہ ہے کہ آپ کا رواں خط آپ کی شخصیت کے کچھ پہلؤوں کا عکاس بھی ہوتا ہے ۔:)
آپ کے اس تبصرے کو پڑھ کر رہا نہیں گیا۔ میری اس فن میں کچھ دل‌چسپی رہی ہے۔ مگر بدقسمتی سے اس پر جو بھی کام تاحال ملا ہے انگریزی سے متعلق ہے۔ انگریزی میں اسے گرافالوجی (graphology) کہتے ہیں۔ اردو میں شاید خط شناسی کہنا چاہیے۔
میں اردو میں اپنے رواں خط کا عکس شریک کر رہا ہوں۔ اگر کچھ تجزیہ فرما سکیں تو شکرگزار ہوں گا۔ اصول پر بھی بحث ہو جائے تو اور اچھا ہے۔ اگر مناسب سمجھیں تو اس کے لیے ایک اور لڑی بھی کھولی جا سکتی ہے۔ بہرحال، یہ رہی میری عمومی تحریر:
IMG20170524142634.jpg

یہ اعتذار میرا بھی ہے کہ لکھنے کا موقع سال میں ایک دو بار سے زیادہ عموماً نہیں ملتا۔ حال میں امتحانات کی بدولت کچھ مشق رہی ہے ورنہ شاید دہائی مکمل ہو جاتی قلم اٹھائے ہوئے۔
 
Top