محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
اچھا، اکثر میرے جیسے رنگین مزاج ، شوقین ہوتے ہیں نا
اچھا، اکثر میرے جیسے رنگین مزاج ، شوقین ہوتے ہیں نا
مجھے براہِ راست رائٹنگ سیکھنی ہے.کیا کوئ ماہر استاذ کی رہنمائ مل سکتی ہے
کچھ لنکس ایکسپائر ہو چکے ہیں.السلام علیکم!
مجھے صرف سید عاطف علی اور ناظم رضا مصباحی صاحب کے دوسرے دوستوں کے شاہکار…… دکھائی نہیں دے رہے۔
آپ ڈاکٹر بن جاتے ،سارے مسائل حل ہو جاتے۔میری لکھائی سے جس نے ترسیمہ جات بنا لئے اس کو فونٹ سازی کا آسکر یا نوبیل انعام ملنا چاہئے۔
قصہ یوں ہے کہ فدوی پیدائشی طور پہ لیفٹ ہینڈڈ تھا، لیکن ہمارے معاشرے میں عمومی طور پہ بائیں ہاتھ سے لکھنے کو غیرمناسب یا نحوست سمجھا جاتا تھا۔ لہٰذا بندۂ ناچیز کو بچپن ہی سے کُوٹ پیٹ کر دائیں ہاتھ سے لکھنے پہ مجبور کر دیا گیا۔ نتیجتاََ
نہ اِدھر کے رہے، نہ اُدھر کے رہے
کافی سے زیادہ دفعہ خود کی لکھی تحریر کو بھی پڑھ نہیں پاتا ۔
اللہ بھلا کرے کی بورڈ بنانے والوں کا۔
اس فورم سے یاد آ رہا ہے کہ کبھی ہم بھی لکھا کرتے تھے مگر کیسے لکھا کرتے تھے یہ یاد نہیں آرہا۔السلام علیکم،
کچھ عرصے سے میرے ذہن میں ایک نئے سلسلے کا آئیڈیا گردش کر رہا ہے کہ ارکان محفل تصاویر کے کھیل کی طرز پر اپنی ہاتھ کی لکھائی کا نمونہ شئیر کریں۔ اگر احباب کی نظر میں یہ تجویز قابل عمل ہو تو میں اسے اس طرز پر شروع کرنا چاہوں گا کہ باقاعدہ متن تجویز کرکے اس کو ہاتھ سے لکھا جائے اور اسے سکین کرکے یا اس کی تصویر کھینچ کر اسے اپلوڈ کرکے اسے شئیر کیا جائے۔ یہ سلسلہ اردو اور انگریزی دونوں کے لیے شروع کیا جانا چاہیے۔ ہاتھ کی لکھائی یعنی ہینڈرائٹنگ کا اردو متبادل مجھے خوش خطی ہی معلوم ہے۔ یہ کسی مقابلے کی تجویز نہیں ہے، بلکہ ہو سکتا ہے کہ اس سے ہمارے سامنے کچھ دوستوں کا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آجائے۔ فورم پر فونٹ سازی کے پراجیکٹس میں زیادہ تر اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز رہتی ہے جبکہ اشکال کی تیاری پر بہت کم کام کیا گیا ہے۔ خوش خطی کا سلسلہ شروع کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ آئندہ حروف اور ترسیمہ جات کی اشکال کی تیاری پر بھی کام کو ترویج ملے۔ اس سلسلے میں مجھے آپ دوستوں کی تجاویز جاننا چاہوں گا۔
والسلام
میرے ولوں وی ایہو ای جواب اےگذشتہ پندرہ بیس سالوں میں بمشکل تمام پندرہ صفحات بھی ہاتھ سے نہیں لکھے۔ اب تو پین یا پینسل سے ایک دو جملے لکھنے پر بھی ہاتھ درد کرنے لگتا ہے۔ اس پر خوش خطی جیسی شے تو کب کی عنقا ہو گئی۔
لیکن میں یہ کھیل شروع ہونے پر اپنا حصہ ضرور ڈالوں گا۔
تصویر نہ اپلوڈ ہوئی ہم سےہم نے تو بہت پہلے اسمائے مقتدین ابن سعید در خط قبیح میں ہاتھ سے لکھ کر کافی ساری تصاویر شریک محفل کی تھیں۔
خط کو چھوڑئیے. آپکے قلم نے کیا کیا یاد کروا دیا ہے.میرا خط اچھا تونہیں پر سیکھنے کا شوق ضرور ہے۔ میرے خط کا ایک نمونہ ۔
تصویر نہ اپلوڈ ہوئی ہم سے
یہاں اپلوڈ کر کے اس کا ڈائرکٹ لنک یہاں شئر کریں.
یہاں نیچے سات آٹھ لنک آ رہے ہوں گے۔ ان میں سے ڈائریکٹ لنک کاپی کریں اور یہاں امیج آئکون پر کلک کر کے پیسٹ کر دیں۔
شکریہ. جیتے رہو.
7سے 8 سال کا عرصہ گُزر گیا کہ اب ہاتھ سے نہیں لکھا ۔ پھر بھی سادہ بال پین سے لکھی گئی جیسی تیسی ہینڈ رائٹنگ حا ضر ہے ۔خوشخطی کے معاملہ میں ڈاکٹربرادری خوامخواہ بدنام ہے۔ یہاں تو ماشاءاللہ انجینئرز احباب بھی نکمے ہی نکلے!
کسی ڈاکٹر کی ایسی لکھائی. خوب است. ماشاءاللہ بہت اچھی ہے.7سے 8 سال کا عرصہ گُزر گیا کہ اب ہاتھ سے نہیں لکھا ۔ پھر بھی سادہ بال پین سے لکھی گئی جیسی تیسی ہینڈ رائٹنگ حا ضر ہے ۔
سر جی آپ دوائیاں اسی رسم الخط میں ہی لکھتے ہیں نا یا اس کے لیے ڈاکٹری رسم الخط کے ماتحت چلتے ہیں.....7سے 8 سال کا عرصہ گُزر گیا کہ اب ہاتھ سے نہیں لکھا ۔ پھر بھی سادہ بال پین سے لکھی گئی جیسی تیسی ہینڈ رائٹنگ حا ضر ہے ۔
بہت شکریہکسی ڈاکٹر کی ایسی لکھائی. خوب است. ماشاءاللہ بہت اچھی ہے.
نہیں بھیا میری رائٹنگ انگلش میں بھی ہو تو آ سانی سے سمجھ آ جاتی ہے ۔سر جی آپ دوائیاں اسی رسم الخط میں ہی لکھتے ہیں نا یا اس کے لیے ڈاکٹری رسم الخط کے ماتحت چلتے ہیں.....