آپ کی رائے

علی وقار

محفلین
آپ کا مطلب ہے اڑتا ہوا پرندہ؟
اور آخری والی تصویر میں بھی بلبل ہی ہے کیا؟
ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا کوئی اداس بيٹھا
کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی
اڑنے چگنے ميں دن گزارا
پہنچوں کس طرح آشياں تک
ہر چيز پہ چھا گيا اندھيرا
سن کر بلبل کی آہ و زاری
جگنو کوئی پاس ہی سے بولا
حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے
کيڑا ہوں اگرچہ ميں ذرا سا
کيا غم ہے جو رات ہے اندھيری
ميں راہ ميں روشنی کروں گا
اللہ نے دی ہے مجھ کو مشعل
چمکا کے مجھے ديا بنايا
ہيں لوگ وہی جہاں ميں اچھے
آتے ہيں جو کام دُوسرں کے

،،،

پس ثابت ہوا کہ یہ ایک بلبل ہے جس پر چاند اور جگنو کی روشنی پڑ رہی ہے اور یہ اس چمک کے تحت روشن و تاباں ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہی مکالمہ جدید دور کے تقاضے میں :

جگنو بولا لوفر پنچھی ادھی رات کو شاخ پہ بیٹھا ہے
گھر جا کر تو سو مر لے کہ رات یہ اتنی تتی کوئی نہیں

بلبل بولا کھٹیا کیڑے تجھ کو جگتیں سوجھ رہی ہیں
تیری دم میں یو پی ایس ہے ہمارے گھر میں بتی کوئی نہیں
(خالد مسعود)
 
سید عمران

محفلین
مزید ٖغور فرمانے پہ یہ معلوم ہوا ہے کہ چوتھی تصویر میں کوئی بھوتنی ہو جیسے جس نے جوڑا باندھ رکھا ہو، دوسری والی میں لمبے ناک والی بھوتنی معلوم ہوتی ہے جس نے لپ اسٹک بھی لگا رکھی ہے اور پتلی اور لمبی آنکھیں ہیں اس کی، تیسری میں اگر پچھلا حصہ فرنٹ تصور کریں تو اونٹ کا منہ لگتا ہے اور بیک تصور کریں تو کوئی شے حرکت میں دکھائی دیتی ہے۔ رب کی ذات بہتر جانتی ہے، مجھے تو یہ دماغ کا کھیل معلوم ہوتا ہے۔
توبہ توبہ تصویر کھینچنے والی کے عکس کی اتنی برائی!!!
:heehee: :heehee: :heehee:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہی مکالمہ جدید دور کے تقاضے میں :

جگنو بولا لوفر پنچھی ادھی رات کو شاخ پہ بیٹھا ہے
گھر جا کر تو سو مر لے کہ رات یہ اتنی تتی کوئی نہیں

بلبل بولا کھٹیا کیڑے تجھ کو جگتیں سوجھ رہی ہیں
تیری دم میں یو پی ایس ہے ہمارے گھر میں بتی کوئی نہیں
(خالد مسعود)
کوئی ہماری بات کو سیریس ہی نہیں لے رہا جبکہ ہم سیریس نس کی آخری حدوں پہ پہنچ چکے ہیں۔:oops:
 
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس قسم کی رائے درکار ہے؟ یعنی کیا تصاویر پر پروفیشنل تبصرہ درکار ہے یا پھر ان میں نظر آ رہی مبینہ غیر مرئی مخلوق کی بابت اظہارِ خیال مقصود ہے؟
ویسے ہمارے خیال میں تو یہ محض لینز فلیئر ہے۔ یہ وہ عمل ہے جس کی بدولت ابھی حال ہی میں مریخ پر قوس قزح دیکھی گئی تھی ۔۔۔ سو زمین پر جنات کا دکھائی دیا جان بھی بعید از قیاس نہیں! :)
 
بہت شکریہ۔
جی اس نظر آنے والی مخلوق کی بابت ہی رائے درکار تھی۔
لینز فلیئر کی بات کریں تو ایک ہی جگہ اور ایک ہی اینگل میں تصویر لینے میں وہ عکس بھی تو ایک جیسا دکھائی دینا چاہئیے نا؟ جبکہ یہاں جگہ اور رُخ بھی بدلا ہوا ہے۔ :)
 
یعنی کہ آپ کو خود بھی معلوم نہیں۔ چلیں اب ہم جو مرضی کہتے سنتے رہیں، کیا فرق پڑتا ہے۔ یہ ایک منحنی سا فوٹو جینک طوطا ہے جو شاخ پر بیٹھتے ہی اڑنے کے لیے پر تول رہا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی کہ آپ کو خود بھی معلوم نہیں۔ چلیں اب ہم جو مرضی کہتے سنتے رہیں، کیا فرق پڑتا ہے۔ یہ ایک منحنی سا فوٹو جینک طوطا ہے جو شاخ پر بیٹھتے ہی اڑنے کے لیے پر تول رہا ہے۔
نہیں ہمیں خود بھی معلوم نہیں ہے۔ اسی لئے تو پوچھ رہے نا۔
اگر طوطا ہے تو اآخری والی تصویر میں شکل کیسے بدل گیا؟
 
نور وجدان

لائبریرین
ویسے تو یہ فوٹو گرافک ایفیکٹ ہے مگر یہ آپ کی اپنی ذات کا درون ہے. قیافہ کہا تو یہی قیافہ ہے. یہ تصویر نہیں بلکہ آپ. پتا قربانی دینا جانتا ہے چاہے آخری کیوں نہ ہوں . درخت ہریالہ نہ بھی ہو امید و تیقین جاوداں یہ روشنیاں آپ کو حصار میں لیے رکھتی ہیں
 
نور وجدان

لائبریرین
وہی تو کہ ابھی پتے پوری طرح نکلے نہیں، اس لیے تھوڑے ٹنڈ منڈ لگ رہے ہیں ناں۔

پہلی تصویر میں چاند کے نیچے تھوڑا سا داہنی طرف ایک شبیہ سی نظر آ رہی ہے۔

دوسری تصویر میں چاند کے نیچے تھوڑا سا بائیں طرف ایک عورت کی شبیہ سی نظر آ رہی ہے جس نے حجاب لے رکھا ہے۔

تیسری تصویر میں چاند کے نیچے تھوڑا سا بائیں طرف کسی جانور (ریچھ) کی شبیہ نظر آ رہی ہے۔

چوتھی تصویر میں چاند کے نیچے تھوڑا سا دائیں طرف کسی عورت کا چہرہ نظر آ رہا ہے، پوری طرح تو واضح نہیں ہے لیکن کہہ سکتے ہیں۔

اصل میں یہ اپنے آپ پر منحصر ہے کہ آپ کیا تصور کررہے ہیں۔
اتنی تصاویر؟ دوتو دیکھی. میں دوبارہ دیکھتی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے تو یہ فوٹو گرافک ایفیکٹ ہے مگر یہ آپ کی اپنی ذات کا درون ہے. قیافہ کہا تو یہی قیافہ ہے. یہ تصویر نہیں بلکہ آپ. پتا قربانی دینا جانتا ہے چاہے آخری کیوں نہ ہوں . درخت ہریالہ نہ بھی ہو امید و تیقین جاوداں یہ روشنیاں آپ کو حصار میں لیے رکھتی ہیں
فوٹو گرافک ایفیکٹ مانیں تو ایک ہی جگہ پر بنائی گئی تصاویر پر ایفیکٹ مختلف جگہوں اور مختلف اشکال میں کیوں ہے؟
 
Top