آپ کی رائے

حسرت جاوید

محفلین
وعلیکم السلام!
ان میں سبز رنگ کس چیز کو ظاہر کر رہا ہے؟ دوسری اور آخری تصویر میں تو یہ کسی کا چہرہ معلوم ہوتا ہے۔
 
حسرت جاوید

محفلین
یہ شاید اس لیے بھی ہو کہ انسان کا دماغ ہمیشہ منظر میں آؤٹ لائنز کو کوئی معنی دینے کی کوشش کرتا ہے، جیسا کہ یہاں چہرہ، اس لیے ہمیں بعض اوقات مختلف چیزوں میں دماغ کی پری کنڈیشننگ کے اعتبار سے مختلف عکس دکھائی دیتے ہیں چاہے حقیقت کا ان سے کوئی تعلق نہ ہو۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آخری تصویر مین لگ رہا ہے کہ جیسے کوئی مینڈک پھدک کر آپ کی گود میں گرنے والا ہے ۔
باقی میں کوئی چھوٹا سا ٹرکوائز بھتنا کانٹوں میں کودتا پھر رہا ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آخری تصویر مین لگ رہا ہے کہ جیسے کوئی مینڈک پھدک کر آپ کی گود میں گرنے والا ہے ۔
باقی میں کوئی چھوٹا سا ٹرکوائز بھتنا کانٹوں میں کودتا پھر رہا ہے ۔

کانٹے نہیں ہیں، اخروٹ کا درخت ہے، اس کی شاخیں ہیں جن پر پتے نکل رہے ہیں۔ مینڈک درخت پر کیسے؟ آسمان کے رخ پہ بنی تصویر ہے ، چاند بھی ہے۔

ٹرکوائز بھتنا ۔۔۔ وہ کیا ہوتے ہیں؟
 
علی وقار

محفلین
تھوڑا ٹائم غور سے دیکھیں تصاویر۔۔۔ اس کے بعد بتائیں۔
تمام تفصیلات نوٹ کیجئے۔
ایک بات طے شدہ ہے کہ یہ پُراسرار سبز شے شکلیں بدل رہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ زندہ شے ہے یا ہوا کے باعث اس کی شکل بدل رہی ہے، ارے بھئی کوئی شاپر واپر تو نہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک بات طے شدہ ہے کہ یہ پُراسرار سبز شے شکلیں بدل رہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ زندہ شے ہے یا ہوا کے باعث اس کی شکل بدل رہی ہے، ارے بھئی کوئی شاپر واپر تو نہیں۔
نہیں شاپر ہرگز نہیں ہے۔
شکلیں شاید اس کی موومنٹ کی وجہ سے بدلتی نظر آ رہی ہیں ۔ نہیں؟

تھوٹا اور غور کیجئیے۔۔۔ اس کے تاثرات وغیرہ؟
 
علی وقار

محفلین
نہیں شاپر ہرگز نہیں ہے۔
شکلیں شاید اس کی موومنٹ کی وجہ سے بدلتی نظر آ رہی ہیں ۔ نہیں؟

تھوٹا اور غور کیجئیے۔۔۔ اس کے تاثرات وغیرہ؟
مجھے لگتا ہے کہ یہ کوئی پرندہ ہے۔ نام مجھے نہیں آتا۔ شاید کوئی اداس بلبل ہو جو راہ بھلا بیٹھا ہو۔
 
حسرت جاوید

محفلین
مزید ٖغور فرمانے پہ یہ معلوم ہوا ہے کہ چوتھی تصویر میں کوئی بھوتنی ہو جیسے جس نے جوڑا باندھ رکھا ہو، دوسری والی میں لمبے ناک والی بھوتنی معلوم ہوتی ہے جس نے لپ اسٹک بھی لگا رکھی ہے اور پتلی اور لمبی آنکھیں ہیں اس کی، تیسری میں اگر پچھلا حصہ فرنٹ تصور کریں تو اونٹ کا منہ لگتا ہے اور بیک تصور کریں تو کوئی شے حرکت میں دکھائی دیتی ہے۔ رب کی ذات بہتر جانتی ہے، مجھے تو یہ دماغ کا کھیل معلوم ہوتا ہے۔
 
Top