آپ کی زند گی کا مقصد کیا ہے؟

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ناعمہ مثلا کیسے ؟ کچھ ڈوبنے پے بھی تفصیل تو بتاتیں آپ مثلا کہاں کیسے او ر کیونکر ڈوبنا ہوا :confused: اور پھر تیرنا کیسے آیا ۔۔۔ ڈوبی کیوں اور کیسے ؟ کہاں سے ۔ ؟ وغیرہ وغیرہ
chips.gif
ڈوبنے کی تفصیل تو نہیں لکھ سکتی اپیا ۔۔
پر جب خود تجربے کرکے ناکام ہو تی ہوں تو پتا چلتا ہے کہ یہ غلط تھا ۔۔
 
تیشہ

محفلین
ڈوبنے کی تفصیل تو نہیں لکھ سکتی اپیا ۔۔
پر جب خود تجربے کرکے ناکام ہو تی ہوں تو پتا چلتا ہے کہ یہ غلط تھا ۔۔

وہ تو ٹھیک ہے مگر اللہ نہ کرے کسی بڑے غوطے میں ایسے ڈوبیں کہ تیرتی ہی رہ جائیں۔۔ کبھی کبھی دوسروں کے تجربات ،بڑوں کے تجربات سن کے بھی بندہ ڈوبنے سے بچ جاتا ہے ناعمہ ۔۔۔
:battingeyelashes:
 
عثمان

محفلین
زندگی کے مقصد کو چھوڑیے
پہلے مجھے کوئی یہ بتائے کہ یہ زندگی آخر ہے کیا؟ ۔۔۔۔ محاورتاً نہیں پوچھ رہا۔ بامعنی پوچھ رہا ہوں۔ :nailbiting:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اسکا جواب دینے کے لئے میرے پاس الفاظ کا قحط پڑ گیا ہے۔۔۔

ویسے بھی پتا نہیں کیا بات ہے میں بہت کچھ کہنا چا ہتی ہوں لا شعور میں بہت کچھ ہو تا ہے پر نا وہ شعور میں آتا ہے نا میں اسے الفا ظ میں ڈھال سکتی ہوں ۔۔
اس معاملے میں بالکل ہی بے بس ہوں میں:(
 
تو بس پھر۔۔یہی ٹائم ہے بلاگ شروع کرنے کا!
 
تیشہ

محفلین
ناعمہ خدا کے لئے بلاگ شروع کرنے کا بھی مت سوچنا ۔۔:noxxx: جو فضول ترین اور چیپسٹ پوسٹیں بلاگروں کے ہاں ہوتیں ہیں ۔۔ شاید ہی کہیں اور ہوتیں ہو ۔۔ یہ ویلے لوگوں کا کام ہے اور ویلی لیڈی زکا ۔۔۔
جب کرنے کو کچھ نہ ہو توفضول ترین گپیں ہانک کر بلاگ لکھنے ۔ :nailbiting:
اس سے بہتر ہے آپ پچاس سو روپے کی ڈائری خریدو اور اپنے من پسند گھڑتیں اسُ پے لکھ لو ۔ ۔۔
:chatterbox:
 
عثمان

محفلین
ناعمہ۔۔
میں مکمل سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں۔ آپ اپنا بلاگ شروع کریں۔
کتابیں بھی ہر قسم کی مل جاتی ہیں۔ اچھی بھی اور بُری بھی۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں۔۔کہ کتاب، کتاب لکھنے والا۔۔اور کتاب پڑھنے والا فضول اور چیپ ہوتے ہیں۔
آپ کے ذہین میں جو کچے پکے خیالات ہیں۔ اسے ترتیب دے کر اپنے بلاگ پر لکھیں۔ اچھا اور معقول لکھیں گی۔۔تو اچھے اور معقول لوگ پڑھنے اور بات کرنے آئیں گے۔
اور اگر اچھا لکھنا نہ بھی آتا ہو۔۔تو آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ نکھار آتا جائے گا۔
بلکہ میں تو یہاں تک کہوں گا۔۔۔کہ اگر لکھنا سیکھنا ہے تو بلاگنگ شروع کرو!
 
تیشہ

محفلین
ناعمہ ۔۔
میں مکمل سنجیدگی سے کہہ رہی ہوں بلاگ کا سوچنا بھی مت ۔۔
sssss.gif

پہلے بڑے تیرِ مارلئے ہیں لوگوں نے لکھ لکھ کے ۔ ۔۔
animated0122.gif

جو من گھڑت ہے سب لکھ ڈالتے ہیں ۔ ۔بندہ ان سے پوچھے بلاگ لکھکر کونسا کارنامہ سرانجام دے لیا
01hmm.gif
 
عثمان

محفلین
بلاگ کی دنیا۔۔۔خاص طور پر انگریزی بلاگ کی دنیا میں ہر طرح کے بلاگ ہیں۔ یونیورسٹی پروفیسرز کی تحقیق سے لے کر صحافیوں تک۔ تنقید سے لے کر مشاہدات اور تجربات تک۔ ہر رنگ نظر آئے گا۔
جب اچھے لوگ سامنے نہیں آتے تو فضول لوگ سامنے آجاتے ہیں۔ کوئی نہ کوئی چیز تو خلا پُر کرتی ہے۔ اردو بلاگستان۔۔یا یوں کہیے کہ اردو کی دنیا میں یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ کہ اچھے اور تخلیقی لوگ کم ہیں۔ اور باتیں بنانے اور پُھبتیاں کسنے والے زیادہ۔
بہرحال آفرین ہے اُن معدودے چند لکھنے والوں پر۔۔۔کم از کم کچھ تو کررہے ہیں۔ فلسفہ نہیں تو زندگی کے عام مشاہدات ہی قلم بند کرتے ہیں۔

بہرحال۔۔ہر بندے کی اپنی فہم کے مطابق رائے اور دیکھنے کا انداز ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میری مانو تو جو کچھ لکھنا لکھانا ہے فی الحال اردو محفل میں ہی لکھتی رہو۔ اپنے لیے ایک الگ سے دھاگہ کھول لو۔
 
تیشہ

محفلین
میری مانو تو جو کچھ لکھنا لکھانا ہے فی الحال اردو محفل میں ہی لکھتی رہو۔ اپنے لیے ایک الگ سے دھاگہ کھول لو۔

صیح کہہ رہے ہیں مگر ان لوگوں کو معلوم ہے ہم جو کھل ُ کر اپنی مرضی سے اپنے بلاگ پے لکھ سکتے ہیں اور ایسی آزادی کہیں نہیں ملنے کو ۔ ۔ ۔
آپ یقین کریں ایسی ایسی بے ہودہ ٹائپ میں نے بلاگروں کی پڑھی ہیں کہ مجھے اپنے کو شرم آئی کیا یہ ہیں '' نامی گرامی آجکل کے اردو بلاگرز :confused:
نہیں سمجھ آئی کہ کون لوگ ہیں جو انکے اردو بلاگس کو پڑھکے سراہتے ہونگے اور کیسے ہیں وہ لوگ جو پسند کرتے ہیں ایسی لکھی ہوئی تحریروں کو :confused:
انگریزی بلاگس کی بات چھوڑئیے آپ کہ انکی دنیا میں ہر طرح کے بلاگ ہیں۔ یونیورسٹی پروفیسرز کی تحقیق سے لے کر صحافیوں تک۔ تنقید سے لے کر مشاہدات اور تجربات تک۔ ہر رنگ نظر آئے گا۔ آپ لوگ '' اردو بلاگرز ہیں اور پاکستانی ہیں ۔۔ آپ بلاگرز کیا لکھ رہے ہیں :confused: کس کی تحقیق؟ عورتوں کی ؟ مردوں کی ؟ ایک دوسرے پے تنقید؟ ایک دوسرے کو سنا سنا کر دل ٹھنڈے کئے جارہے ہیں :rolleyes:
یہ ہیں اردو بلاگرز ؟ بہت نام کمارہے ہیں سچ میں ۔۔ ۔ایک دوسرے کی انتہائی ترین بےعزتیاں کرکر ۔ ۔ ایک دوسرے کو سنا سنو کر ایسے گرم مصالحے چھڑک کر اپنی شہرت بڑھانا اپنا ناًم بڑھانا وہ بھی '' اردو کی دنُیا میں :rolleyes:
مملکت زناں ۔۔ ۔ کلاس فور ۔ ۔۔ وغیرہ وغیرہ :confused: یہ تو ابھی دو عنوان ہیں بلاگروں کی تو پوسٹیں ہی ایسی بھری پڑی ہیں بلاگ میں ۔ ۔۔
 
تیشہ

محفلین
اصل میں مسلہ یہ ہے ایسے بلاگ لکھنے والوں کا کہ وہ فارغ ہوتے ہیں کرنے کو کچھ نہیں ملے تو یوں اپنی ڈائری روز کی لکھنے کو پلاگ پے آجاتے ہیں :cool:
اور لیڈیز فیمیل بلاگرز کا پرابلم یہ ہوتا ہے شوہر آفس میں تو بچے سکول میں پائے جاتے ہیں تو ہاؤس وائف کرے تو اور کیا کرے :confused:
 
عثمان

محفلین
تبصروں میں تلخی کا انداز میں بہت پہلے چھوڑ چکا ہوں۔ یہ اُن وقتوں کی بات ہے جب انگریزی بلاگروں کے بلاگ پر فقرے کس کر اپنے آپ کو صاحب الرائے سمجھتا تھا۔ وہیں کسی سیانے نے صلاح دی کہ صاحب۔۔۔جو کچھ آپ تبصروں کے سیکشن میں سمجھنا چا رہے ہیں وہ وہاں سمجھ نہیں آئے گی۔ اس کے لئے خود قلم پکڑنا پڑے گا۔ اور واقعی۔۔جب خود قلم پکڑا تو سمجھ آئی کہ "لکھنا" کسے کہتے ہیں۔
اپنی تحریر کے لئے تو میں لکھنے کا لفظ استعمال ہی نہیں کرتا۔ کہ جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں۔۔۔چار جملے جوڑتے۔
اچھا پڑھنا ہے تو خرم ان شبیر، ایم بلال، ابوشامل، وارث صاحب، عمارابن ضیاء اور عنیقہ ناز کو پڑھ لیجئے۔ اگر پھر بھی بات نہ بنے تو اس بحث میں میری طرف سے معذرت۔
آزادی تحریر کی بات رہنے دیجئے کہ اس کی حد اور تعریف کا تعین کوئی نہیں کر سکا۔ جو کرتے ہیں وہی اس کی دھجیاں اُڑانے پر آجاتے ہیں۔

بات اگر "فحاشی" کی طرف چل پڑے تو عرض ہے کہ لوگ منٹو کی بے ضرر تحاریر کو فحاشی کے زمرے میں ڈال کر تھانے کے چکر لگواتے رہے ہیں۔ جبکہ گارسیا مارکینز جس کے حالیہ ناول کے عنوان کا اردو ترجمہ بھی نقل کردوں تو زیر عتاب آجاؤں۔۔۔۔۔ایک بڑا مصنف ٹھہرا۔
 
خوشی

محفلین
ناعمہ خدا کے لئے بلاگ شروع کرنے کا بھی مت سوچنا ۔۔:noxxx: جو فضول ترین اور چیپسٹ پوسٹیں بلاگروں کے ہاں ہوتیں ہیں ۔۔ شاید ہی کہیں اور ہوتیں ہو ۔۔ یہ ویلے لوگوں کا کام ہے اور ویلی لیڈی زکا ۔۔۔
جب کرنے کو کچھ نہ ہو توفضول ترین گپیں ہانک کر بلاگ لکھنے ۔ :nailbiting:
اس سے بہتر ہے آپ پچاس سو روپے کی ڈائری خریدو اور اپنے من پسند گھڑتیں اسُ پے لکھ لو ۔ ۔۔
:chatterbox:

ناعمہ ۔۔
میں مکمل سنجیدگی سے کہہ رہی ہوں بلاگ کا سوچنا بھی مت ۔۔
sssss.gif

پہلے بڑے تیرِ مارلئے ہیں لوگوں نے لکھ لکھ کے ۔ ۔۔
animated0122.gif

جو من گھڑت ہے سب لکھ ڈالتے ہیں ۔ ۔بندہ ان سے پوچھے بلاگ لکھکر کونسا کارنامہ سرانجام دے لیا
01hmm.gif

صیح کہہ رہے ہیں مگر ان لوگوں کو معلوم ہے ہم جو کھل ُ کر اپنی مرضی سے اپنے بلاگ پے لکھ سکتے ہیں اور ایسی آزادی کہیں نہیں ملنے کو ۔ ۔ ۔
آپ یقین کریں ایسی ایسی بے ہودہ ٹائپ میں نے بلاگروں کی پڑھی ہیں کہ مجھے اپنے کو شرم آئی کیا یہ ہیں '' نامی گرامی آجکل کے اردو بلاگرز :confused:
نہیں سمجھ آئی کہ کون لوگ ہیں جو انکے اردو بلاگس کو پڑھکے سراہتے ہونگے اور کیسے ہیں وہ لوگ جو پسند کرتے ہیں ایسی لکھی ہوئی تحریروں کو :confused:
انگریزی بلاگس کی بات چھوڑئیے آپ کہ انکی دنیا میں ہر طرح کے بلاگ ہیں۔ یونیورسٹی پروفیسرز کی تحقیق سے لے کر صحافیوں تک۔ تنقید سے لے کر مشاہدات اور تجربات تک۔ ہر رنگ نظر آئے گا۔ آپ لوگ '' اردو بلاگرز ہیں اور پاکستانی ہیں ۔۔ آپ بلاگرز کیا لکھ رہے ہیں :confused: کس کی تحقیق؟ عورتوں کی ؟ مردوں کی ؟ ایک دوسرے پے تنقید؟ ایک دوسرے کو سنا سنا کر دل ٹھنڈے کئے جارہے ہیں :rolleyes:
یہ ہیں اردو بلاگرز ؟ بہت نام کمارہے ہیں سچ میں ۔۔ ۔ایک دوسرے کی انتہائی ترین بےعزتیاں کرکر ۔ ۔ ایک دوسرے کو سنا سنو کر ایسے گرم مصالحے چھڑک کر اپنی شہرت بڑھانا اپنا ناًم بڑھانا وہ بھی '' اردو کی دنُیا میں :rolleyes:
مملکت زناں ۔۔ ۔ کلاس فور ۔ ۔۔ وغیرہ وغیرہ :confused: یہ تو ابھی دو عنوان ہیں بلاگروں کی تو پوسٹیں ہی ایسی بھری پڑی ہیں بلاگ میں ۔ ۔۔

یہ آپ کس کا غصہ کس پہ نکال رہی ھیں:confused: :confused: :confused: ،میرا بلاگ تو سعید نے بنوایا تھا:noxxx: سنیں سعید جی بوچھی کیا کہہ رہی ھیں:(
 
Top