آپ کی زند گی کا مقصد کیا ہے؟

تیشہ

محفلین
یہ غصہ نہیں ہے ۔۔ یہ مجھے پسند ہی نہیں ہے بلاگ ۔،، اور وجہ یہی ہے کہ ' ' لکھے دیکھ کر ہی پتا چلتے ہیں کہ
'' اردو بلاگر ' 'ہیں ۔۔
animated029.gif
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ناعمہ خدا کے لئے بلاگ شروع کرنے کا بھی مت سوچنا ۔۔:noxxx: جو فضول ترین اور چیپسٹ پوسٹیں بلاگروں کے ہاں ہوتیں ہیں ۔۔ شاید ہی کہیں اور ہوتیں ہو ۔۔ یہ ویلے لوگوں کا کام ہے اور ویلی لیڈی زکا ۔۔۔
جب کرنے کو کچھ نہ ہو توفضول ترین گپیں ہانک کر بلاگ لکھنے ۔ :nailbiting:
اس سے بہتر ہے آپ پچاس سو روپے کی ڈائری خریدو اور اپنے من پسند گھڑتیں اسُ پے لکھ لو ۔ ۔۔
:chatterbox:
ٹھیک ہے اپیا:)
ڈائریوں کا تو انبار لگا پڑا ہے میرے پاس۔ ویسے بھی مجھے ان بلاگ وغیرہ کےمتعلق کچھ نہیں معلوم کیونکہ شاکر بھیا نے انٹر نیٹ پہ ہمیں اردو محفل سے ہی متعارف کرایا تھا۔
کچھ دن پہلے کئی اور ویب سائٹس پہ آئی ڈی بنانے کا اتفاق ہوا یونہی بیٹھے بیٹھائے۔ مثلا فیس بک، ٹیوبلے،آرکٹ وغیرہ مگر وہ مزہ نہیں جو یہاں ہے اس لئے میں نے وہ اب کبھی دیکھی بھی نہیں۔
خیر لکھنے کا مجھے بہت شوق ہے،، کبھی جنون ہوا تو یہا ں اردو محفل پہ ہی لکھ ڈالیں نگے۔۔ :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ناعمہ۔۔
میں مکمل سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں۔ آپ اپنا بلاگ شروع کریں۔
کتابیں بھی ہر قسم کی مل جاتی ہیں۔ اچھی بھی اور بُری بھی۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں۔۔کہ کتاب، کتاب لکھنے والا۔۔اور کتاب پڑھنے والا فضول اور چیپ ہوتے ہیں۔
آپ کے ذہین میں جو کچے پکے خیالات ہیں۔ اسے ترتیب دے کر اپنے بلاگ پر لکھیں۔ اچھا اور معقول لکھیں گی۔۔تو اچھے اور معقول لوگ پڑھنے اور بات کرنے آئیں گے۔
اور اگر اچھا لکھنا نہ بھی آتا ہو۔۔تو آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ نکھار آتا جائے گا۔
بلکہ میں تو یہاں تک کہوں گا۔۔۔کہ اگر لکھنا سیکھنا ہے تو بلاگنگ شروع کرو!
آپ کی تجویز بہت اچھی ہے بھیا۔
خلوص کا بہت شکریہ۔:)
مگر مجھے ان کے متعلق کچھ علم نہیں۔ ہاں اگر بھائی اجازت دیں نگے تو دیکھوں نگی۔۔
لکھنے کو تو میں یہاں بھی لکھ سکتی ہوں۔۔
کیوں شمشاد بھیا ٹھیک کہانا میں نے؟؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میری مانو تو جو کچھ لکھنا لکھانا ہے فی الحال اردو محفل میں ہی لکھتی رہو۔ اپنے لیے ایک الگ سے دھاگہ کھول لو۔
ارے واہ یہ آفر تو پہلے ہی کر دی گئی ہے۔۔ جب کہ میں تو پوچھ رہی تھی۔۔
یہ بہت اچھی تجویز ہے۔۔
کرتی ہوں اس پر عمل۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل صحیح فیصلہ کیا ہے تم نے۔

اب ایک دھاگہ اپنے نام سے الگ سے کھول لو اور اسی میں سب کچھ لکھتی رہو۔
 

تیشہ

محفلین
اچھی بات ہے ناعمہ :) ۔۔۔ جو لکھنا ہے یہی کسی تھریڈ میں لکھکر شوق پورا کرسکتیں ہیں ۔۔
اینڈ بلیوِ می ۔۔ میں اور شمشاد جی کبھی بھی آپکو کچھ الٹا سیدھا مشورہ نہیں دے سکتے ، جو بھی کہتے ہیں بھلے کے لئے ہی کہیں گے ہم ۔ ۔۔
care2.gif
 

عثمان

محفلین
آپ کی تجویز بہت اچھی ہے بھیا۔
خلوص کا بہت شکریہ۔:)
مگر مجھے ان کے متعلق کچھ علم نہیں۔ ہاں اگر بھائی اجازت دیں نگے تو دیکھوں نگی۔۔
لکھنے کو تو میں یہاں بھی لکھ سکتی ہوں۔۔
کیوں شمشاد بھیا ٹھیک کہانا میں نے؟؟

مجھے آپ کی عمر کا اندازہ نہیں۔ اگر آپ کم سن ہیں۔ تو پھر ادھر ہی موڈریٹرز کی زیرنگرانی لکھنا بہتر ہے۔ لیکن اگر بالغ عمر کی ہیں تو پھر بلاگ اچھا آپشن ہے۔ باقی آپ کی مرضی۔
 
زندگی کا تو ایک ہی مقصد ہے:
خود شناسی ۔ ۔خدا شناسی
محمود غزنوی صاحب آپ کے کہنے کا مقصد ہے من عرف نفسہ فقد عرف ربہ یعنی جس نے اپنے ذات کا عرفان حاصل کیا گویا اس نے رب کا عرفان حاصل کیا ۔
محمود غزنوی صاحب یہ راہ بہت مشکل ہے بغیر راہبر کے اس کا طے کرنا ناممکن ہے۔ ماشا اللہ آپ نے تو سید عبدالکریم بن ابراہیم جیلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تصنیف لطیف الانسان کامل مطالعہ فرما رکھی ہے۔
آپ پھر بھی یہ بات کررہے ہیں۔
 

siddiq

محفلین
السلام علیکم
زندگی کا مقصد یہ ہے کہ انسان اپنی روح کی صلاحیتوں کو مزید نکھارے اور اللہ کے قرب میں ترقی کرتا جائے
اس کے لئے کسی صاحبِ دل سے تعلق جوڑا جائے تاکہ اس مشکل راستے کی تکمیل ہو سکے
 

عثمان

محفلین
السلام علیکم
زندگی کا مقصد یہ ہے کہ انسان اپنی روح کی صلاحیتوں کو مزید نکھارے اور اللہ کے قرب میں ترقی کرتا جائے
اس کے لئے کسی صاحبِ دل سے تعلق جوڑا جائے تاکہ اس مشکل راستے کی تکمیل ہو سکے

صاحب دل سے تعلق جوڑنے والی بات کی وضاحت کر دیجئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
زندگی کا مقصد یہ ہے کہ انسان اپنی روح کی صلاحیتوں کو مزید نکھارے اور اللہ کے قرب میں ترقی کرتا جائے
اس کے لئے کسی صاحبِ دل سے تعلق جوڑا جائے تاکہ اس مشکل راستے کی تکمیل ہو سکے

صدیق صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا تعارف تو دیں۔
 

فرذوق احمد

محفلین
میر ی ذاتی را ئے زندگی کے با رے میں یہ ہے کہ

”زندگی ایک تلخ حقیقت ہے“
اور میر ی زندگی کا مقصد صوفی اِزم ہے بس ۔۔ا ور اس کے لئے مجھے کہیں بھی جانا پڑے چلی جاؤں مگر رکاوٹ یہ ہے کہ میں لڑ کی ہوں ۔۔
اور اس پوائنٹ پر ہمشہ میں کوشش کرتی ہوں کہ کاش میں لڑ کا ہو تی تا کہ میر ے مقصد میں کو ئی رکاوٹ حا ئل نا ہو تی:)
پر میر ی طلب سچی ہے اور میں جا نتی ہو ں جن کی طلب سچی ہو انکو اللہ تعالیٰ عطا کر ہی دیتے ہیں کسی بھی وسیلےسے۔۔

اور میں نے ہمشہ ڈوب کر تیرنا سیکھا ہے ۔ پتہ نہیں کیوں:)
پر میں ایسی ہی ہوں:)

میں یہی سوچ رہا تھا کے اس طرح کا سوال ہر کوئی نہیں پوچھتا ،، کہ زندگی کیا ہے؟ ۔۔۔ آپ بھی میری طرح ہی ہیں ،،، سو ہو تو میں بھی متلاشی ،مگر اب زنگی میں عجیب تبدیلی آ گئی ہے۔۔ اگر آپ کی طلب سچی ہے تو آپ انشاءاللہ جلد حقیقت سے واقف ہو جائے گی ۔۔ جب انسان طلب کر لیتا ہے ،، تربیت اُسکی تبھی شروع ہو جاتی ہے ،،، سو آپ نے چناؤں کیا۔ تو آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے گی ۔۔۔ اور لڑکی ہونا کوئی بڑی بات نہیں ۔۔ عطا شعور ۔خدا کی رحمت کسی پہ بھی ہو سکتی ہے۔۔۔۔
بہت اچھا لگا آپ کا مقصد پڑھ کر
 

فرذوق احمد

محفلین
ایک سونگ شئیر کروں گا ۔۔۔ مجھے تو اس میں مقصد نظر آیا شائد آپ کو بھی ،،،،،،،،،


زندگی دو پل کی
انتظار کب تک ہم کریں گے بھلا
تمہیں پیار کب تک نہ کریں گے بھلا

دل میں تمہارے چُھپا دی ہے
میں نے تو اپنی یہ جاں
اب تمھی اس کو سنبھالو
ہمیں اتنا ہوش کہاں
بے خودی دو پل
زندگی دو پل کی
انتظار کب تک
ہم کریں گے بھلا
تمیں پیار کب تک نہ کریں گے بھلا

اک چھوٹا سا وعدہ اس عمر سے زیادہ سچا ہے صنم
ہر موڑ پر ساتھ اس لئے رہتے ہیں اب دونوں
دوستی دو پل کی
زند گی دو پل کی
انتظار کب تک
ہم کریں گے بھلا
تمہیں پیار کب تک نہ کریں گے بھلا ۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اچھی بات ہے ناعمہ :) ۔۔۔ جو لکھنا ہے یہی کسی تھریڈ میں لکھکر شوق پورا کرسکتیں ہیں ۔۔
اینڈ بلیوِ می ۔۔ میں اور شمشاد جی کبھی بھی آپکو کچھ الٹا سیدھا مشورہ نہیں دے سکتے ، جو بھی کہتے ہیں بھلے کے لئے ہی کہیں گے ہم ۔ ۔۔
care2.gif
میں جانتی ہوں اپیا ۔۔۔
آپ سب کے خلوص کہ وجہ سے ہی مجھے یہا ں آ کے بہت اچھا لگتا ہے:)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں یہی سوچ رہا تھا کے اس طرح کا سوال ہر کوئی نہیں پوچھتا ،، کہ زندگی کیا ہے؟ ۔۔۔ آپ بھی میری طرح ہی ہیں ،،، سو ہو تو میں بھی متلاشی ،مگر اب زنگی میں عجیب تبدیلی آ گئی ہے۔۔ اگر آپ کی طلب سچی ہے تو آپ انشاءاللہ جلد حقیقت سے واقف ہو جائے گی ۔۔ جب انسان طلب کر لیتا ہے ،، تربیت اُسکی تبھی شروع ہو جاتی ہے ،،، سو آپ نے چناؤں کیا۔ تو آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے گی ۔۔۔ اور لڑکی ہونا کوئی بڑی بات نہیں ۔۔ عطا شعور ۔خدا کی رحمت کسی پہ بھی ہو سکتی ہے۔۔۔۔
بہت اچھا لگا آپ کا مقصد پڑھ کر
کیا تبد یلی آ ئی ہے آپکی ز ندگی میں فرذوق بھیا ؟؟
 

فرذوق احمد

محفلین
یہاں میں آپ کو کیا بتاؤں؟


میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیا تبدیلی آئی ہے ،، میں کافی حد تک مطمئن ہو گیا ہوں
 
Top