آپ کی سب سے زیادہ پسندیدہ سورۃ مبارکہ اور وجوہات

سورۃ الحجرات
اس میں بیان کردہ مضامین کے سبب۔
اگر سورۃ الحجرات میں بیان کردہ معاشرتی برائیوں سے اجتناب کیا جائے، اور جن باتوں کا حکم ہے، اگر ان پر عمل کیا جائے تو ہمارے ہاں لڑائی جھگڑوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ جائے۔
جیسا کہ کچھ نمایاں مضامین یہاں بیان ہوئے۔
FB_IMG_1528201306405.jpg

سورۃ یوسف
حضرت یوسفؑ کے قصص سے مزین ہے، قرآن نے خود احسن القصص کہا۔

سورۃ الاخلاص
چھوٹی سی سورۃ میں بنیادی عقیدہ توحید کو جامع انداز میں بیان کر دیا گیا۔
 
م حمزہ

محفلین
سورہ یٰسین
وجہ معلوم نہیں لیکن پسندیدہ ہے ۔پڑھتے ہوئے عجیب روحانی لطافت اور دلی سکون محسوس ہوتا ہے۔
سورۃ یٰسیں کو قرآنِ پاک کا دل قرار دیا گیا ہے۔ قرآن کی تلاوت کرتے وقت ایسی حالت سے گزرنا زندہ ایمان کی علامت ہے۔
 
سورۃ الفاتحہ
کئی وجوہات ہیں
خلاصۂ قرآن
دعا کا احسن طریقہ سکھلا دیا گیا

کبھی اللہ تعالیٰ موقع دیتا ہے کہ لوگوں کے درمیان کوئی بات رکھ سکوں، تو زیادہ تر سورۃ الفاتحہ یا سورۃ الحجرات کی تفسیر بیان کرتا ہوں۔
 
م حمزہ

محفلین
سورۃ الحجرات
اس میں بیان کردہ مضامین کے سبب۔
اگر سورۃ الحجرات میں بیان کردہ معاشرتی برائیوں سے اجتناب کیا جائے، اور جن باتوں کا حکم ہے، اگر ان پر عمل کیا جائے تو ہمارے ہاں لڑائی جھگڑوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ جائے۔
جیسا کہ کچھ نمایاں مضامین یہاں بیان ہوئے۔
FB_IMG_1528201306405.jpg

سورۃ یوسف
حضرت یوسفؑ کے قصص سے مزین ہے، قرآن نے خود احسن القصص کہا۔

سورۃ الاخلاص
چھوٹی سی سورۃ میں بنیادی عقیدہ توحید کو جامع انداز میں بیان کر دیا گیا۔
اس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ علم حاصل کرنے اور تلاوت کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے اندر دو اہم خوبیاں ہیں:
1۔ آپ آیاتِ قرآنی کو عملانی کی تگ ودو میں رہتے ہیں۔
2۔ سماج اور معاشرہ کی طہارت و اخلاقی تربیت کا جذبہَ بھر پور ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
سوری بھائی آئی سی یو کی نوکری میں لکھنے سے زیادہ کرنے والے کام ہوتے ہیں اس لئے جواب نہیں دیا
سورہ کوثر، نہایت مختصر جامع اور رسول کی پاک نسل کا ذکر یعنی بی بی فاطمہ سیدہ کا ذکر
سورہ قدر ایک مرتبہ پھر ایک عظیم رات کا ذکر جس کو پانا مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے اور خدا خود کہ رہا ہے کہ تم کیا جانو وہ رات کیا ہے، یہاں بھی مفسرین نے اس رات کو تمثیلی قرار دیا ہے اور اس سے بی بی فاطمہ سیدہ مراد لیا ہے
سورہ اخلاص، ایک ایسا جامع سورہ کہ جو توحید کی راہنمائی کررہا ہے اور اسے دونوں رکعات نماز میں پڑھا جاسکتا ہے.
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سورہ کوثر تقریباً ہر قاری سب سے آخر میں بہت خوبصورتی سے پڑھتا ہے
جی یہ بات تو مسلم ہے کہ طبیب کا پیشہ نہایت ہی حساس ہوتا ہے اور اوقات کی پابندی کا خاص تقاضہ کرتا ہے. اور جب طبیب دینی مزاج رکھنے والا ہو تو وہ اپنی ذمہ داری کو ہر صورت بخوبی انجام دینے کی کوشش کر تا ہے. اور آپ کے اندر الحمدللہ یہ صفت بدر جہ اتم موجود ہے.

خیر سورۃ کوثر والی بات میری سمجھ میں آ گئی. لیکن اگر آپ سورۃ القدر پر ذرا تفصیل سے روشنی سے ڈالیں تو عنایت ہوگی. جب آپ فارغ ہوں تب. کوئی جلدی نہیں ہے. اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
 
ضیاء حیدری

محفلین
آپ کی قرآنِ پاک میں سب سے پسندیدہ سورۃ کونسی ہے؟
کم سے کم تین وجوہات کا ذکر کریں؟

سوال کی تصحیح کر لیجئے قرآنِ پاک میں سب سے پسندیدہ سورۃ کونسی ہے کی بجائے قرآنِ پاک کی کونسی سورۃ آپ زیادہ تر تلاوت کرتے ہیں۔
قرآن پاک کا ایک لفظ معتبر ہے اس طرح تقابل نہ کیجئے۔ ۔ ۔ ۔
 
سوال کی تصحیح کر لیجئے قرآنِ پاک میں سب سے پسندیدہ سورۃ کونسی ہے کی بجائے قرآنِ پاک کی کونسی سورۃ آپ زیادہ تر تلاوت کرتے ہیں۔
قرآن پاک کا ایک لفظ معتبر ہے اس طرح تقابل نہ کیجئے۔ ۔ ۔ ۔
الفاظ پکڑنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔
بات واضح ہے، ہر ذی شعور بات کا مطلب سمجھ سکتا ہے۔ قرآن کی ایک ایک آیت معتبر اور اہم ہے۔ یہاں سوال کا مقصد صرف یہ ہے کہ بعض سورتیں انسان کو مختلف وجوہات کی بنا پر اپیل کرتی ہیں، تقابل کوئی نہیں کر رہا۔ :)
 
م حمزہ

محفلین
سوال کی تصحیح کر لیجئے قرآنِ پاک میں سب سے پسندیدہ سورۃ کونسی ہے کی بجائے قرآنِ پاک کی کونسی سورۃ آپ زیادہ تر تلاوت کرتے ہیں۔
قرآن پاک کا ایک لفظ معتبر ہے اس طرح تقابل نہ کیجئے۔ ۔ ۔ ۔
اس خلوص ک لئے آپ کا شکر گزار ہوں. پہلے اپنے مراسلے کی تصحیح کریں. کیا صرف ایک ہی لفظ معتبر ہے؟
یا آپ سے نادانستہ طور غلطی سرزد ہوئی. میرے خیال سے دوسری بات صحیح ہے.

خیر آپ کے لیے خصوصی طور یہی سوال ہے کہ آپ کونسی سورت کی زیادہ تر تلاوت کرتے ہیں اور کیوں؟
 
ہادیہ

محفلین
قرآن پاک کا لفظ لفظ موتی۔۔ حکمت اور نور کے خزانوں سے بھرا ہوا۔۔ جس کی طرف دیکھنا بھی عبادت ۔۔ پڑھنا بھی عبادت۔۔ سمجھنا بھی عبادت۔۔ عمل کرنا تو سونے پہ سوہاگہ۔۔ بے شک
اب آپ کے سوال کی طرف آتے ہیں۔۔ آپ نے پوچھا کونسی سورۃ سب سے زیادہ پسند ہے وجوہات بتائیں۔۔ سورۃ یٰسین
وجوہات!
قرآن پاک کا دل
2: ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی پسندیدہ سورۃ۔۔ ایک جگہ پڑھا تھا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔ میرا دل چاہتا ہے کہ یہ سورۃ میرے ہر امتی کے دل میں ہو( الفاظ کی روبدل کی کوتاہی اللہ پاک معاف فرمائے۔۔آمین) ۔ جب سے یہ الفاظ پڑھے تھے تب سے عجیب کیفیت طاری ہوتی ۔۔
3: مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جس دن صبح کا آغاز اس سورۃ مبارکہ سے نا کیا جائے ۔۔ سارا دن اک کمی سی محسوس ہوتی ہے۔۔ یہ کیفیت پھر سارا دن اداس رکھتی ہے۔۔ اللہ پاک ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔ آمین
اس کے علاوہ سورۃ الکوثر۔۔ ہائے اس کی کیا وجوہات بیان کروں۔۔ کبھی کبھی عقل حیران رہ جاتی ہے کہ قرآن پاک کی سب سے چھوٹی سورۃ کی اتنی برکت اور فضیلت ہے جس بھی مقصد ،کام میں برکت کے لیے پڑھیں اس میں بہت زیادہ برکت پیدا ہوجاتی ہے۔ اس نفسا نفسی کے دور میں ہم اللہ پاک کی نعمت (قرآن پاک) کا سچ پوچھیں تو صحیح معنوں میں شکر اور حق بھی ادا نہیں کرسکتے۔۔ اللہ ہماری کوتاہیوں کو معاف فرمائے۔۔ آمین۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
 
ضیاء حیدری

محفلین
اس خلوص ک لئے آپ کا شکر گزار ہوں. پہلے اپنے مراسلے کی تصحیح کریں. کیا صرف ایک ہی لفظ معتبر ہے؟
یا آپ سے نادانستہ طور غلطی سرزد ہوئی. میرے خیال سے دوسری بات صحیح ہے.

خیر آپ کے لیے خصوصی طور یہی سوال ہے کہ آپ کونسی سورت کی زیادہ تر تلاوت کرتے ہیں اور کیوں؟

تصحیح کرلیجئے ، قرآن پاک کا ایک ایک لفظ معتبر ہے اس طرح تقابل نہ کیجئے، سورہ سجدہ اور سورہ ملک کی سوتے وقت تلاوت کی جائے،ترمذی (2892) میں ہی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک نہیں سوتے تھے جب تک سورۃ سجدہ اور سورۃ الملک نہ پڑھ لیں)،
فجر کے وقت روزانہ ایک یا دو سپارہ تلاوت ضرور کریں، ایک دفعہ قرآن ختم کرتے ہی دوسرا قرآن شروع کریں، میں بھی یہ معمول قائم رہنے کی کوشش کرتا ہوں، قرآن کتاب رشد و ہدایت ہے اللہ عزوجل ہمیں ہدایت عطا فرمائے، جنت و فردوس عطا فرمائے۔ آمین۔
 
ضیاء حیدری

محفلین
الفاظ پکڑنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔
بات واضح ہے، ہر ذی شعور بات کا مطلب سمجھ سکتا ہے۔ قرآن کی ایک ایک آیت معتبر اور اہم ہے۔ یہاں سوال کا مقصد صرف یہ ہے کہ بعض سورتیں انسان کو مختلف وجوہات کی بنا پر اپیل کرتی ہیں، تقابل کوئی نہیں کر رہا۔ :)

قرآن کتاب الہی ہے اس پر تبصرہ کرنا سورۃ کونسی سب سے زیادہ اچھی ہے بے ادبی ہوجاتی ہے، جو انسان اس ہدایت نامے کو اپنے لیے دستور عمل بناتا ہے اور اسی کی تعلیمات کے زیر سایہ زندگی بسر کرتا ہے تو پھر یہ صحیفہ الٰہی اس کے لیے رحمت ہی رحمت ثابت ہوتا ہے اور اس کتاب الٰہی سے پہلو تہی کرتے ہوے گم راہی میں در بدر کی ٹھوکریں کھاتا ہے تو وہ خود اپنے لیے خسارے کا سامان کرتاہے :(وَیُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ہُوَ شِفَاءٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَلا یَزِیْدُ الظَّالِمِیْنَ إِلَّا خَسَارًا)]سورہ اسراء، آیت:۸۲[۔
 
پیارے بھائی یہاں خدا نخواستہ کوئی قرآن سے پہلو تہی نہیں کر رہا۔
خود نبی اکرمﷺ نے مختلف احادیث میں مختلف سورتوں کے الگ الگ فضائل بتائے ہیں۔ اس سے خدانخواستہ کبھی دیگر سورتوں کی حیثیت میں کمی نہیں ہوتی۔
اپنی سوچ کا انداز مثبت رکھیں، تو یہاں کسی سورۃ کی بے ادبی کا کوئی پہلو موجود نہیں ہے۔
جزاک اللہ
 
چونکہ قرآن پاک کا معاملہ ہے تو ہمیں حد درجہ احتیاط کی ضرورت ہے ،کسی کی نیت پر شک نہیں ہے ، ضیاء حیدری بھائی کی بات درست ہے کہ عنوان یہ ہونا چاہئے کہ " آپ کونسی سورت کی زیادہ تلاوت کرتے ہیں۔"
 
چونکہ قرآن پاک کا معاملہ ہے تو ہمیں حد درجہ احتیاط کی ضرورت ہے ،کسی کی نیت پر شک نہیں ہے ، ضیاء حیدری بھائی کی بات درست ہے کہ عنوان یہ ہونا چاہئے کہ " آپ کونسی سورت کی زیادہ تلاوت کرتے ہیں۔"
سوال صرف تلاوت سے متعلق نہیں ہے۔
جب نیت واضح ہے، تو ان الفاظ میں کوئی ابہام نہیں ہے۔
 
فیصلہ اللہ نے بھی نیت پر ہی کرنا ہے۔
کئی احادیث مبارکہ مختلف سورتوں کے فضائل پر مبنی ہیں۔ ان کا خدانخواستہ یہ مفہوم نہیں کہ دوسری سورتوں کے فضائل کم ہیں، یا نہیں ہیں۔

یہاں بھی اسی لیے وجوہات کا کہا گیا ہے تاکہ احباب کو مختلف سورتوں کے بارے میں آگہی حاصل ہو۔
الحمد للہ مجھے یہاں کوئی منفی پہلو نظر نہیں آیا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سورۃ الاخلاص
چھوٹی سی سورۃ میں بنیادی عقیدہ توحید کو جامع انداز میں بیان کر دیا گیا۔
یہ سورۃ اس وقت نازل ہوئی جب مخالفین نے آپ سے کہا کہ اے محمد اپنے خدا کا خاندان اور شجرہ بتاؤ ۔
اللہ الصمد۔لم یلد ولم یولد۔
 
Top