آپ کی پسندیدہ ترین گاڑی

عظیم خواجہ

محفلین
ان دنوں ہم سائیکل سے محروم ہیں کہ ہمارے بیرون ملک قیام کے دوران ہماری سائیکل زوجہ محترمہ نے یہ کہہ کر فروخت کر دی کہ ایسے ہی جگہ گھیرے کھڑی ہے۔:cry2: اور ہم احتجاج بھی نا کر سکے کہ وزیراعظم کے احکامات کے سامنے سربراہ مملکت سر ہلا دینے کے سوا کر بھی کیا سکتا ہے۔ :worried:
انھی دنوں میں برخوردار کی پرانی سائیکل کا ہینڈل ٹوٹا اور انھوں نے جو نئی پر ضد باندھی تو آواز سات سمندر پار کرتی آئی اور چونکہ یہ برخوردار کی پہلی باضابطہ فرمائش تھی سو انھیں نئی سائیکل دلائی گئی۔ اسے بھی ہماری ہی سمجھیے۔
ویسے فونیکس کی مکمل بند چین کور اور سہراب کی عام سائیکل بہت پسند ہے۔
phoenix_bicycle.jpg
بہت عمدہ!
سہراب سائکل زندہ باد۔
 

dxbgraphics

محفلین
کئی گاڑیوں کے ماڈل ہر ملک کے لئے مختلف ہوتے ہیں جیسے پاکستان میں ٹویوٹا پاسو کا ماڈل دبئی میں ڈائیھاٹسو سیرین ، اور ابھی جو زیک بھائی نے ٹویوٹا کی فوٹو شیئر کی ہے وہی ماڈل فورڈ فوکس کے نام سے دبئی میں ہے،
میری ذاتی رائے ہے غلط بھی ہوسکتی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
کئی گاڑیوں کے ماڈل ہر ملک کے لئے مختلف ہوتے ہیں جیسے پاکستان میں ٹویوٹا پاسو کا ماڈل دبئی میں ڈائیھاٹسو سیرین ، اور ابھی جو زیک بھائی نے ٹویوٹا کی فوٹو شیئر کی ہے وہی ماڈل فورڈ فوکس کے نام سے دبئی میں ہے،
میری ذاتی رائے ہے غلط بھی ہوسکتی ہے۔
شکل ملنا ایک اور بات ہے لیکن ٹویوٹا پرایس اور فورڈ فوکس ایک نہیں ہو سکتیں کیوں کہ ایک مینوفیکچرر مختلف مارکیٹس میں ایک ہی کار دو مختلف ناموں سے تو لا سکتا ہے لیکن دو مینوفیکچررز ایک کار دو ناموں سے نہیں لا سکتے۔
فورڈ امریکن مینوفیکچرر ہے اور ٹویوٹا جاپانی
 
Top