آپ کی پسندیدہ ترین گاڑی

عظیم خواجہ

محفلین
تصویر کہاں موجود ہے؟
پیغامات میں تصویر شامل کرنے کیلئے ٹیٹوریل درج ذیل ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/پیغامات-میں-تصاویر-شامل-کریں.81766/
AADOzh-QJYJ3Zc8QzUENhSroa

https://www.dropbox.com/sh/jo7j4uf5uu606mn/AADOzh-QJYJ3Zc8QzUENhSroa?dl=0

امید ہے اس بار چلی جاے :act-up:
 

فاتح

لائبریرین
لانگ ڈرائیو کتنی سپیڈ میں کی ہوگی آپ نے زیادہ سے زیادہ
میں اس سال اوور سپیڈنگ میں پانچ ہزار درہم تک کے فائن لے چکا ہوں۔ 170 کی رفتار تک
پچھلے مہینے آدھا گھنٹہ پولیس سٹیشن میں گذارنے کے بعد اب افاقہ ہوا ہے کہ سپیڈنگ سے اجتناب کرتے ہیں۔ :)
لانگ ڈرائیو میں تو 150 یا 160 ہی بہت زیادہ ہے۔ ویسے 230 کو چھوا ہے العین کے راستے پر اور تب پورے راستے میں صرف چار کیمرے تھے جن میں سے دو کام کرتے تھے۔
 

زیک

مسافر
ایوینچوئل چوائس کون سی؟ پورشا مشن ای؟
ایم 235 آئی۔ یہ حقیقی دنیا میں ٹیسٹ ڈرائیو کر رہا تھا۔ مشن ای تو خوابوں کی دنیا کی شہزادی ہے۔

ویسے آڈی ایس 4 اور ایس 3 بھی ٹیسٹ ڈرائیو کی تھیں۔ ایس 4 بہتر مگر بڑی اور ہینڈلنگ میں بھاری تھی۔ ایس 3 میں وہ مزہ نہیں تھا۔
 

فاتح

لائبریرین
ایم 235 آئی۔ یہ حقیقی دنیا میں ٹیسٹ ڈرائیو کر رہا تھا۔ مشن ای تو خوابوں کی دنیا کی شہزادی ہے۔

ویسے آڈی ایس 4 اور ایس 3 بھی ٹیسٹ ڈرائیو کی تھیں۔ ایس 4 بہتر مگر بڑی اور ہینڈلنگ میں بھاری تھی۔ ایس 3 میں وہ مزہ نہیں تھا۔
ایس 3 کے ریویوز تو بہت اچھے ہوتے ہیں۔ آپ کو مزا کیوں نہیں آیا؟
 

زیک

مسافر
ایس 3 کے ریویوز تو بہت اچھے ہوتے ہیں۔ آپ کو مزا کیوں نہیں آیا؟
ایس 3 کا آل ویل ڈرائیو سسٹم اس کے دوسرے ماڈلز کے مقابلے میں کچھ کم کوالٹی کا لگا۔ اور میری کار کے مقابلے میں آٹو ٹرانسمشن بھی اتنی اچھی نہ تھی۔ پہلی بار سٹک شفت چھوڑ کر آٹو لے رہا تھا تو یہ بہت اہم تھا کہ گیئر صحیح وقت پر اور فوراً تبدیل ہوں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اگر آپ ہاٹ ہیچ کے شوقین ہیں تو گاف آر بہترین ہے مگر اسے ہمیشہ ریس موڈ میں چلائیں تو ہی مزا آئے گا۔
10985510_10152604648951082_2035201144700317778_n.jpg

اور اس سے پہلے کہ کوئی پوچھے جی ہاں میں نے ٹیسٹ ڈرائیو کی تھی۔
 

عظیم خواجہ

محفلین
مجھے تو جو اس وقت زیر استعمال ہیں وہی اچھی لگتی ہیں یعنی ٹیوٹا کرولا جی ایل آئی اور سوزوکی ویگن آر :LOL::cool: البتہ پراڈو اور رینج روور بھی پسند ہیں مگر کیا کریں دو سے تین کروڑ کی ہیں:D دیکھ کے ہی گزارہ ہو سکتا ہے۔ کبھی اگر قوت خرید اتنی ہوئی اور محفل بھی حیات ہوئی تو اپنے اس مراسلے کا اقتباس ضرور لوں گا :grin:
انشاءاللّہ ضرور ہوگی قوت خرید۔ لیکن لینے کے بعد فوراً تصویر لگائے گا!
 

عظیم خواجہ

محفلین
پاکستان میں میری پہلی گاڑی 1969 کی فوکسی تھی۔ میری عمر شائد سولہ سال تھی جب والد صاحب نے لے دی تھی۔ میں نے اسپر دو اکسڈینٹس بھی کیے لیکن کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانا سیکھ لیا۔ اگر کسی کے پاس ہو تو یاد ہوگا کہ اسکا گلوو کمپارٹمینٹ اسی چابی سے کھلتا تھا جس سے گاڑی سٹارٹ ہوتی تھی۔ ایک بار نیپا چورنگی پر پولیس نے روک لیا اور لائسنس مانگا تو اس عمر میں لائسنس کہاں ہونا تھا تو میں نےکہا کہ گلوو کمپارٹمینٹ میں ہے اور اسے کھولنے کے لیے مجھے پہلے گاڑی بند کرنی پڑے گی اور دوبارہ سٹارٹ دھکے سے ہوگی، آپ دھکا لگائں گے تو میں گاڑی بند کرتا ہوں۔ سپاہی صاحب نے ایک سو ڈگری گرمی اور چٹیل دھوپ میں یہی بہتر سمجھا کہ مجھے جانے دیاجائے۔ :)
 
Top