آپ کی پسندیدہ ترین گاڑی

فاتح

لائبریرین
اب تک ایک ہی گاڑی رکھی ہے جب والد صاحب حیات تھے
اور اس گاڑی نے شوق اور کام دونوں پورے کیئے ۔۔ ہمارا اس وقت میر پور ساکرو میں پان کے پتے کا فارم تھا تو لانگ ڈرائیو+ لودنگ+ شوق پورا ہوتا تھا ۔۔
images
یہ بھی کمال چیز ہے۔ کئی لوگوں نے شوقیہ بنوا کے رکھی ہوئی ہیں ان دنوں
 
ایم اے راجا

محفلین
پہلے مجھے کرولا جی ایل آئی پسند تھی اور تھی بھی اب چونکہ ہنڈا سی ڈی 70 ہے سو سب سے زیادہ یہی پسند ہے اور شاید ہی میری ہنڈا سے اچھی کوئی اور گاڑی ہو :)
 
باباجی

محفلین
چلو اسی بہانے شوق پورا ہو گیا۔ میں تو خود سوچ رہا ہوں ایک بنوانے کے متعلق۔
جی بھائی اللہ نے چاہا تو میں دوبارہ ایسی جیپ بنواؤں گا
یا پھر مجھے پرانی اسٹریٹ ہیوی بائیکس کا شوق ہے
کراچی میں خوب پورا کیا یہ شوق
ابا حیات تھے اس وقت :)
اپنی جیب سے تو ایک روڈ پرنس 70 سی سی قسطوں پہ لی ہوئی ہے
امید ہے مارچ میں سی جی 125 پر اپ گریڈ ہوجاؤں گا :p
 
شہزاد وحید

محفلین
مجھے تو جو اس وقت زیر استعمال ہیں وہی اچھی لگتی ہیں یعنی ٹیوٹا کرولا جی ایل آئی اور سوزوکی ویگن آر :LOL::cool: البتہ پراڈو اور رینج روور بھی پسند ہیں مگر کیا کریں دو سے تین کروڑ کی ہیں:D دیکھ کے ہی گزارہ ہو سکتا ہے۔ کبھی اگر قوت خرید اتنی ہوئی اور محفل بھی حیات ہوئی تو اپنے اس مراسلے کا اقتباس ضرور لوں گا :grin:
 
اسی لیے پہلے بھی لکھا تھا کہ
یہاں پسند کی بات ہو رہی ہے، جیب کی نہیں۔ :) جو گاڑیاں ہم لوگوں نے یہاں اپنی پسند کے طور پر لکھی ہیں وہ ہماری بھی قوت خریدسے باہر ہیں۔ آپ اپنی پسند بیان کریں۔ :)
:)
 
dxbgraphics

محفلین
امارات سے سعودی عرب کی لانگ ڈرائیو اس میں بہت مزے سے ہو جاتی تھی۔
لانگ ڈرائیو کتنی سپیڈ میں کی ہوگی آپ نے زیادہ سے زیادہ
میں اس سال اوور سپیڈنگ میں پانچ ہزار درہم تک کے فائن لے چکا ہوں۔ 170 کی رفتار تک
پچھلے مہینے آدھا گھنٹہ پولیس سٹیشن میں گذارنے کے بعد اب افاقہ ہوا ہے کہ سپیڈنگ سے اجتناب کرتے ہیں۔ :)
 
dxbgraphics

محفلین
جی بھائی اللہ نے چاہا تو میں دوبارہ ایسی جیپ بنواؤں گا
یا پھر مجھے پرانی اسٹریٹ ہیوی بائیکس کا شوق ہے
کراچی میں خوب پورا کیا یہ شوق
ابا حیات تھے اس وقت :)
اپنی جیب سے تو ایک روڈ پرنس 70 سی سی قسطوں پہ لی ہوئی ہے
امید ہے مارچ میں سی جی 125 پر اپ گریڈ ہوجاؤں گا :p
ہنڈا 125 ہاتھ نیچےہو تو آدمی بہک جاتا ہے۔کوئی دس سال پہلے جی ٹی روڈ پر 120 کی رفتار میں اگلا ٹائر پھٹا اور ہم اگلے چند منٹوں میں ہسپتال میں۔ وہ تو اللہ کا شکر ہے کہ ہیلمٹ پہنا تھا وگرنا بچنے کےچانسس کم تھے۔میرے خیال میں 70بہتر رہے گی۔
 
عظیم خواجہ

محفلین
بڑی اچھی لڑے شروع کی ہے فاتح صاحب۔ یہ میرا پسندیدہ موضوع اور مشغلہ ہیے۔ مجھے جیگوار کا شوق ہے۔ اسکا 2001 کا "ایکس کے آر" ماڈل شکاگو کی برف کی وجہ سے صرف گرمیوں میں چلاتا ہوں۔ بی ایم ڈبلو کے پرانے ماڈل زیادہ پسند ہیں کیونکہ نئے بہت مہنگے ہیں ۔ چند مہینے قبل میری 525 آئ کا حادثہ بھی ہوا۔ گاڑی میں میری اہلیہ اور بچے بھی تھے لیکن شکر خدا کا کہ کسی کو چوٹ نہیں آئ بس یہاں کے قوانین کے حساب سے چلانے کے قابل نہیں رہی تو اسے "ٹوٹل" قرار دے دیا گیا۔ انشورینس کمپنی نے اسکی مالیت ادا کردی۔ جان ہے تو جہان ہے! ایک 1988 کی 535 آی جو شوق میں کسی چرچ کے آکشن سے خرید لایا تھا ریسٹور بھی کر چکا ہوں۔
 
Top