چاہت ندیا ، چاہت ساگر
چاہت دھرتی ،چاہت امبر
چاہت رادھا،چاہت گردھر
دل کا دھڑکنا یہی چاہت ہے
نیند نا آنا یہی چاہت ہے
چاہت نا ہوتی کچھ بھی نا ہوتا
میں بھی نا ہوتی تو بھی ناہوتا
تم مجھ سے الگ کب ہو، میں تم سے جدا کب ہوں
پانی میں کنول جیسے ،رہتے ہو مجھی میں تم
دیکھوں تو تمھیں دیکھوں ، سوچوں تو تمھیں سوچوں
ساگر میں ندی جیسے ، بہتے ہو مجھی میں تم
چاہت خوشبو، چاہت رنگت
چاہت مورت، چاہت قدرت
چاہت گنگا ، چاہت جمنا
ہوش گنوانا یہی چاہت ہے
جان سے جانا یہی چاہت ہے
جب تو نہیں ہوتا ہے ، اس وقت بھی ہر شے میں
ہر گیت میں ، ہر لے میں ، تو ہی نظر آتا ہے
بکھرا کے کبھی زلفیں ، چمکا کے کبھی چہرا
تم ہی میری دنیا کے، دن رات سجاتے ہو
چاہت گھونگھٹ ، چاہت درپن
چاہت سجنی، چاہت ساجن
چاہت پوجا، چاہت درشن
آنکھ بھر جانا، یہی چاہت ہے
جی گھبرانا ،یہی چاہت ہے
چاہت نا ہوتی ، کچھ بھی نا ہوتا
میں بھی نا ہوتی، تو بھی نا ہوتا
یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں