آپ کے سیل فون پر تازہ ترین ایس ایم ایس

وجی

لائبریرین
پیار یہ ہے جب میری ماں نے میرا ماتھا چوما

پیارر یہ ہے میرے ابو نے اس وقت میرا انتظار کیا جب میں گھر پر دیر سے لوٹا

پیار یہ ہے میری بہن نے میرا کام کرنے کے بعد کہا کہ جب میں چلی جاؤنگی تو کون کرے گا تمہارا کام

پیار یہ ہے جب میرے بڑے بھائی نے کہا کہ تجھے پسند ہے چلو رکھ لو میں اور لے لونگا

پیار یہ ہے جب چھوٹے بھائی نے کہا یہ دیکھو اچھا ہے نا ایک تمہارا ایک میرا

پیاریہ ہے جب دوست نے ٹینشن نا لے یار میں ہونا
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے بنک کی طرف سے ایس ایم ایس آیا ہے کہ اتنے ریال آپ کے فون کی مد میں کاٹ لیے گئے ہیں۔
 

ھارون رشید

محفلین
ذرا ٹھہرو چلے جانا
مجھے تم سے کچھ کہنا ہے
بہت وقت نہیں لینا
مختصر سی بات ہے
نہ دکھ اپنے سنانے ہیں
نہ کوءی فریاد کرنی ہے
نہ یہ معلوم کرنا ہے کہ
حالات کیسے ہیں
تمہارے ہم سفر تمہارے
ساتھ کیسے ہیں
نہ یہ معلوم کرناہے
دن رات کیسے ہیں
بس مجھے تم اتنا بتادو

تمہاری لائیٹ ہے
ہماری تو گئی ہوئی ہے
 

طالوت

محفلین
ہمارا پیارا وطن چاند کا ٹکڑا ہے ۔ اور چاند پر نہ پانی ہوتا ہے نا گیس اور نہ بجلی ۔۔۔۔۔ چاند پر رہائش کے مزے لوٹیئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
اس کو بھی خفیہ کونہ ہی سمجھیں، بس اپنے پیغام کے اردگرد بریکٹ () لگا دیں اور یہ بھی لکھ دیں کہ یہ خفیہ پیغام ہے، اس کو کوئی نہ پڑھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر یہ ہو گا کہ جس نے اس کو خفیہ سمجھا وہ نہیں پڑھے گا اور جس نے نہ سمجھا اسے سمجھ ہی نہیں آئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
معلومات کو چھوڑیں، میں نے آپ کو دوستی کی درخواست بھیجی تھی، ابھی تک آپ نے اس پر نظر کرم نہیں فرمائی۔
 

ھارون رشید

محفلین
میری آٓٓخری معلومات کے مطابق میں نے اسی دن حضور اس کو کنفرم کردیا تھا مزید آپ بہتر جانتے ہونگے میں دوبارہ دیکھتا ہوں
 

زین

لائبریرین
فہیم بھائی چیٹنگ کے دوران اچانک آف لائن ہوگئے ابھی ان کا مسیج ملا

"light gai "
 

ھارون رشید

محفلین
اگر کنفرم کر دیا تھا تو آن لائن نظر کیوں نہیں آتے۔
یہ بات تو منتظم اعلےٰ ہی جانیں
2cibcsh.jpg
 
Top